روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،اکتوبر,2022)— سی ڈی اے اسلام آباد کے پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں 13نئے روٹس شامل کریگا۔ ذرائع کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی دو مراحل میں 13نئے بس روٹس شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) عثمان یونس کے مطابق عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے پہلے مرحلے میں 6پرہجوم راستوں کیلئے ٹرانسپورٹ کی فراہمی دیکھی جائے گی جس میں پمز مرکزی پوائنٹ کے طور پر کام کر رہا ہے۔ روٹ نمبر ایک علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے شفاء انٹرنیشنل اور پھر آئی ایٹ مرکز سے ہوتے ہوئے پوٹھوہار سٹیشن تک چلے گا۔ روٹ نمبر 2پمز سے سیکرٹریٹ تک چلے گا جو جناح سپر اور سپر مارکیٹ سے گزرے گا۔ روٹ نمبر 3جی سیون، جی سکس، میلوڈی مارکیٹ، آبپارہ اور نادرا کو پمز سے منسلک کریگا۔ روٹ نمبر 4ایف الیون سے ریڈ لائن میٹرو اسٹیشن ایف ایٹ تک چلے گا۔ پمز سے روٹ نمبر 5سیکٹرز جی ایٹ‘ جی نائن‘ جی ٹین اور جی الیون کو جوڑے گا جبکہ روٹ نمبر 6ابپارہ کو ترامڑی چوک سے پارک روڈ کے راستے ملائے گا۔ دوسرے مرحلے میں انتظامیہ سات اضافی روٹس کیلئے بسیں خریدے گی۔ روٹ نمبر 7پولیس فائونڈیشن سے شروع ہو کر فیض احمد فیض ریڈ لائن میٹرو سٹیشن پر ختم ہو گا۔ روٹ نمبر 8سیکٹر ڈی بارہ کو جی ٹین میں اورنج لائن میٹرو سے منسلک کریگا۔ روٹ نمبر 9ایف الیون اور ایف ایٹ کے درمیان چلے گا جبکہ روٹ نمبر 10نیلور سے کھنہ پل تک دیہی علاقوں تک سروس کوریج کو بڑھائے گا۔ بی 17سیکٹر کے مکینوں کو آمدورفت فراہم کرنے کیلئے روٹ نمبر 11چونگی نمبر 26تک پھیلے گا۔ مزید آئی جے پی روڈ مکمل ہونے کے بعد سی ڈی اے فیض آباد سے پیرودھائی تک ایک راستہ بھی بنائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پمز نئے روٹس کے مرکز کے طور پر کام کریگا
Rawat: (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 04, October 2022)—Capital Development Authority (CDA) is preparing to launch 13 new bus routes in two phases. According to CDA Chairman, Capt. (Retd.) Usman Younis, the first phase will see the provision of transport for six congested routes, with PIMS serving as the central point.
Route 1 will run from Allama Iqbal Open University to Shifa International Hospital and then to Potohar Station via I-8 Markaz. Route 2 will run from PIMS to the Secretariat, passing through Jinnah Super and Super Market.
Route 3 will connect G7, G6, Melody Market, Abpara, and NADRA with PIMS. Route 4 will run from F-11 to Red Line Metro station F-8. From PIMS, route 5 will connect sectors G-8, G-9, G-10, and G-11. Route 6 will connect Abpara to Taramri Chowk via Park Road.
In the second phase, the administration will procure buses for seven additional routes. Route 7 will begin at the Police Foundation and end at the Faiz Ahmed Faiz Red Line Metro Station, while Route 8 will link sector D-12 to the Orange Line Metro at G-10.
Route 9 will stretch between F-11 and F-8, while Route 10 will extend service coverage to rural areas from Nilore to Khanna Bridge.
Route 11 will extend up to Chungi No. 26 to provide transportation for residents of the B-17 sector. The details are scarce regarding the remaining two routes.
Younis added that CDA will also create a route from Faizabad to Pir Wadhai, once the IJP road is completed. He added that PIMS will serve as the new routes’ hub, linking the service to Red Line and Orange Line Metro.
Meanwhile, CDA is evaluating the feasibility of all routes and is preparing tender documents for various contractors.