DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Farmers should follow modern agricultural technology to get better yield of wheat. Dr. Sikandar Khan Tanveer
کسان گندم کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے جدید زرعی ٹیکنالوجی پر عمل کریں۔ ڈاکٹر سکندر خان تنویر
Please note nonews will be published on 10/10/22 due to Millad Ul Nabi holiday
براہ کرم نوٹ کریں کہ میلاد النبی کی تعطیل کی وجہ سے 10/10/22 کو خبریں شائع کی جائیں گی۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،اکتوبر,2022)—انچارج وزیر اعظم ویٹ پروگرام و ڈائریکٹر قومی تحقیقاتی ادارہ اسلام آباد ڈاکٹر سکندر خان تنویر نے کہا ہے کہ کسان گندم کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے جدید زرعی ٹیکنالوجی پر عمل کریں۔کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ گندم اگاہ کر بھر پور منافع حاصل کریں۔محکمہ زراعت کی ٹیمیں گاؤں گاؤں جا کر گندم کی کاشت کیلئے کاشتکاروں کو آگاہی مہم فراہم کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز موضع ٹکال کے علاقہ گاؤں گوہر والی میں گندم کی پیداوار بڑھاؤ کے سلسلہ میں منعقدہ ایک آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گندم کی پیداوار حاصل کرنے کیلئے جدید زراعت کے اصولوں پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔اس وقت حکومت نے امدادی گندم کیلئے 2200روپے سے بڑھا کر 3000ہزار روپے فی من ریٹ مقرر کر دیا ہے کاشگکاروں کو چاہئے کہ وہ زیادہ سے زہادی گندم اگاہ کر بھر پور منافع حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ اعلی کوالٹی کے بیج استعمال کریں کیونکہ غیر معیاری بیج استعمال کرنے سے اچھی پیداوار حاصل نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کی ٹیمیں گاؤں گاؤں جا کر گندم کی کاشت کیلئے کاشتکاروں کو آگاہی فراہم کر رہی ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راولپنڈی سعدیا بانو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی دادہ بیج اور متناسب کھاد کا استعمال ہی بہترین پیداوار کی ضامن ہے۔انہوں نے گندم کی پیداوار کیلئے فاسفورس کھادوں کا استعمال ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی خوراکی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔زراعت افیسر محکمہ زراعت راولپنڈی ڈاکٹر ضمیر کیانی اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلر سیداں بشارت محمود اعوان اور زراعت آفیسر کلر سیداں کھیترین پیٹر نے بھی خطاب کیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 09, October 2022)- In-charge Prime Minister Wheat Program and Director National Research Institute Islamabad, Dr. Sikandar Khan Tanveer has said that farmers should use modern agricultural technology to get better production of wheat. Agriculture department teams are going from village to village to provide awareness campaigns to farmers for wheat cultivation. He expressed these views while addressing an awareness function organized in Gohar Wali village of Takal. At this time, the government has increased the rate from 2200 rupees to 3000 thousand rupees per man for aid wheat. They should use high-quality seeds because good products cannot be obtained by using substandard seeds. He said that the teams of the Agriculture Department are going to villages to provide awareness to the farmers for wheat cultivation. Deputy Director of Agriculture Rawalpindi. Sadia Bano while addressing said that the use of developed seeds and appropriate fertilizer is the guarantee of the best production. Agriculture Officer Agriculture Department Rawalpindi Docket R. Zameer Kayani and Assistant Director Agriculture Extension Kallar Syedan Basharat Mehmood Awan and Agriculture Officer Kallar Syedan Katherine Peter also spoke.
پی ٹی آئی کے ایک وفد نے ضلعی نائب صدر راجہ ساجد جاوید کی قیادت میں کلرسیداں کے پسماندہ ترین گاوں بنائل اور ڈھوک کڑاتھہ کا دورہ کیا
A PTI delegation led by District Vice President Raja Sajid Javed visited the villages of Banhal and Dhok Karatha
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،اکتوبر,2022)—پی ٹی آئی کے ایک وفد نے ضلعی نائب صدر راجہ ساجد جاوید کی قیادت میں کلرسیداں کے پسماندہ ترین گاوں بنائل اور ڈھوک کڑاتھہ کا دورہ کیا جس کی بطور خاص چار کشتیوں پر سفر ممکن ہوا وفد میں میجر محمد فیاض,راجہ محمد ہارون جنجوعہ،حکیم مشتاق حسین،راجہ خلیق الزمان بھی شامل تھے بنائل پہنچنے پر محمد جمشید نے دیگر ساتھیوں محمد گلریز،اسرار راجہ،چوہدری محمد جمیل کے ہمراہ مہمانوں کا استقبال کیا وفد کے ارکان دوپہر کو کشتیوں کے ذریعے پسماندہ ترین گاوں کڑاتھہ پہنچے جہاں ڈاکٹر مخدوم علی سید چیئرمین لیڈو کے علاؤہ کڑاتھہ کے یاسر حسین،خالد حسین،اظہر محمود،طارق حسین،شوکت حسین،رفاقت حسین اور نذیر حسین نے بریفننگ دیتے ہوئے شکوہ کیا کہ قیام پاکستان کے بعد آج تک گاؤں کڑاتھہ کو کسی بھی حکومت نے کوئی بنیادی سہولت مہیا نہیں کی گاؤں میں سکول تک کی سہولت نہیں کمسن بچوں بچیوں کو کشتیوں پر بیٹھ کے سکول جانا پڑتا ہے اور آنے جانے میں تین گھنٹے صرف ہو جاتے ہیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد کے تحت کڑاتھہ سے بنائل کچی سڑک بنائی ہے حکومت اس کو پختہ کرے۔پی ٹی آئی کے ضلعی نائب صدر راجہ ساجد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی اصلاح کے لیئے خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے تعلیم کے بغیر ترقی ممکن ہی نہیں۔ ذرائع امدورفت اور طبی سہولیات کی فراہمی حکومتی زمہ داری ہے پسماندہ اور دوردراز علاقوں کو ترقی کے لیئے اولیت دی جانی چائیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام میں مذہب اسلام نے ہی ٹھوس بنیاد مہیا کی تھی ہم کو آج بھی ملکی اور اپنے گھر کے مسائل کے حل کے لیئے اسلام سے ہی رجوع کرنے میں کامیابی ہے کارکن سیاست کرتے وقت باہمی اتحاد کو قائم اور برقرار رکھیں مسائل کے حل کی بنیادی کنجی صرف باہمی اتحاد ہے کڑاتھہ کے مسائل کو قیادت کے سامنے رکھوں گا کڑاتھہ کی سڑک کی تعمیر وقت کی اولین ضرورت ہے نوائے وقت کے نمائندے اکرام الحق قریشی نے تجویز دی کہ پنجاب حکومت کم لاگت سے کڑاتھہ بنائل سڑک پر دریائے جہلم کے متاثرہ حصے میں معلق پل تعمیر کر کے سڑک کو امدورفت کے قابل بناسکتی ہے ضلع کونسل حفاظتی دیواریں تعمیر کرے اور سمندر پار پاکستانی اپنی مدد آپ کے تحت زیادہ خراب مقامات پر کنکریٹ کرلیں تاکہ امدورفت کو ممکن بنایا جا سکے اس وقت سڑک پر سے دریائے جہلم گزر رھا ہے جس کی وجہ سے امدورفت مکمل بند ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کی میڈیکل ٹیم کو دو دن کیلے دعا کے ساتھ بستی سکھانی اور نتکانی کیلے روانہ
The medical team of Al-Khidmat Foundation Kallar Syedan was sent to Basti Sukhani and Natkani
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،اکتوبر,2022)—نائب جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ غازی مولانا محمد معین موسیٰ خیل اور امیر جماعتِ اسلامی تونسہ شہراعجاز حسین لنگاہ نے الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کی میڈیکل ٹیم کو دو دن کیلے دعا کے ساتھ بستی سکھانی اور نتکانی کیلے روانہ کیا جہاں ان دو دنوں میں الخدمت کی میڈیکل ٹیم نے سولہ سو افراد کا چیک کیا جس میں دوسو پچاس افراد ملیریا کے مرض میں مبتلا نکلے۔تمام مریضوں کو چیک اپ کے بعد ادویات بھی مہیا کی گئیں میڈیکل ٹیم آج کل کلرسیداں سے تونسہ کے دورے پر آئی ہوئی ہے جو ڈاکٹر راجہ رب نواز،محمد اسرار ایڈووکیٹ،محمد اکمل گو،نعمان ساجد،محمد تحسین،محمد آلیان،اکرام الحق قریشی پر مشتمل ہے اس ٹیم کی یہاں جماعت اسلامی کے علاؤہ الخدمت فاؤنڈیشن سوشل میڈیا کے انچارج عبدالرحمان مٹھوانی کر رہے ہیں۔۔
پولیس نے خواتین کا دو رکنی گروہ گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ہزاروں روپے کی نقدی برآمد کر لی
The police arrested a two-member group of women and recovered thousands of rupees in cash from their possession
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،اکتوبر,2022)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے خواتین کا دو رکنی گروہ گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ہزاروں روپے کی نقدی برآمد کر لی ہے۔گرفتار ہونے والے دو خواتین عذرہ بی بی اور عائشہ بی بی سکنہ فتح جنگ نے دوران تفتیش ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں جیب تراشی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ خواتین نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ وہ اس دفعہ پھر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں واردات کی غرض سے آئی تھیں جو پکڑی گئیں، علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔