کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی08،اکتوبر,2022)— کلر سیداں چوآ روڈ پر واقع یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ اشیاء کو دیگر اشیاء کی خریداری سے مشروط کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے کم آمدنی والے صارفین کو مسائل کا سامنا ہے۔خواتین نے بتایا کہ الفلاح بنک کے قریب واقعہ یوٹیلٹی اسٹور کا عملہ انتہائی بدتمیزی سے پیش آتا ہے اور دیگر اشیاء کی خریداری نہ کرنے پر سبسڈائزڈ اشیاء زبردستی چھین کر دھکے مار کر باہر نکال دیتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ انتہائی غریب ہیں اور ان کے مرد حضرات دیہاڑی دار مزدور ہیں۔یوٹیلٹی سٹور پر سستی اشیاء خریدنے کیلئے جائیں تو وہاں موجود عملہ کہتا ہے کہ جب تک دیگر اشیاء کی بھی خریداری نہیں ہو گی اس وقت تک وہ سبسڈائزد اشیاء کی سہولت مہیا نہیں کر سکتے۔انہوں نے شکایت کی کہ عملہ انتہائی بدتمیز ہے اور خواتین کو دھکے دے کر باہر نکال دیتا ہے۔انہوں نے یوٹیلٹی سٹور کے اعلی حکام سے نوٹس لینے اور بدتمیز عملے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi 08, October 2022)- Subsidized items at utility stores on Kallar Syedan Choa Road have been made conditional on the purchase of other items, causing problems to low-income consumers. The woman customers said that the staff of the utility store near Al-Falah Bank behaves very rudely and forcefully take away the subsidized items and push them out if they do not buy other items. They said that they are very poor, and their men are daily laborers, When they go to the utility store to buy cheap items, the staff there says that they cannot provide the facility of subsidized items until other items are also purchased. Complained that the staff is very rude and pushed the women out, They have demanded notice from the higher officials of the utility store and take action against the rude staff.
چوہدری محمد افضل کو پی ٹی آئی صدر جبکہ جاوید راجہ کو جنرل سیکرٹری نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری
Chaudhry Mohammad Afzal has been nominated as PTI President while Javed Raja has been nominated as General Secretary
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی08،اکتوبر,2022)— پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے صدر واثق قیوم عباسی نے پوٹھوار ٹاؤں (رورل) میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرتے ہوئے چوہدری محمد افضل کو صدر جبکہ جاوید راجہ کو جنرل سیکرٹری نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ خضر حیات،کرنل عابد حسین،چوہدری امیر افضل،ملک نعیم،طارق کیانی،سردار اکرم،راجہ اعجاز کیانی،ملک توصیف،راجہ بابر سلطان اور چوہدری یاسر کو سینئر نائب صدور،مبشر سلیم،چوہدری صلاح الدین ایڈووکیٹ،راجہ زبیر،چوہدری ذوالفقار ناصر، چوہدری شکیل وینس و دیگر کو نائب صدورکے عہدے پر نامزد کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک قوانین کی عمل داری کو یقینی بنانے کیلئے ٹرانسپورٹروں کیخلاف بغیر بلاتفریق کارروائی جاری رہے گی
Indiscriminate action will be taken against the transporters to ensure the enforcement of traffic laws
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی08،اکتوبر,2022)—چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد ارشاد نوید کی ہدایت پر انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں انسپکٹر قاضی سعید رسول،عبدالمجید اور عمران نواب خان نے اپنی زیر نگرانی ماہ ستمبر میں ٹریفک بے ضابطگیوں پر کارروائی کرتے ہوئے 1255گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کر کے چار لاکھ اٹھارہ ہزار سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دی۔انہوں نے یہ کارروائی مسافر گاڑیوں کی اوو لوڈنگ، مسافر وں کی ساتھ بدتمیز،روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی، کم عمر ڈرائیوروں،نوپارکنگ،بغیر ہلمیٹ اور نوپارکنگ کی شکایات وصول ہونے پر کی ہے۔ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی عمل داری کو یقینی بنانے کیلئے ٹرانسپورٹروں کیخلاف بغیر بلاتفریق کارروائی جاری رہے گی۔
حیدر علی کی نمازجنازہ میرا شمس میں ادا کی گئی
Namaz e janaza of Haider Ali performed in Maira Shamas
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی08،اکتوبر,2022)—کلرسیداں کا ہونہار طالبعلم کالج سے گھر جاتے ہوثت ٹریفک کے ایک حادثے میں جان کی بازی ہار گیا نوجوان حیدر علی بن عمر پنجاب کالج کلر سیداں میں انٹر پارٹ 2 کا طالب علم تھا وہ کالج میں چھٹی کے بعد واپس اپنے گھر میرا شمس جا رھا تھا کہ اس کا موٹرسائیک ایک کار کی زد میں آ گیا اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر یہ جاں بھر نہ ہو سکا نمازجنازہ میرا شمس میں ادا کی گئی۔
پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم کاتحصیل و ایم سی کلر سیداں کی تنظیم کے کلرسیداں میں منعقدہ مشترکہ اجلاس سے خطاب
Deputy Speaker of Punjab Assembly Wasiq Qayyum addressing the joint meeting held in Kallar Syedan of Tehsil and MC Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی08،اکتوبر,2022)— پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم نے کہا ہے کہ ملک کو حقیقی آزادی دلانے کے لیئے پوری قوم کو عمران خان کی آواز پر باہر نکلنا ہو گا ہماری جدوجہد انے والے کے لیئے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں تحصیل و ایم سی کلر سیداں کی تنظیم کے کلرسیداں میں منعقدہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت سید سیماب علی شاہ نقوی نے جس میں پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی اور چیئرمین پی ایچ اے آصف مہمانان خصوصی تھے تقریب میں پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے صدر راجہ یاسرمنصور راجہ کے علاہ ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری زبیر، نائب صدر راجہ ساجد جاوید، اظہر میر اور فضل نے بھی شرکت کی تقریب نے مہمان خصوصی واثق قیوم عباسی جس برق رفتاری سے یوسیز جی سطع پر تنظیم سازی مکمل کی اس پر سید سیماب حیدر شاہ نقوی اور راجہ یاسر منصور کو مبارکبادیتے ہوئے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی کی تنظیم سازی میں کلرسیداں سرفہرست ہے جس کا سہرا یہاں کی قیادت کو جاتا ہے انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ حقیقی آزادی کے لیئے عمران خان کی کال پر باہر نکلنے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں ہم۔نے اس قوم کو اس فرسودہ اوع ناکارہ نظام سے نجات دلانا ہے انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں صحت کارڈ سہولیات کی بہتر فراہمی اور صحت کارڈ سہولت کو نجی ہسپتالوں کیساتھ منسلک کروانے کی یقین دہانی کروائی اور ہر 10 دن بعد کلر سیداں کہ عوامی مسائل سننے اور ان کو حل کرنے کا عندیہ دیا۔جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی چوہدری زبیر نے ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں سب سے پہلے تحصیل و ایم سی کلر سیداں کی تنظیم سازی مکمل کرنے پر تحصیل و ایم سی صدور کو مبارکباد پیش کی۔سابق MPA آصف محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان اس قوم کی آخری امید ہیں صرف عمران خان ہی ملکی معیشت سنبھال سکتے ہیں۔ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے اور امپورٹڈ حکومت بس دو چار دنوں کی مہمان ہے۔ انھوں نے سید سیماب حیدر سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ کے تحفظات اعلیٰ قیادت تک ضرور پہنچاوں گا. نائب صدر ضلع راولپنڈی راجہ ساجد جاوید نے میرٹ پر تحصیل و MC کی تنظیم سازی مکمل کرنے پر MC صدر سیماب شاہ اور تحصیل صدر یاسر منصور کو مبارکباد پیش کی اور عمران خان کے منشور کیمطابق کام کرنے، ہر مشکل وقت میں اپنے پارٹی قائد عمران خان کیساتھ کھڑے رہنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں سٹی صدر، سابق صدر وومن ونگ میڈم نبیلہ انعام اور دیگر تمام تحصیل و MC کلر سیداں کے عہدیداران نے شرکت کی۔
مسعود کیانی اور ان کی خاتون کزن ایک ہی روز انتقال کر گئے نمازجنازہ کلرسیداں کے گاؤں گھوئی یوسی دوبیرن کلاں میں ادا کی گئی
Masood Kayani and his female cousin passed away on the same day. Funeral prayers were offered at Ghoi uc Doberan Kallan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی08،اکتوبر,2022)— کراچی میں تعنیات پاک فوج کے جے سی او میجر جنرل عامر اشفاق کیانی کے تایا محمد مسعود کیانی اور ان کی خاتون کزن ایک ہی روز انتقال کر گئے نمازجنازہ کلرسیداں کے گاؤں گھوئی یوسی دوبیرن کلاں میں ادا کی گئی جس میں میجر جنرل عامر اشفاق کیانی مسلم لیگ ن پنجاب کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے فرزند راجہ خرم پرویز، سابق چئرمین راجہ ندیم احمد،چوہدری محمد ظہیر،محمد اعجاز بٹ،ٹھیکیدار بشارت اعوان،بابو ظفر اقبال،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی ریونیو آفیسر منصور احمد مرزا کے علاؤہ اعلی فوجی و سول حکام نے شرکت کی