Kallar Syedan: Al-Khidmat Foundation, set up a medical camp at UC Kalawwala of Tehsil Taunsa Sharif, Dera Ghazi Khan district
الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے زیراہتمام متاثرین سیلاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف کی یوسی کالو والہ میں میڈیکل کیمپ لگایا
Ikram Ul Haq QureshiOctober 4, 2022
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،اکتوبر,2022)—الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے زیراہتمام منگل کے روز متاثرین سیلاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف کی یوسی کالو والہ میں میڈیکل کیمپ لگایا جس میں میڈیکل ٹیسٹ کے لیئے بھکر سے اکمل شہزاد اور محمد نعمان نے لیبارٹری کا بھی خصوصی اہتمام کیاتھا ڈاکٹر رب نواز،راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ،محمد تحسین،محمد الیان،اکرام الحق قریشی کے علاؤہ عبدالرحمان بھی میڈیکل کیمپ میں موجود تھے میڈیکل کیمپ میں چھ سو سے زائد مریضوں کے معائینہ کے بعد انہیں مفت ادویات دی گئیں۔ مقامی شہریوں نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 05, October 2022)- Under the auspices of Al Khidmat Foundation Kallar Syedan, organized a medical camp at UC Kalawwala of Tehsil Taunsa Sharif of Dera Ghazi Khan district in which medical tests were conducted. Akmal Shahzad and Mohammad Nauman from Lai Bhakkar had also specially organized the laboratory. After the examination, they were given free medicines. The local citizens thanked Al Khidmat Foundation for organizing the medical camp.
ملک انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے، مولانا محمد معاویہ اعظم طارق
The country is going through a very difficult period, Maulana Muhammad Muawiya Azam Tariq
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،اکتوبر,2022)—پاکستان راہ حق پارٹی کے پارلیمانی لیڈر مولانا محمد معاویہ اعظم طارق نے کہا ہے کہ ملک انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے، ہم پاکستان میں نفاذ نظام اور خلافت راشدہ کیلئے کوشاں ہیں،ہم نے نعرہ بدلا نہ ہی ہم اپنے مشن سے پیچھے ہٹے ہیں۔سیلاب زدگان کی مالی امداد کے حوالے سے ہماری پارٹی کا کردار لائق تحسین ہے۔سیلاب کی زد میں آنے والوں کا مال و اسباب سب پانی کی نذر ہو گیا۔جس صورتحال سے ہمارے سندھ کے لوگ گزر رہے ہیں لگتا ہے وہ بیس سال بعد بھی ان کی زندگی معمول پر نہیں آ سکے گی۔انہوں نے کلرسیداں میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی اور سیاسی لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابات میں ایسے نمائندوں کا چناؤ کریں جو عوام کا درد دل رکھتے ہوں اور بہتر طریقے سے اپنا کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ آج اچھے کاموں کیلئے دین کو مختلف شعبوں میں تقسیم کر کے ذمہ داری صرف علمائے کرام پر ڈال دی گئی ہے۔زکواۃ کی غلط تقسیم سے مستحقین کی معاشی حالت بہتر ہوئی نہ ہی ان کے ہاتھ اوپر آ سکے مستحقین آج بھی غربت کی لکیر کے نیچے اپنی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مسلمانوں کے پریشان ہونے سے ہمارا دل دکھتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہمارے جسم میں احساس نام کا وہ حصہ ابھی زندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آج سے 19 سال قبل مولانا اعظم طارق کو اس وقت شہید کیا گیا جب وہ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔انہوں نے اپنے دل پر زخم اٹھا کر دوسروں کی سلامتی کی دعائیں مانگیں مگر دشمنوں کے پاس ان کی دلیل کو کوئی جواب نہ تھا۔انہوں نے کہا کہ ایوانوں سے اٹھنے والی سچی آوازوں کو گولیوں سے روکا جاتا ہے یہ سلسلہ اب ختم ہو جانا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ میرا مسلم لیگ ن سمیت پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کیساتھ کوئی اختلاف نہیں مگر جوگستاخ رسول ہے وہ ہمارا ساتھی نہیں ہو سکتا۔ہم دشمن اسلام کو کسی طور بھی قبول کرنے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسجینڈر ایکٹ پر علمائے کرام اور میڈیا کی خاموشی قابل افسوس ہے معمولی سی خبر کو بریکنگ نیوز بنانے والا میڈیا آج خاموش کیوں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں، عمران خان اور تحریک لبیک والوں پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔موجودہ سیاسی صورت احوال کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ان کا صرف اتنا ہی کہنا تھا کہ رات کو کسی اور اور دن کو کسی اور کیساتھ رہنے والوں کیساتھ کسی قسم کی ڈیل کیخلاف ہوں،ان کیلئے کبھی سڑکوں پر نہیں آئیں گے۔گستاخوں کو بازار گرم ہے۔حکومت کو چاہیئیکہ وہ ملک میں امن و مان کی صورتحال کو بہتر کرے اور انتقامی سیاست کی بجائے 22 کروڑ عوام کو اس صورتحال سے نکالنے کیلئے جامع پروگرام تیار کرے۔مولانا قاری نثار احمد،مولانا عامر عباسی،مفتی قاسم چلاسی،مفتی محمد اقبال،مولانا سلیم ربانی،حافظ احسان اور مولانا نعمان عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔