DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Risaldar Mohammad Hafeez Organized the annual function of Retired Officers JCO, OR of Pakistan Army was organized by General (Rtd) Mustafa Khan as Chief Guest.

رسالدار محمد حفیظ کے زیر اہتمام پاک فوج کے ریٹائرآفیسرزجے سی او،او آر کی سالانہ تقریب کا اہتمام جنرل (ر) مصطفی خان نے بطور مہمان خصوصی کی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13اکتوبر2022)
رسالدار محمد حفیظ کے زیر اہتمام پاک فوج کے ریٹائرآفیسرزجے سی او،او آر کی سالانہ تقریب کا اہتمام جنرل (ر) مصطفی خان نے بطور مہمان خصوصی کی جبکہ تقریب میں پاک آرمی کے ریٹائر برگیڈئر ز،کرنل،صوبیدار میجرز،صوبیدار رینک کے افسران نے شر کت کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز اسلام آباد (وائٹ پیلس) میں رسالدار محمد حفیظ کے زیر اہتمام پاک فوج کے ریٹائرجے سی او،او آر کی سالانہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق چیئرمین فوجی فنڈویشن جنرل (ر) مصطفی خان نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی اس موقع پر تقریب کے میزبان رسالدار محمد حفیظ نے تقریب کے مہمان خصوصی جنرل (ر) مصطفی خان سمیت تمام افسران کو ویلکم کیا جبکہ تقریب میں ALD(R) مطلوب حسین عباسی کہوٹہ نے ریٹائر افراد کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی جنرل (ر) مصطفی خان نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب کے میز بان رسالدار محمد حفیظ نے تمام افراد کا دل کی اتھاہ گہر ائیوں سے شکر یہ ادا کیا، مہمان خصوصی جنرل (ر) مصطفی خان کو شلیڈ پیش کی گئی اور دیگر تمام مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

Mator, Kahuta; ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 13 October 2022)
Organized by Mohammad Hafeez, the annual ceremony of Retired Officers JCO, OR of Pakistan Army was organized by General (Retd) Mustafa Khan as the Chief Guest, while retired Brigadiers, Colonels, Subedar Majors, Subedar Rank officers of Pakistan Army were present in the ceremony. On this occasion, the host of the event Risaldar Muhammad Hafeez welcomed all the officers including General (R) Mustafa Khan as the chief guest, while Hussain Abbasi discussed the problems of retirees in the event. At the end of the ceremony, the chief guest General (R) Mustafa Khan also addressed while the host of the ceremony Risaldar Muhammad Hafeez thanked all the people from the depths of his heart. Mustafa Khan was presented with a shield and all other guests were honored.

منورجنجوعہ اور ظہور جنجوعہ کے زیر اہتمام محفل میلادالنبیﷺکا اہتمام ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے خصوصی کیا

Millad orgamnised by Manawar janjua and Zahoor Janjua

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13اکتوبر2022)
منورجنجوعہ اور ظہور جنجوعہ کے زیر اہتمام محفل میلادالنبیﷺکا اہتمام ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے خصوصی کیا جبکہ مہمان خصوصی معروف مذہبی شخصیت راجہ صغیر احمد بگہاروی سمیت سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت،تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقہ بگھون کے مقام پر منورجنجوعہ اور ظہور جنجوعہ کے زیر اہتمام کی رہائش گاہ پر ایک محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف نے خصوصی خطاب کیا جبکہ محفل میں معروف مذہبی شخصیت راجہ صغیر احمد بگہاروی نے بطور مہما ن خصوصی شر کت کی جبکہ دیگر علماء کرام میں حضرت علامہ تنویر احمد وارثی،محمد شبیر نقشبندی،حافظ فیاض عباسی،محمد سجاد قریشی،حافظ جاوید،چیئرمین ماسٹر چوہدری محمد یونس، خضر ستی،قاری عبد الرحیم،محمودچوہان سمیت دیگر علمائے اور ثناء خوان مصطفیﷺ نے شر کت کی اپنے خصوصی خطاب میں صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف نے کہا کہ سرکار دو عالم حضرت محمد ﷺ کی ولات باسعادت کسی نعمت سے کم نہیں اسلام مکمل ضابطہ اخلاق ہے آپﷺ نے جہالت کے خاتمہ اور انسان کو انسانیت کادرس سکھایا ہمیں سرکاردو عالم ﷺ کے بتائے ہو ئے راستے پر چلنا ہو گا اسی میں ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج ضرورت اس امر کی ہے ہم اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کیلئے قرآن اور سنت پر عمل پیرا ہوں، ہمیں حق و سچ کا ساتھ دینا ہو گا حضور ﷺکی سیرت طیبہ پر عمل کر کے ہم سارے مسائل کا حل کر سکتے ہیں اور رحمت العالمین حضرت محمد ﷺ کی بعثت پوری انسانیت پوری انسانیت کے لئے رحمت اور بخشیں کا ذریعہ ہے حضور ﷺ توحید اور ایمان کی روشنی لے کر آئے جس سے سارا عالم منور ہو گیا آپ کی سیرت طیبہ تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے آپ ﷺ نے ہمیں ایک مکمل ضابطہ حیات دیا ہے جس کے مطابق زندگی گزارنے سے ہماری زندگی بھی بہتر ہو تی ہے اور آخرت بھی سنورجا تی ہے۔آخر میں تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے دعا کی گئی اور تمام شر کاء محفل میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

مسلم لیگی رہنماء چیئرمین راجہ ندیم احمد کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

Raja Nadeem Ahmed PML-N visited various union councils of the constituency

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13اکتوبر2022)
مسلم لیگی رہنماء چیئرمین راجہ ندیم احمد کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ،فوتگی والے گھروں میں حاضری مروحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی،لواحقین سے اظہار تعزیت کیا چیئرمین راجہ ندیم احمد نے اپنے دورے کے موقع پر کلر سیداں شفا ہسپتال اوپننگ ڈیمیں شر کت کی،یوسی دوبیرن کلاں کے گاؤں ممیام میں راجہ سعید کی والدہ مرحومہ کی وفات پرلواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،یوسی نلہ مسلماناں ڈھوک اعوان ملک خرم کے بھائی ملک قدوس کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ پاک عبادات اپنی بارگاہ میں قبول فرمائی،یوسی دوبیرن کلاں، ممیام کے مقام پر راجہ غلام ربانی کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،یوسی نلہ مسلماناں ڈھوک پوٹھہ والے مسلم لیگی رہنما راجہ محمود کے چچا اور راجہ ساجد کے والد کی وفات پرلواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، درکالی شیر شاہی مسلم لیگی رہنما مزمل بھٹی کے والد ربنواز بھٹی مرحوم کے قل کی دعا کی محفل میں شر کت کی،موضع گھوئی میجر جنرل عامر اشفاق کیانی کے تایا محمد مسعود کیانی مرحوم اور انکی کزن کی وفات پرفاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

مسافروں کے ساتھ ناروا سلوک کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مجیب اللہ ستی کاپٹرولنگ پولیس غوثیہ چوک بھاٹہ روڈ کے خلاف شدید احتجاج

Protest against ill-treatment of passengers, patrolling police, Ghosia Chowk, Bhata Road

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13اکتوبر2022)
ٍ مسافروں کے ساتھ ناروا سلوک کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مجیب اللہ ستی کاپٹرولنگ پولیس غوثیہ چوک بھاٹہ روڈ کے خلاف شدید احتجاج،وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی،صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ اور ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ضلع راولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل،سفر کر نے والی فیملیو ں کو آسانیاں دینے کے بجائے مزید مشکلات میں ڈالنے لگے،گاڑیوں کو چیک کر نے کے لیے خواتین اورسفید ریش بزرگوں سے کو گاڑیوں سے اتار کر دیر تک کھڑے رکھتے ہیں منہ زور عملے کوئی بھی پوچھنے والا نہیں عوام کا کوئی بھی پر سان حال نہیں تفصیل کے مطابق کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مجیب اللہ ستی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس جس کا کام دوران سفر عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنی ہے تاکہ ان کو کوئی مسلہ ہو تو وہ اس کو فی الفور حل کر یں،کوئی روڈ ایکسیڈنٹ،اگر کوئی زخمی ہوتا ہے تو اس فرسٹ ایڈ دی جائے،روڈ سیفٹی کے حوالے آگاہ کرنا وغیرہ شامل ہے مگر پٹرولنگ پولیس چوکی غوثیہ چوک بھاٹہ روڑکے عملے نے اپنا ہی قانو ن قائدہ بنا یا ہوا ہے سارا دن آفس میں لیٹے رہتے ہیں اور سر شام وہ اپنے آفس سے چند قدم کے فاصلے پر ناکہ لگا کر عوام چیکنگ کی آڑ میں تذیل کر تے ہیں مسافروں کی ان کے ساتھ سفر کرنی والی فیملیوں کے سامنے جامہ تلاشی لیتے ہیں حتیٰ سفید داڑھی والے بزرگوں کو تک نہیں بخشتے خواتین کے سامنے ان کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مجیب اللہ ستی ے پٹرولنگ پولیس چوکی غوثیہ چوک بھاٹہ روڑکے عملے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ضلع راولپنڈی سے از خو دنوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے وہ اس ناکے کو ختم کرنے کے احکامات جار ی کریں اور خود بھی رات کو کسی دن دورہ کریں اور ان کو چیک کریں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button