Kahuta; Leader of Youth Wing from Kahuta Youth Wing Pakistan Tehreek-e-Insaf Raja Imran Sattar Janjua participated in the swearing-in ceremony at Rawal Ground.
کہوٹہ سے یوتھ ونگ کے نوجوانوں کا رہنما یوتھ ونگ پاکستان تحریک انصاف راجہ عمران ستار جنجوعہ کی قیادت میں راول گراونڈ تقریب حلف برداری میں شرکت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12اکتوبر2022) کہوٹہ سے یوتھ ونگ کے نوجوانوں کا رہنما یوتھ ونگ پاکستان تحریک انصاف راجہ عمران ستار جنجوعہ کی قیادت میں سیکرٹری جنرل نارتھ پنجاب چوہدری نوید افتخار چوہدری، صدر یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی صبا قریشی سے ملاقات،راول گراونڈ تقریب حلف برداری میں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی راول گراونڈ پاکستان تحریک انصاف کی تقریب بسلسلہ حلف برداری کہوٹہ سے راجہ عمران ستار جنجوعہ کی قافلہ کی شکل میں شرکت راولپنڈی جلوس کی شکل میم گئے جہاں سے سیکرٹری جنرل نارتھ پنجاب چوہدری نوید افتخار چوہدری، صدر یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی صبا قریشی کے ہمراہ راول گراونڈ تقریب حلف برداری میں شرکت کی اسوقع پر راجہ عمران ستار جنجوعہ نے کہا کہ عمران خان ایک سوچ کا نام ہے پاکستان کی آخری امید ہیں اب حقیقی آزادی کی جنگ آخری مراحل میں ہے کپتان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کپتان کی کال میں کہوٹہ سے ہزاروں نوجوان شریک ہوکر ثابت کریں گے کہ کہوٹہ پی ٹی آئی کا گڑھ ہے راجہ عمران ستار جنجوعہ نے نوجوانوں کو کہا کہ سب متحد ہو جائیں اور عمران خان کے ویژن کو گھر گھر تک پہنچائیں انشااللہ میں عمران خان کے منشور کو گھر گھر تک پہنچانے کے لیے جدوجہد جاری رکھونگا۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 12 October 2022) Leader of Youth Wing from Kahuta, Youth Wing Pakistan Tehreek-e-Insaf Raja Imran Sattar Janjua, under the leadership of Secretary-General North Punjab Chaudhry Naveed Iftikhar Chaudhry, President Youth Wing District Rawalpindi Saba Qureshi, participated in the swearing-in ceremony at Rawal Ground. According to the details, Rawalpindi Rawal Ground Pakistan Tehreek-e-Insaf took part in the oath-taking ceremony of Raja Imran Sattar in the form of Janjua’s convoy and where they met Secretary General North Punjab Chaudhry Naveed Iftikhar Chaudhry, President Youth Wing Rawalpindi District Saba Qureshi. Raja Imran Sattar Janjua said that Imran Khan is the name of thought, he is the last hope of Pakistan, now the true freedom war is in the final stages, he is standing with the captain. Raja Imran Sattar Janjua asked the youths to unite and take Imran Khan’s vision home to every home.
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پر ویز کو عمرئے کی ادایگی صحافی کبیر احمد جنجوعہ کی طرف سے مبارکباد
Congratulations to well-known political and social personality Raja Khalid by journalist Kabir Ahmad Janjua
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12اکتوبر2022) معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پر ویز کو عمرئے کی ادایگی صحافی کبیر احمد جنجوعہ کی طرف سے مبارکباد،تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت محترم راجہ خالد پرویزکو عمرئے کی ادایگی پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ اور راجہ عمر آفتاب جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ (وائٹ پیلس) گھوئی راجگان جا کر ملاقات کی اور انکل راجہ خالد پرویز کو عمرئے کی ادائگی پر مبارکباد پیش، راجہ خالد پر ویزنے اپنے مہمانوں کو آب زم زم اور کھجوریں دیں۔
راجہ عنائت الرحمن کا صاحبزادہ اور قمر جنجوعہ کا بھانجا راجہ عزیز الرحمن رشتہ ازواج میں منسلک
Wedding of Raja Aziz Ur Rehman celebrated
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12اکتوبر2022) راجہ عنائت الرحمن کا صاحبزادہ اور قمر جنجوعہ کا بھانجا راجہ عزیز الرحمن رشتہ ازواج میں منسلک،ایم پی اے راجہ صغیر احمدسمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت،تفصیل کے مطابق یونین کونسل مواڑہ بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عنائت الرحمن کا صاحبزادہ اور قمر جنجوعہ کا بھانجا راجہ عزیز الرحمن رشتہ ازواج میں منسلک ہو گے ان کی شادی کی دعوت ولیمہ کی تقریب کہوٹہ کے مقامی شادی ہال میں منعقدہوئی دعوت ولیمہ کی تقریب میں مسلم لیگ ن ایم پی اے راجہ صغیر احمد،سابق ایس پی راجہ طیفور اختر،سابق ناظم سردار الیاس اختر،سردار شعور اختر،رانانعمان، راجہ احسان شان پکھڑال راجپوت،راجہ ثقلین، راجہ عطاء اللہ،راجہ مجتبیٰ،رضوان کیانی،مرز اعاصم نبیل، محمد خلیل بھٹی، راجہ خالد جنجوعہ بینک منیجر یو بی ایل کہوٹہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔
پٹرولنگ پولیس چوکی غوثیہ چوک بھاٹہ روڑ کا عملہ عوام کے لیے عذاب بن گیا
The staff of the patrolling police post, Ghosia Chowk, Bhata have become a torment for the people
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12اکتوبر2022) پٹرولنگ پولیس چوکی غوثیہ چوک بھاٹہ روڑ کا عملہ عوام کے لیے عذاب بن گیاناکے پر چیکنگ کی آڑ میں عوام کو تذیل کر نا اپنا وطیرہ بنا لیا مسافروں اور ٹرانسپوروں کا پٹرولنگ پولیس چوکی غوثیہ چوک بھاٹہ روڑکے عملے کے خلاف شدید احتجاج ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ضلع راولپنڈی سے از خو دنوٹس لینے کی اپیل ناکے کو ختم کرنے اور مذکورہ عملے کا فی الفور تبادلہ کر نے کا مطالبہ، تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پولیس جس کا کام دوران سفر عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنی ہے تاکہ ان کو کوئی مسلہ ہو تو وہ اس کو فی الفور حل کر یں مگر پٹرولنگ پولیس چوکی غوثیہ چوک بھاٹہ روڑکے عملے نے اپنا ہی قانو ن قائدہ بنا یا ہوا ہے سارا دن آفس میں لیٹے رہتے ہیں اور سر شام وہ اپنے آفس سے چند قدم کے فاصلے پر ناکہ لگا کر عوام چیکنگ کی آڑ میں تذیل کر تے ہیں مسافروں کی ان کے ساتھ سفر کرنی والی فیملیوں کے سامنے جامہ تلاشی لیتے ہیں حتیٰ سفید داڑھی والے بزرگوں کو تک نہیں بخشتے خواتین کے سامنے ان کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے کثیر تعداد میں مسافروں اور ٹرانسپوروں نے پٹرولنگ پولیس چوکی غوثیہ چوک بھاٹہ روڑکے عملے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ضلع راولپنڈی سے از خو دنوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے وہ اس ناکے کو ختم کرنے کے احکامات جار ی کریں اور خود بھی رات کو کسی دن دورہ کریں اور ان کو چیک کریں۔