DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; AC Muhammad Ijaz imposed a total fine of Rs 45,000 on two shopping centers

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز نے دو شاپنگ سنٹرز اور ایک سبزی فروش کو مجموعی طور پر 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،اکتوبر,2022)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز نے دو شاپنگ سنٹرز اور ایک سبزی فروش کو مجموعی طور پر 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔چوآ روڈ پر واقع دو شاپنگ سنٹرز میں اچانک دورے کے موقع پر دال چنے اور دیگر اشیاء کو مہنگے داموں فروخت کرنے پر بیس بیس ہزار روپے جرمانہ جبکہ مہنگے داموں سبزی فروخت کرنے پر ایک سبزی فروش کو پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ مہنگے داموں اشیائے خوردونوش کی فروخت کی کسی طور بھی اجازت نہیں دے سکتے۔تاجر حضرات سرکاری نرخ ناموں کے مطابق اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر جیل جانے کیلئے تیار ہو جائیں۔

Kallar Syedan ​​( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 02, October 2022) – Assistant Commissioner Kallar Syedan ​​Muhammad Ijaz imposed a total fine of Rs 45 thousand on two shopping centers and a vegetable vendor over pricing. Two shopping centers are located on Choa Road, On the occasion of a surprise visit to the centers, a fine was imposed. Traders should ensure the sale of items as per the official price list otherwise get ready to go to jail.

پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو سو گرام چرس برآمد کر لی

Acting on the information of the informer, the police recovered two hundred grams of hashish

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،اکتوبر,2022)— کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو سو گرام چرس برآمد کر لی تا ہم منشیات فروش چرس کا شاپر پھینک کر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اسد علی عرف سیکرٹری نامی شخص جو کہ منشیات فروشی کا دھندا کرتا ہے اس وقت کلر سیداں کے مرکزی قبرستان میں اپنے مخصوص گاہکوں کو چرس فروخت کر رہا ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کو دیکھتے ہی منشیات فروش شاپنگ بیگ پھینک کر کلر سیداں بازار کی جانب بھاگ پڑا جس کا تعاقب کیا گیا مگر تنگ گلیوں اور اندھیرے اور فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا۔شاپنگ بیگ کا بذریعہ الیکٹر ک کانٹا وزن کیا گیا تو اس میں سے 200گرام چرس برآمد ہوئی۔

نندنہ جٹال نزد چوکپنڈوڑی میں آج 34 ویں سالانہ مجلس و جلوس علم برامد ہو گا

Today, the 34th annual assembly and procession will be held in Nandana Jatal near Chowk Pindori

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،اکتوبر,2022)— نندنہ جٹال نزد چوکپنڈوڑی میں آج 34 ویں سالانہ مجلس و جلوس علم برامد ہو گا۔دن دس بجے راجہ نزاکت حسین کے گھر سے علم حضرت عباس علمدار برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قصر صاحب العصر میں اختتام پزیر ہوگا۔ بعد مجلس عزاء ہو گی جس میں علامہ شیخ سخاوت حسین قمی، علامہ نقی عمران جعفری، ذاکر غلام فرید جعفر، ذاکر جعفر ہمدانی اور ذاکر عمران عباس خطاب کریں گے۔

میلاد النبی ﷺکی ایک تقریب آج بروز اتوار دن بارہ بجے جامعہ مسجد سدہ کمال میں منعقد ہو رہی ہے

A celebration of Milad-ul-Nabi is being held at Jamia Masjid Sadah Kamal today, Sunday, at twelve o’clock

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،اکتوبر,2022)—میلاد النبی ﷺکی ایک تقریب آج بروز اتوار دن بارہ بجے جامعہ مسجد سدہ کمال میں منعقد ہو رہی ہے جس سے دربارعالیہ مجددیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین ڈاکٹر ساجد الرحمان،محمد اقبال قریشی،قاری اجمل قادری،فیاض عباسی،رضوان،چشتی،سید طاہر عباس،یاسر عطاری،حافظ مرسلین خطاب کریں گے۔

الخدمت فاونڈیشن کلرسیداں کا وفد راجن پور کے بعد متاثرین سیلاب کے لیئے امدادی سامان لے کر ڈیرہ غازیخان کی تحصیل تونسہ پہنچ گیا

After Rajanpur, the delegation of Al-Khidmat Foundation reached Taunsa Tehsil of Dera Ghazi Khan with relief materials for the flood victims

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،اکتوبر,2022)—الخدمت فاونڈیشن کلرسیداں کا وفد راجن پور کے بعد متاثرین سیلاب کے لیئے امدادی سامان لے کر ڈیرہ غازیخان کی تحصیل تونسہ پہنچ گیا۔وفد میں الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے صدر توقیر اعوان،سرپرست اعلی چوہدری ابرار حسین،مسلم لیگ ن بھلاکھر کے رہنما چوہدری فیصل حفیظ اور پریس کلب کے صدر شیخ الاسلام بھی شامل تھے۔ ایک سو متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا،امیر جماعت اسلامی ڈی جی خان پروفیسر رشید احمد اختر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیلابی ریلے نے لوگوں کے گھروں کو صفہ ہستی سے مٹا دیا۔ الخدمت فاونڈیشن نے متاثرین کیلئے نئے گھر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہم نے یہاں ماڈل گھروں کی تعمیر شروع کی ہے مخیر حضرات اس طرز کے یہاں گھر بنوا کر جنت میں گھر لے سکتے ہیں۔اس موقع پر گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک مخیر شخص نے متاثرہ علاقوں میں چار سوگھر تیار کروا کے متاثرین کے حوالے کرنے کا بھی اعلان کیا۔

سید راحت علی شاہ،شیخ میثم تمار اور حکیم طاہر عباس دورہ عراق کے بعد وطن واپس لوٹ آئے

Syed Rahat Ali Shah, Sheikh Maysam Tamar and Hakeem Tahir Abbas returned home after visiting Iraq

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،اکتوبر,2022)—سابق چیئرمین یوسی چوآ خالصہ پیر سید راحت علی شاہ،شیخ میثم تمار اور حکیم طاہر عباس دورہ عراق کے بعد وطن واپس لوٹ آئے۔

یونین کونسل لہڑی کے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کو ہائی سکول کا درجہ ملنے پرافتتاحی تقریب

Inauguration ceremony of Union Council Lehri Government Girls Elementary School getting the status of High School

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،اکتوبر,2022)—یونین کونسل لہڑی کے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کو ہائی سکول کا درجہ ملنے پرافتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی مہمان خصوصی تھے اس موقع پر چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضی،راجہ وحید احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔ صداقت علی عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں آنے سے پہلے بھی میرا تعلق علم و تعلیم کے شعبے سے تھا لہذا یہ شعبہ میری سب سے بڑی ترجیح ہے میں اپنے دور میں حلقے میں 36 سکول اپگریڈ کروا چکا ہوں 64 سکولز کو اب اپگریڈ کروا رہے ہیں اور اس سلسلے میں تمام مراحل مکمل کر لئے گئے ہیں جلد ہی نوٹیفیکیشنز ہو جائینگے۔ موجودہ اپگریڈ کئے گئے سکولوں میں جلد ہی نیا سٹاف تعینات کروادینگے۔لہڑی مڈل سکول کو ہائی کرنے سے علاقے کی طالبات کو اب علم کے حصول کے لیئے پانچ کلومیٹر سفر نہیں کرنا پڑے گا۔

گوجرخان کی پولیس چوکی قاضیاں کے انچارج اے ایس آئی اشتیاق حسین کلرسیداں اپنے گھر آتے ہوئے لٹ گئے

ASI Ishtiaq Hussain, in-charge of Gujarkhan police post Qazian, robbed while coming home to Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،اکتوبر,2022)—گوجرخان کی پولیس چوکی قاضیاں کے انچارج اے ایس آئی اشتیاق حسین کلرسیداں اپنے گھر آتے ہوئے لٹ گئے وہ اسلام پورہ کے قریب قاضیاں پولیس چوکی سے رات گئے اپنے گھر کلرسیداں آ رہے تھے کہ نالہ گولین پر نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر ان سے مہران گاڑی نقدی موبائل فون اور وردی چھین لی اور فرار ہو گئے بعد ازاں تھانہ کورال اسلام آباد پولیس نے ناکہ بندی کر رکھی تھی جنہیں دیکھ کر ملزمان ناکہ سے پہلے گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔کورال پولیس نے تھانیدار کی مسروقہ گاڑی برآمد کر لی جبکہ ایس ایچ او کورال شفقت فیض کے مطابق ملزمان کی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ریٹائرڈ بینک منیجر بابو ظفر اقبال کی خالہ کی نمازہ جنازہ گاؤں ممیال میں ادا کی گئی

The funeral prayer of the aunt of retired bank manager Babu Zafar Iqbal was performed in Mamyal village

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،اکتوبر,2022)—ریٹائرڈ بینک منیجر بابو ظفر اقبال کی خالہ کی نمازہ جنازہ گاؤں ممیال میں ادا کی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،راجہ ندیم احمد،مولانا محمد اقبال قریشی،راجہ محمد ثقلین، مسعود احمد بھٹی بابو محمد غالب، محمد رضوان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button