کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،اکتوبر,2022)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز نے چوک پنڈوری میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران متعدد دکانداروں، سبزی اور فروٹ فروشوں کو مجموعی طور پر 09ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔انہوں نے چوک پنڈوری میں سستے آٹے کی فراہمی کے سلسلے میں قائم سیل پوائنٹ کا بھی دورہ کیا اور روزانہ کی بنیاد پر سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے 12ربیع الاول کے سلسلے میں روٹس کا بھی معائنہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل ملک رفاقت علی نے اے سی کو یقین دلایا کہ علاقے میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہو گی کہ وہ تمام مسالک کے عہدیداران اور انتظامیہ کیساتھ رابطے میں ہیں جو امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کے شانہ بشانہ موجود رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کلر سیداں ہمیشہ سے امن و امان کا گہوارہ رہا ہے یہاں کے عوام باشعور ہیں اور آپس میں مذہبی ہم آہنگی کے حامل ہیں تا ہم کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت اور شدت پسندی پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, October 6, 2022)- Assistant Commissioner Kallar Syedan Mohammad Ijaz imposed fines to traders selling goods above-set rates. He also visited the sale point established in connection with the supply of cheap flour in Chowk Pindori and issued instructions to ensure the supply of cheap flour on a daily basis. inspected and on this occasion, he issued instructions to the SHO and SDPO Kahuta Circle to make full-proof security arrangements. It is our responsibility to maintain the atmosphere of law and order and there will be no negligence in that they are in touch with the officials and administration of all the area who will be there by the side of the police to maintain law and order. He said that Kallar Syedan has always been the cradle of peace and order, the people here are conscious and religious among themselves. In harmony, we are keeping a close watch on elements spreading any kind of religious hatred and extremism.
پولیس چوکی چوکپنڈوری کی حدود میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات
The incident of snatching a motorcycle in the limits of police post Chowk Pindori
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،اکتوبر,2022)— پولیس چوکی چوکپنڈوری کی حدود میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ تحقیقات کرنے پر معاملہ کچھ اور نکلا۔تھانہ کلر سیداں پولیس کو 15کے ذریعے کال موصول ہوئی تھی کہ چوکپنڈوری کے علاقہ چبوترہ میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور نقدی چھیننے کی واردات ہوئی ہے جس پر تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او سب انسپکٹر سلطان قمر اور پولیس چوکی چوکپنڈوری کے اے ایس آئی محمد سجاد خان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور معلومات حاصل کرنے پر پتہ چلا کہ دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سواروں کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا تھا۔واجد حسین سکنہ چبوترہ کا موقف تھا کہ اس کے موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا لہذا وہ موٹر سائیکل ٹھیک کروا کر دے جبکہ خالد حسین نامی شخص نے اس کا موٹر سائیکل ٹھیک کروانے سے انکار کر دیا تھا جس پر واجد حسین نے خالد حسین کا موٹر سائیکل چھین کر قبضہ میں لے لیا اور گھر لے جا کر کھڑا کر دیا جس پر خالد حسین نے 15 پر ڈکیتی کی واردات کی جھوٹی کال چلا دی۔ پولیس نے موٹر سائیکل برآمد کر کے دونوں کیخلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 20 لیٹر شراب برآمد
Acting on the information of the informer, the police recovered 20 liters of liquor
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،اکتوبر,2022)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے گاڑی قبضہ میں لے لی۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک گاڑی جو الائیڈ چوک کلر سیداں کی طرف آ رہی ہے میں بھاری مقدار میں منشیات موجود ہے جس پر پولیس نے ناکہ بند کر کے مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو اس میں 20 لیٹر دیسی شراب موجود تھی جسے قبضہ میں لے کر ڈرائیور ظفر امجداور فرنٹ سیٹ پر بیٹھے عدنان یونس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران منشیات فروش نزاکت حسین کے قبضہ سے 550گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں نے دوسرے روز بھی ڈیرہ غازی خان کی سیلاب سے متاثرہ تحصیل تونسہ کی یوسی پنجگرائیں میں میڈیکل کیمپ لگایا
Al-Khidmat Foundation Kallar Syedan conducted a medical camp in Dera Ghazi Khan on the second day as well
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،اکتوبر,2022)—الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں نے دوسرے روز بھی ڈیرہ غازی خان کی سیلاب سے متاثرہ تحصیل تونسہ کی یوسی پنجگرائیں میں میڈیکل کیمپ لگایا جس کے لیئے نسیم ہسپتال اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں نے بھی تعاون کیا تھا میڈیکل کیمپ متاثرہ یوسی پنجگرائیں میں لگایا گیا جس میں ڈاکٹر راجہ ربنواز،اکمل شہزاد،محمد اسرار ایڈووکیٹ،محمد نعمان،محمد تحسین محمد آلیان اور اکرام الحق قریشی نے حصہ لیا۔ اس موقع پر نوسو سے زائد بیماروں کا مفت معائینہ اور ادویات مہیا کی گئیں صرف دو ایام میں الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں نے سولہ سو سے زائد افراد میں مفت ادویات تقسیم کیں۔راجہ رب نواز نے کہا کہ وہ لوگ دعاؤں کے مستحق ہیں جنہوں نے مریضوں کے لیئے دل کھول کر مالی امداد اور مہنگی ادویات مہیا کیں الخدمت فاونڈیشن تونسہ کے رہنما عبدالرحمان نے کہا کہ کلرسیداں کی الخدمت فاؤنڈیشن اور مخیئر حضرات نے مشکل کی اس گھڑی میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں جس طرح بھرپور مدد کی اس کو مقامی لوگ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔