کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،اکتوبر,2022)— کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں ایک 38 سالہ وسیم اختر نامی شخص میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اسے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔محکمہ صحت کلر سیداں کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز بخار کی حالت میں آنے والے شخص کے ٹیسٹ کئے گئے تو اس میں ڈینگی وائرس کی علامات پائی گئیں جس کے بعد اسے فوری طور پر ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جبکہ اس کے آبائی گاؤں مک میں واقع تمام گھروں میں حفاظتی اقدامات کے طور پر سپرے کا عمل مکمل کروایا گیا ہے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 03, October 2022) — A 38-year-old man named Waseem Akhtar in the suburbs of Kallar Syedan has been shifted to Rawalpindi after being diagnosed with dengue virus. Department of Health, Kallar Syedan sources said that the person who came in a fever yesterday was tested and symptoms of dengue virus were found in him, after which he was immediately transferred to Holy Family Hospital Rawalpindi while in his native village Mak all the houses located have been sprayed as a precautionary measure.
جامعہ مسجد فیضان مدینہ کلرسیداں میں میلادالنبی ﷺ
Millad Nabi ﷺ celebrated in Jamia Masjid Faizan Madina
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،اکتوبر,2022)—معروف عالم دین مفتی محمد اکبر اویسی نے کہا ہے کہ قرآن مجید کو سمجھنے کے لیئے سیرت پیغمبر سے آگاہی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد فیضان مدینہ کلرسیداں میں میلادالنبی ﷺکی منعقدہ بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سردار صلاح الدین احمد،ملک طارق اعوان،راجہ مسعود،نمبردار محمود،وقاص چشتی،ثاقب حمید،مطلوب حسین،ابرار چشتی بھی موجود تھے۔مفتی محمد اکبر اویسی نے کہا کہ امام مہدی کے ظہور سے ہی دنیا میں ناانصافیوں اور محرومیوں کا خاتمہ ممکن ہو گا۔نبی کریم ﷺ کی آمد سے قبل پہلی امتیں صرف مساجد میں ہی نماز پڑھتی تھیں مگر نبیﷺ کی آمد کا اعجاز تھا کہ اللہ تعالیٰ نے سارے جہاں کی مٹی کو پاک کر کے اسے مسجد بنا دیا،اب ضرورت اس امر کی ہے کہ نبیﷺ کی سیرت کو اپنایا جائے اور میلاد کو منایا جائے۔
اگر ہمارے سیاسی رہنماؤں نے ہمارے مسائل حل نہ لیئے تو ہم انہیں آئندہ انتخابات میں اپنے علاقوں میں نہیں آنے دیں گے
If our political leaders do not solve our problems, we will not allow them to come to our areas in the next elections
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،اکتوبر,2022)—برطانیہ میں مقیم کلرسیداں کی یوسی منیاندہ کے سینکڑوں تارکین وطن نے موضع بنائل اور گردونواح کے مسائل کے فوری حل کے لیئے سوشل میڈیا پر گروپ تشکیل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ہمارے سیاسی رہنماؤں نے ہمارے مسائل حل نہ لیئے تو ہم انہیں آئندہ انتخابات میں اپنے علاقوں میں نہیں آنے دیں گے ان کا کہنا تھا کہ صدیاں بیت گئیں ہندوستان سے پاکستان بن گیا مگر ہمارے مسائل آج بھی جوں کے توں ہیں کوئی ہماری پسماندگی پر توجہ نہیں دیتا بنائل کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ڈھوک کڑاتھا میں قیام پاکستان کے بعد آج تک کسی حکومت نے ایک روپے کی بھی ترقیاتی گرانٹ نہیں دی۔ہماری کمسن بچے کشتیوں میں سکول جاتے ہیں پانی کم ہونے پر دلدل کے باعث یہ سہولت بھی چھن جاتی ہے حکومت ہمیں ایک سڑک تک نہ دے سکی یہ صورتحال ہماری نئی نسل کو ہرگز قبول نہیں ہم بارہا مرتبہ مسائل کی نشاندھی کر رہے ہیں آنے والے کل کو مزاحمت بھی کریں گے۔
پیشہ ور بھکاریوں نے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر چلنا مشکل بنا دیا
Professional beggars made it difficult to walk on the streets and paths
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،اکتوبر,2022)—کلرسیداں میں پیشہ ور بھکاریوں نے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر چلنا مشکل بنا دیا ہے مختلف اقسام کے پیشہ ور بھکاری علی الصبح کلرسیداں پہنچا دیئے جاتے ہیں بھکاریوں کی ایک بڑی تعداد روات میں کرایے کے مکانوں میں مقیم ہیں جہاں سے شاہزور گاڑی انہیں کلرسیداں دھانگلی روڈ پر صبح ڈراپ اور شام کو گھر واپسی کی سہولت مہیا کرتی ہے اسی طرح مرید چوک کلرسیداں شہر میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سو سے زائدافراد یہاں خیمہ بستیوں میں مقیم ہیں جن کی ساری خواتین بچیاں اور بچے صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک تمام بازاروں میں بھیک مانگتے ہیں اور ان کے مرد حضرات سارا دن تاش سے دل بہلاتے ہیں انتظامیہ ان پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کبھی حرکت میں نہیں آتی جس سے مقامی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مساجد میں میلاد النبی ﷺکی تقریبات کا سلسلہ جاری
Celebrations of Milad-ul-Nabi ﷺ continue in the masjids
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،اکتوبر,2022)—جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ،ماہ ربیع الاول شروع ہوتے ہی کلر سیداں،چوآخالصہ،چوکپنڈوڑی،سر صو بہ شا ہ اور گردونواح بازاروں چوراہوں کاروباری مراکز اور گھروں کو سجانے کا عمل شروع ہو گیا۔کلر سیداں کے تمام بازاروں کو برقی قمقموں سے سجا دیاگیا جبکہ یکم ربیع الاول سے روزانہ کی بنیاد پر مختلف مساجد میں میلاد النبی ﷺکی تقریبات کا سلسلہ بھی جاری ہے
کرنل محمد شبیر اعوان کے معتمد ساتھی راجہ محمد اکرم انتقال کر گئے
Colonel Muhammad Shabbir Awan’s trusted colleague Raja Muhammad Akram passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،اکتوبر,2022)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان کے معتمد ساتھی راجہ محمد اکرم انتقال کر گئے،سابق ارکان اسمبلی غلام مرتضی ستی اور کرنل شبیر اعوان نے آئیل سمبل جا کر مرحوم ساتھی کی بھانجی اور دیگر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی ۔