DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Police case registered as a car loan is not being paid and being sold on

کا ر شو روم سے خرید کر کار کا قرض ادا نہیں کیا اور پھرکار کوفروخت کرنے پرپولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،اکتوبر,2022)—غلام مرتضی سکنہ پھلینہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا میں گاڑیوں کا شو روم قائم رکھا ہوا ہے اور گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کام کرتا ہوں۔میں نے ایک گاڑی اپلائیڈ فار ہینڈا سوک مبلغ 60 لاکھ روپے میں عبدالغفار سکنہ ڈھوک وزیر داخلی مندرہ کو دی جس کا میں نے عبدالغفار سے 24لاکھ روپے نقد وصول کر کے اپنے شوروم سے گاڑی اس کے حوالے کر دی۔بقیہ رقم مبلغ 36 لاکھ روپے کی ادائیگی کا ایک سال کا ٹائم مقرر ہوا تھا جس کے بعد میں نے عبدالغفار سے رابطہ کیا تو وہ ٹال مٹول سے کام لینے لگا اور بعد ازاں رقم ادا کرنے سے انکاری ہو گیااور ایگریمنٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملزم نے گاڑی کاشف اقبال کے آگے فروخت کر دی جو دونوں آپس میں ملے ہوئے تھے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, October 12, 2022)-Ghulam Murtaza of village Phalina, while registering the police case, stated that I have set up a car showroom and worked in buying and selling cars. The vehicle applied for Honda Civic was given to Abdul Ghaffar of Dhok, Wazeer, Mandra for 60 lakh rupees. I received 24 lakh cash from Abdul Ghaffar and handed over the car to him from my showroom. The remaining amount was the payment of 36 lakh rupees, after which I contacted Abdul Ghaffar, he started to hesitate and later refused to pay the amount and in violation of the agreement, the accused sold the vehicle to Kashif Iqbal who both were involved in this scam.

پولیس کی کاروائی8 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

Police arrested the suspect who raped an 8-year-old child

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،اکتوبر,2022)—کلر سیداں پولیس کی کاروائی8 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس کو متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم روحیل اس کے بیٹے کو ورغلا پھسلا کر کمرے میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا،کلر سیداں پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم روحیل کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے،ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھاکہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،خواتین اور بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے، اس حوالے سے زیروٹالرنس پالیسی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

کلر سیداں میں موبائل شاپ سے موبائل فون چوری ہو گیا۔

Mobile phone stolen from a mobile shop in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،اکتوبر,2022)—بابر شبیر سکنہ چنگا بنگیال نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مقدمہ درج کرایا کہ کلر سیداں بازار میں موبائل شاپ قائم کر رکھی ہے۔گزشتہ روز 11 بجے دن میں اپنی شاپ پر موجود تھا کہ ایک نامعلوم شخص میری دکان میں آیا اور موبائل کور اور ہینڈ فری خریدنے کیلئے کہا کہ مجھے چیک کروائیں جس پر میں نے موبائل فون کور اور ہنڈ فری چیک کروانے کیلئے اس کے سامنے رکھ دہیے اور میں دکان میں دیگر گاہکوں کیساتھ مصروف ہو گیاکہ اسی دوران اس نامعلوم شخص نے ایک عدد موبائل فون (آئی فون)پرو 11خریدنے کیلئے کہا اور میرے ساتھ بحث و مباحثہ کرنے لگا کہ آپ موبائل فون کورز مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں اور دکان سے نکل گیا بعد میں مجھے شک گزرنے پر جب سی سی ٹی وی کیمرے سے چیک کیا گیا تو مذکورہ شخص میری دکان سے موبائل فون چوری کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

منشیات فروش پارس علی خان کے قبضہ سے 195 گرام چرس برآمد

195 grams of hashish was recovered from the possession of drug dealer Paras Ali Khan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،اکتوبر,2022)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش پارس علی خان کے قبضہ سے 195 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ دوسری کارروائی میں فیصل ریاض کے قبضہ سے پسٹل 30 بور بمہ 6ضرب روند جبکہ اس کے ساتھی خاور شہزاد سکنائے فتح جنگ کے قبضے سے پسٹل 30 بور بمہ 6ضرب روند برآمد کر لے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔پولیس کے مطابق ان دو ملزمان کو شب 8 بجے کے قریب اس وقت گرفتار کر لیا جب یہ مشکوک حالت میں منگلورہ روڈ پر پیدل چلتے ہوئے کلر سیداں کی جانب آ رہے تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button