DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Ch Naeem Saleem of Derby, UK donated 10 Lakh Rps for flood victims to Al-Khidmat Foundation,

سمندر پاکستانی چوہدری نعیم سلیم متاثرین سیلاب کی مدد کے لیئے برطانیہ کے شہر ڈربی سے پاکستان پہنچ گئے انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کو دس لاکھ روپے کا نقد عطیہ دیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،اکتوبر,2022)—سمندر پاکستانی چوہدری نعیم سلیم متاثرین سیلاب کی مدد کے لیئے برطانیہ کے شہر ڈربی سے پاکستان پہنچ گئے انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کو دس لاکھ روپے کا نقد عطیہ دیا اورمزید دس لاکھ روپے مالیت کا راشن لے کر الخدمت کلرسیداں کے وفد کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کی متاثرہ تحصیل تونسہ پہنچ گئے الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کے صدر توقیر اعوان،الخدمت فاؤنڈیشن پی پی 19 کے صدر چوہدری محمد ایاز مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،پی ٹی آئی کلر سیداں کے محمد اخلاق،ڈاکٹر راجہ ربنواز،راج یہ اسرار احمد ایڈووکیٹ،اکرام الحق قریشی کے ہمراہ پیر کی شام دوسو سے زائد متاثرین سیلاب میں راشن تقسیم کیا۔الخدمت فاؤنڈیشن ڈیرہ غازی خان پروفیسر رشید احمد،سٹی صدر اعجاز حسین بلوچ،توقیر اعوان، حاجی اخلاق حسین،راجہ ڈاکٹر ربنواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں جن مسائل کا سامنا ہے اس کی ایک وجہ دین اسلام سے دوری اور ملک کا فرسودہ نظام ہے اس فرسودہ نظام میں محروم مجبورمجبور بے کس افراد کیمسائل کا سرے سے کوئی حل نہیں عوام کو اس نظام کے خلاف اٹھنا ہو گا ہمیں صرف اسلام سے ہی رہنمائی لینی چایئے ہم آج کو کچھ بھی کر رہے ہیں یہ سب رضائے الٰہی کے لیئے کر رہے ہیں اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں تونسہ کے متاثرہ تین علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی لگائے گی جو آج سے کام شروع کردیں گے۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین نے مکانات کی تعمیر کے لیئے الخدمت ڈیرہ غازی خان کے صدر کو ایک لاکھ روپے نقد بھی پیش کیئے۔

Kallar Syedan / Derby, UK; ​​( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 04, October 2022) – Overseas Pakistani Chaudhry Naeem Saleem reached Pakistan from Derby, UK to help the flood victims and donated 10 Lakh Rps to the delegation of Al-Khidmat Kallar Syedan. The president of Al-Khidmat Foundation Kallar Syedan, Tuqeer Awan, President of Al-Khidmat Foundation PP-19, Chaudhry Muhammad Ayaz, President of Muslim League-N Kallar City, reached the affected tehsil of Dera Ghazi Khan with the ration worth Rs. Akhlaq Hussain, PTI Color Syedan, Muhammad Akhlaq, Dr. Raja Rabnawaz, Raj Yeh Asrar Ahmed Advocate, Ikramul Haq Qureshi along with more than two hundred flood victims distributed rations on Monday evening. Al Khidmat Foundation Dera Ghazi Khan Professor Rashid Ahmed, City President Ejaz Hussain Baloch, Tawqir Awan, Haji Akhlaq Hussain, Raja Dr. Rabnawaz while addressing the ceremony said that one of the reasons for the problems we are facing today is the distance from Islam and the outdated system of the country. Haji Akhlaq Hussain, the president of Muslim League-N, also presented one lakh rupees in cash to the president of Al-Khidmat Dera Ghazi Khan for the construction of houses.

تھانہ کلر سیداں کی حدود میں چوری کی دو مختلف وارداتیں

Two different incidents of theft in Dhok Kund and Walliyat Abad

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،اکتوبر,2022)—تھانہ کلر سیداں کی حدود میں چوری کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان رات کے اندھیرے میں لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لے اڑے جبکہ نیند سے بیدار ہونے اور شور مچانے پر ایک ملزم نے شادی شدہ خاتون کے سر پر پتھر مار کر زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔چوری کی پہلی واردات نواحی ڈھوک کنڈ میں پیش آئی جہاں ساجد علی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں گھر میں موجود نہ تھا جبکہ میری بیوی بھی میکے گئی ہوئی تھی۔گزشتہ روز صبح 6بجے کے قریب جب میری بیوی گھر پر آئی تو دیکھا کہ گھر کے اندر میں دروازے کا تالا ٹوٹا ہوا تھا اور گھر کے دروازے کھلے ہوئے تھے اور تمام سامان بکھرا پڑا تھا۔سامان چیک کرنے پر پتہ چلا کہ میری بیوی کے طلائی زیورات پر مشتمل چھ عدد چوڑیاں، چھ عدد زنانہ انگوٹھیاں،دو جوڑی کانٹے اور ایک لاکھ تیس ہزار روپے کی نقدی موجود نہ ہے۔چوری کی دوسری واردات کلر سیداں کے نواحی علاقہ ولایت آباد میں پیش آئی جہاں سفیر احمد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ ہم گھر میں سو رہے تھے کہ رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب، نامعلوم ملزمان حویلی کی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو گئے اور بکسے میں موجود طلائی زیورات اور ساٹھ ہزار روپے کی رقم چوری کر لی۔ملزمان سامان سمیٹ کر گیٹ کے راستے باہر نکل رہے تھے کہ اسی دوران ہماری آنکھ کھل گئی اور شور شرابہ کرنے پر ملزمان کے ایک ساتھی نے پتھر اٹھا کر مارا جو میری بیٹی کے سر پر لگا۔ادھر چوک پنڈوڑی کے رہائشی رضوان الحق نے بتایا کہ وہ چوک پنڈوڑی میں پراپرٹی اور رینٹ اے کار کا کاروبار کرتا ہے۔راجہ موسی نامی شخص نے میری مہران گاڑی رینٹ پر لی اور اب واپسی کیلئے ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے،خدشہ ہے ملزم نے میری گاڑی کو آگے فروخت کر دیا ہے۔

شاہ خاکی سے لے کر ٹھٹھر تک کا انتہائی خوبصورت علاقہ جو ثقافتی لحاظ سے ایک تاریخ رکھتا ہے

From Shah Khaki to Thattar is a very beautiful region which has a history in terms of culture

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،اکتوبر,2022)—پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے نائب صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ شاہ خاکی سے لے کر ٹھٹھر تک کا انتہائی خوبصورت علاقہ جو ثقافتی لحاظ سے ایک تاریخ رکھتا ھے جس کے ایک طرف دریا اور دوسری طرف زیادہ تر محکمہ جنگلات کا رقبہ ھے اس علاقے پر کھبی کسی حکومت یا سیاسی شخصیت نے توجہ نہیں دی، آثار قدیمہ اور محکمہ جنگلات کے تاریخی ریسٹ ہاؤس گرد اور مٹی میں دفن ہو رہے ہیں، میں نے ٹورازم ہائی وے کو یہاں سے گزارنے اور اس علاقے میں ایک بڑا وائلڈ پارک بنانے بارے بار بار آواز بلند کی مگر گلیوں نالیوں، و لیموں اور جنازوں کو ہی ترقی سمجھنے والے عوام اور نام نہاد لیڈران نے توجہ نہ دی،انہوں نے کہا کہ تحصیل کلرسیداں میں محکمہ جنگلات کی سترہ ہزار ایکٹر آراضی موجود ھے جو چار بڑے ٹکروں پر مشتمل ھے، جہاں نہ جنگلات ہیں نہ اس زمین کا کوئی اور مصرف ہے صرف اسے ٹورازم کا علاقہ ڈکلیئر کرنے سے تحصیل کلرسیداں کے عوام کی قسمت بدل سکتی ھے، مگر افسوس کہ عوام کے پسندیدہ ہمارے زعما عوام کی قسمت بدلنے سے زیادہ اپنی آنے والی نسلوں کی قسمت بدلنے سے دلچسبی رکھتے ہیں۔

ہر ماہ ریونیو عوامی کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کے مسائل کو ایک ہی چھت تلے حل کیا جا رہا ہے

By conducting Revenue Public Open Courts every month, the problems of the people are being resolved under one roof

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،اکتوبر,2022)— وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز نے عوامی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ماہ ریونیو عوامی کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کے مسائل کو ایک ہی چھت تلے حل کیا جا رہا ہے۔ان کچہریوں کے ثمرات اور فوائد عوام تک پہنچ رہے ہیں اور ان کے مسائل تمام ریونیو آفسران ایک ہی چھت تلے موجود ہو کر ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں میں اراضی ریکارڈ کی درستگی،اراضی فردات اور ڈومیسائل کا چند منٹوں میں اجراء کیا جاتاہے۔اس موقع پر منیر حسین سکنہ چکیالہ ہردو نے اے سی کو شکایت کی کہ گزشتہ ایک برس سے فوتگی نامے کا انتقال درج نہیں ہو سکا۔ایک ہفتہ قبل فوتگی نامے کے پیپرز پر دستخط کروائے مگر پٹواری دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے بار بار چکر لگانے پر مجبور ہوں۔طارق پرویز اور حسن اختر سکنہ کلر سیداں نے بتایا میں نے زمین خریدی جو موقع پر موجود ہے مگر کچھ مقامی لوگ مکانات تعمیر کرنے میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں، انہیں روکا جائے۔شاہد عباسی سکنہ راجہ مارکیٹ کلر سیداں نے شکایت کی کہ گزشتہ ایک سال سے تقسیم کے تین دعوئے کئے گئے مگر فائل میں اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں جس کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔تحصیلدار احمد نصیر احمد اولک سمیت محکمہ مال کے تمام آفسران اور متعلقہ پٹواری بھی کھلی کچہری میں موجود تھے۔

حکومت اور وزارت کھیل قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص اور غیر معیاری کارکردگی کا فوری نوٹس لے

The government and the sports ministry should take immediate notice of the poor and substandard performance of the national cricket team

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،اکتوبر,2022)—حکومت اور وزارت کھیل قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص اور غیر معیاری کارکردگی کا فوری نوٹس لے مقامی شائقین کے مطابق برطانیہ کے دورہ پاکستان میں گرین شرٹ کی کارکردگی پر پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے میرٹ کی بجائے پرچی اور سفارش پر جب کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں گے تو وہ رنز بنا سکیں گے نہ ہی آسان کیچ پکڑ سکیں گے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کہیں بھی پیشہ ورانہ انداز میں جدوجہد کرتے نظر نہیں آئے ان کا کھیل دیکھ کے کسی سکول کی ٹیم کا گمان ہوتا ہے لہذہ حکومت کھیلوں کی دنیا میں مزاق کا سبب بننے والی قومی کرکٹ ٹیم کے معاملات کی چھان بین کرے اس میں میرٹ اور شفافیت کے علاؤہ پیشہ وارانہ کارکردگی کو معیار بنایا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button