DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Politician and sociologist Masood Satti of Kaliyal has announced his participation in the local body elections from UC Hothla.

سیاسی وسماجی مسعود ستی آف کلیال نے یوسی ہوتھلہ سے آمدہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اکتوبر2022)
معروف سیاسی وسماجی مسعود ستی آف کلیال نے یوسی ہوتھلہ سے آمدہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا عوام علاقہ کی پر زور مطالبے پر معروف سیاسی وسماجی مسعود ستی آف کلیال نے یوسی ہوتھلہ سے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا انشاء اللہ جیت اپنی یونین کونسل میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دوں گا ان خیالات کا اظہار یونین کونسل ہوتھلہ کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی مسعود ستی آف کلیال نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ یونین کونسل ہوتھلہ اس طرع سے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جس طرع کے ہونے چاہے تھے بڑھی بڑھی اعلیٰ سیاسی قد کاٹ والی شخصیات کا تعلق ہماری یونین کونسل سے ہے مگر افسوس ہمارے مسائل جوں کے توں ہماری کے یوسی کے متعدد علاقوں میں ابھی تک سوئی گیس نہیں نہ ہی گلیاں پیکاں ہیں نہ پانی کی سہولت میسر ہے اپنے علاقے کی عوام کے پر زور مطالبے پر میں نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا انشاء اللہ کامیاب ہو کر اپنی یوسی میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دوں گا۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 6 October 2022)
Well-known politician and socialite Masood Satti of Kaliyal has announced to participate in the municipal election from UC Hothla. Many high political personalities are related to our Union Council, but unfortunately, our problems are as yet in many areas of our UC, there is no gas, nor are the streets paved, nor are water facilities available to the people of our area. On the strong demand of the public i have announced to participate in the municipal election, God willing, I will be successful and will lay a net for development works in my UC.

بیکرز مالکان عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرخانہ کعبہ، مسجد نبویﷺیا دیگر مقدس مقامات کے نہ بناہیں

Bakers owners should not make holy places on cakes for the occasion of Eid Milad-ul-Nabi, Jabbar Kiyani

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اکتوبر2022)
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت جابر کیانی آف کلیال نے اپنے بیان میں کہا کہ بیکرز مالکان عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرخانہ کعبہ، مسجد نبویﷺیا دیگر مقدس مقامات کے نہ بناہیں انہوں نے کہا کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرمختلف بیکرزکی آئیٹم پر اسم محمد ﷺ،خانہ کعبہ، مسجد نبویﷺبنائے جاتے ہیں اور پھر اس کیک کو چھری کے ساتھ کاٹا جاتا ہے ہم مسلمانوں کی غیرت گوارہ نہیں کر تی کہ اپنے آقاﷺ کے نام مبارک،خانہ کعبہ یا مسجد نبویﷺکو چھری سے کاٹیں اگر کوئی گائک بھی ایسی آئیٹم بنانے کا آرڈر دیں تو دوکاندار حضرات ایسا کر نے سے مکر جاہیں اوران کو بھی منع کریں انہوں نے کہا عشق مصطفیﷺہی دنیا اور آخرت میں کامیابی کا واحد ذریعہ ہے اور محب رسول ﷺایمان کا حصہ ہے۔

شریف فیملی اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو ناکردہ گناہوں کی سزا دی گئی

Sharif family and PML-N leaders were punished for alleged false crimes

www.pothwar.com / File photo; Hafiz Usman Abbasi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اکتوبر2022)
مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنے قائد میاں نواز شریف کی عظیم بیٹی مریم نواز کو بری ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونا حق وسچ کی فتح ہے،مریم نوازنے جس حوصلہ مندی، جرات اور بہادری سے قید و بند کی مصیبتیں برداشت کی وہ قابل تحسین ہے،جب بندہ فیصلہ اللہ پر چھوڑ دے تب اللہ پاک دنیااور آخرت میں کامیابی و کامرانی اور عزت دیتا ہے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مریم نواز شریف کیخلاف کیس اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااب وہ دن دور نہیں جب نواز شریف دوبارہ وطن وآپس آ کر عوام کی خوشحالی کے لیے منصوبے بنا کر مہنگائی اور بے روزگاری سے غریب عوام کی جا ن چھوڑائیں گے پی ٹی آئی اور عمران خان کی ناقص پالیسیوں سے ہمارا ملک ڈیفالٹ لسٹ میں جا رہا تھاتو پھر پی ٹی ایم نے اقتدار سنبھالا اللہ نے چاہا تو جلد ہی مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت بیروگاری اور مہنگائی پر قابو پا لے گی انہو ں نے کہاکہ مریم نواز کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے با عزت بریت نواز شریف کے بیانیہ کی فتح ہے ثابت ہو گیا کہ سیاسی مقاصد کیلئے شریف فیملی اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو ناکردہ گناہوں کی سزا دی گئی جو کہ نام نہاد احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کی بد ترین مثال ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button