مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اکتوبر2022) کہوٹہ پولیس کی بڑی کاروائی ڈکیت گینگ گرفتار تین موٹرسائیکل ایک رکشہ سمیت دیگر سامان برآمد پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او سید شاہد گیلانی کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری۔اسی سلسلہ کی ایک کاروائی میں بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے تین ملزمان ولید ولد تنویر ابراہیم ولد مصدق اوت مزمل ولد امجد حسین کوگرفتار کر کے تین موٹرسائیکل ایک رکشہ دو 30 بور پستول اور دیگر گھریلو سامان برآمد کرلیا۔ ڈکیت گینگ کی گرفتاری پہ شہریوں کی طرف سے ایس ایچ او سید شاہد گیلانی اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اورامید ظاہر کی کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کہوٹہ پولیس ایسے ہی کاروائیاں جاری رکھے گی۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 5 October 2022) Kahuta police’s major operation, dacoit gang arrested, three motorcycles, a rickshaw, and other items were recovered. Police SHO of Kahuta police station, Syed Shahid Gillani, continued successful operations against anti-social elements.Waleed son of Tanveer Ibrahim son of Mossadaq and Muzamil son of Amjad Hussain were arrested and three motorcycles, one rickshaw, two 30 bore pistols and other household items were recovered. The citizens paid tribute to SHO Syed Shahid Geelani and his team for the arrest of the dacoit gang and hoped that Kahuta police would continue such operations against anti-social elements.
دارلعلوم قادریہ جیلانیہ جیوڑہ میں مہتمم ادارہ مولانا ڈاکٹر آصف القادری کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی ﷺ
Milad-ul-Nabi celebration organized by Maulana Dr. Asif-ul-Qadri at Darul Uloom Qadriya Jilania, Jiora
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اکتوبر2022) دارلعلوم قادریہ جیلانیہ جیوڑہ میں مہتمم ادارہ مولانا ڈاکٹر آصف القادری کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی ﷺ،ملک کے نامور عالم دین مفتی حنیف قریشی سے سمیت علمائے کرام کی شرکت۔سید شہزاد حسین شاہ گیلانی،سید خالد حسین شاہ،بریسٹر سردار تیمور اسلم،مولانا ادریس ہاشمی خطیب مرکزی جامع مسجد کہوٹہ،پروفیسر عبد الصبور سیفی،معروف عالم دین مولانا قاری عزیز حیدر،مولانا حافظ غلام یونس قادری،میاں احمد نوازقادری،وائس چیئرمین سردار طاہر محمود،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار شاہ روم،سیاسی وسماجی شخصیت راجہ نذاکت حسین،حافظ محمد نعیم قادری،حافظ وقار احمدقادری،سمیت علاقے بھر کی سیاسی، سماجی، مدہبی شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ملک کے نامور عالم دین مفتی حنیف قریشی اور ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر آصف القادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ کی رحمت کا نزول اس پر ہوتا ہے جو پکا سچا عاشق رسولﷺ ہو گا سرکار دو عالم حضرت محمد ﷺ کی ولات باسعادت کسی نعمت سے کم نہیں اسلام مکمل ضابطہ اخلاق ہے آپﷺ نے جہالت کے خاتمہ اور انسان کو انسانیت کادرس سکھایا انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں سرکاردو عالم ﷺ کے بتائے ہو ئے راستے پر چلنا ہو گا اسی میں ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج ضرورت اس امر کی ہے ہم اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کیلئے قرآن اور سنت پر عمل پیرا ہوں، ہمیں حق و سچ کا ساتھ دینا ہو گا حضور ﷺکی سیرت طیبہ پر عمل کر کے ہم سارے مسائل کا حل کر سکتے ہیں اور رحمت العالمین حضرت محمد ﷺ کی بعثت پوری انسانیت پوری انسانیت کے لئے رحمت اور بخشیں کا ذریعہ ہے حضور ﷺ توحید اور ایمان کی روشنی لے کر آئے جس سے سارا عالم منور ہو گیا عرب میں رونما ہو نے والے اس عظیم انقلاب کا راز آپﷺ کی تعلیمات ہی تھیں جس پر عمل کر کے اہل ایمان کے دل باہمی محبت کے جذبات سے لبریز ہو گئے حضورپاکﷺ کے دامن سے وابستہ ہیں وہ امن والے ہیں اور ان امن والوں کا ہی انتہا پسندی اور دہشت گردی سے دور دور تک کو ئی تعلق نہیں ہم حضور پاک ﷺ کا میلاد مناکے اللہ تعالیٰ کی تو حید کا اعلان کر تے ہیں آقاکریم ﷺ کی آمد سے ہی کل کائنات میں رونقیں اور بہاریں آئیں انیانیت پر اللہ تعالیٰ کا سب سے بڑا انعام یہ ہے کہ اس نے حضرت محمدﷺ کو ہماری رہنمائی کے لئے دنیا میں بھیجا آپ کی سیرت طیبہ تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے آپ ﷺ نے ہمیں ایک مکمل ضابطہ حیات دیا ہے جس کے مطابق زندگی گزارنے سے ہماری زندگی بھی بہتر ہو تی ہے اور آخرت بھی سنورجا تی ہے۔آخر میں تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے دعا کی گئی اور تمام شر کاء محفل میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
وفاقی حکومت تمام شعبوں میں بری طرع نکام ہو گئی ہے
The federal government has failed miserably in all sectors
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اکتوبر2022) پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری واحد محمود آف پیکاں نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت تمام شعبوں میں بری طرع نکام ہو گئی ہے منگائی کو ختم کرنے کا نعرہ لگا کرحکومت میں آنے والی حکومت نے غریب عوام کو مہنگائی کے پہاڑتلے دبا دیا ہے انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے کی شکل میں ملک میں عذاب مسلط ہے۔لوٹ مار کرنے والے حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں اسحاق ڈار بھی اب ان کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو سہارا نہیں دے سکتیانہوں نے کہا کہ جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے ر ان کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ بھی عوام کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری کمر توڑ مہنگائی،بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ،لوڈشیڈنگ، پاکستانی روپے کی گرتی قدر،انٹر نیٹ ریٹ میں اضافہ اور معاشی بدحالی کیخلاف عوام سراپہ احتجاج ہیں۔انہوں نے شریف خاندان کی آڈیو لیک ہونے کے معاملہ کو انتہائی احساس،تشویشناک اور افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان نے ملکی سلامتی اور دفاع کیساتھ ہمیشہ کھلواڑ کرتا آیاہے،اپنے کاروباری مفادات کو ریاستی مفادات پر ترجیح دینا شریف خاندان کا وطیرہ بن چکا ہے۔
غلام مرتضیٰ ستی اور کرنل محمد شبیر اعوان کا حلقے کا دورہ
Ghulam Murtaza Satti and Colonel Muhammad Shabbir Awan visited the constituency
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اکتوبر2022) غلام مرتضیٰ ستی اور کرنل محمد شبیر اعوان کا عوامی رابطہ مہم میں تیزی آگئی سابق ممبران اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی اور کرنل محمد شبیر اعوان کا حلقے کا دورہ مختلف مقامات پر ہونے والے فوتگی والے گھروں میں حاضری دی مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون غلام مرتضیٰ ستی، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان نے حلقے کا دورہ کیا اور اپنے ووٹروں، سپورٹروں، ملاقاتیں کیں فوتگی والیگھروں میں حاضری دی مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی انہوں نے آئل سمبل والے راجہ اکرم کی و فات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،یوسی دوبیرن خورد کے گاؤں آئل سمبل والے نمبردار جمشید کی والدہ محترمہ کی و فات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،یوسی مواڑہ کے مقام پر راجہ شوکت الیاس، راجہ ارشد الیاس کی والدہ محترمہ کی و فات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی غلام مرتضیٰ ستی اور کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے ووٹروں، سپورٹروں اورمعززین علاقہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔
ربعی الاول کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کی زیرصدارت اجلا س میں ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا
Regarding Rabi Al-Awwal, a traffic plan was arranged in a meeting chaired by Assistant Commissioner Kahuta Simal Mushtaq
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،05اکتوبر2022) — 12ربعی الاول کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کی زیرصدارت اجلا س میں ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا۔ جلوس کے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹ نا قابل برداشت ہوگی۔ مقررہ راستوں اور چوراہوں و سڑکوںسمیت کہوٹہ شہر کو برقی قمقموں، جھنڈیوں سے عاشقان مصطفیٰ با زاروں اورمارکیٹوں ودکانوں اور مکانوں پر چراغا ں کر کے کہوٹہ شہر کو دلہن کی طرح سجائیں گے۔سکیورٹی،صفائی،ایمبولنس سروس، پانی کی سبیلوں سمیت انتظامیہ کہوٹہ ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام دستیاب وسائل بروئےکار لائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کی زیر صدارت امن کمیٹی کہوٹہ اور میلا د کمیٹی کہوٹہ کا اجلاس تحصیل میونسپل آفس کہوٹہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تحصیلدار کہوٹہ حسن اختر، رہنما جماعت اسلامی و سابق کونسلرکہوٹہ سٹی ممبرا من کمیٹی حاجی ملک عبدالرؤف، سرپرستاعلیٰ سعید افضلچوہان، خطیب مرکزی جامع مسجد کہوٹہ مولاناادریس ہاشمی،انچارج ٹریفک وارڈن مرزا خرم اور راجہ شاہد اجمل سابق کونسلر سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پر ممبرا ن امن کمیٹی نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہوٹہ شہر کے مسائل بتائے۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ سیمل مشتاق نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سب انجینیئر محمد زاہداور دیگرافسران کی ڈیوٹی لگاتے ہوئے احکامات جاری کیئے کہ کہوٹہ شہر کو تجاوزات سے پاک کر کے دم لیں گے۔ کسی سفارش دباؤ کو خاطر میں نہ لاؤں گی۔