مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2،اکتوبر2022)—تھانہ کہوٹہ کے علاقہ میں ملزمان کی پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ،ہیڈکانسٹیبل شکیل زخمی,سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا واقعہ پر نوٹس،ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم،پولیس ریڈنگ پارٹی اشتہاری کی گرفتاری کے لیے گئی تھی،زخمی ہیڈکانسٹیبل کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیاگیا،ایس ایچ اوکہوٹہ پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ میں سرچ آپریشن کر رہےہیں،واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے گا،ترجمان راولپنڈی پولیس
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 2, October 2022)—The accused fired on the police party in the area of Kahuta police station, head constable Shakeel was injured, CPO Shahzad Nadeem Bukhari notice the incident and ordered the immediate arrest of the accused. The injured head constable was shifted to the hospital for treatment, SHO Kahuta along with the police force is conducting a search operation in the area, the accused involved in the incident.
یوریا کھاد نہ ملنے پر زمیندار محمد عظیم چوہان نے ڈپٹی ڈائیریکٹرزراعت (توسیع) راولپنڈی کو در خواست دے دی
Landlord Muhammad Azim Chauhan submitted a request to Deputy Director Agriculture (Extension) Rawalpindi for not getting urea fertilizer
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2،اکتوبر2022)— یوریا کھاد نہ ملنے پر کہوٹہ بنڈھیاکے رہائشی زمیندار محمد عظیم چوہان نے ڈپٹی ڈائیریکٹرزراعت (توسیع) راولپنڈی کو در خواست دے دی،تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے گاؤں بنڈھیایوسی پنجاڑ کے رہائشی محمد عظیم چوہان نے ڈپٹی ڈائیریکٹرزراعت (توسیع) راولپنڈی کو در خواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہمارے شہر کہوٹہ میں عرصہ درازسے یوریا کھادمیسر نہیں ہے جس کہ وجہ سے ہماری فصلیں،سبزیاں اور پھل خراب ہو رہا ہے جس کی وجہ ہم چھوٹے زمینداروں کا شدید نقصان ہورہا ہے انہوں نے ڈپٹی ڈائیریکٹرزراعت (توسیع) راولپنڈی سے اپیل کی ہے ہمیں کہوٹہ میں یوریا کھادمہیا کی جائے تاکہ ہم وقت پر فصلیں،سبزیاں اور پھل کاشت کر سکیں۔
مریم نواز کا ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونا حق وسچ کی فتح ہے،راجہ صغیر احمد
Maryam Nawaz’s acquittal is a victory for justice, Raja Sagheer Ahmed
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2،اکتوبر2022)— مسلم لیگ ن ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز کا ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونا حق وسچ کی فتح ہے،مریم نوازنے جس حوصلہ مندی، جرات اور بہادری سے قید و بند کی مصیبتیں برداشت کی وہ قابل تحسین ہے،جب بندہ فیصلہ اللہ پر چھوڑ دے تب اللہ پاک دنیااور آخرت میں کامیابی و کامرانی اور عزت دیتا ہے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مریم نواز شریف کیخلاف کیس اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااب وہ دن دور نہیں جب نواز شریف دوبارہ وطن وآپس آ کر عوام کی خوشحالی کے لیے منصوبے بنا کر مہنگائی اور بے روزگاری سے غریب عوام کی جا ن چھوڑائیں گے پی ٹی آئی اور عمران خان کی ناقص پالیسیوں سے ہمارا ملک ڈیفالٹ لسٹ میں جا رہا تھاتو پھر پی ٹی ایم نے اقتدار سنبھالا اللہ نے چاہا تو جلد ہی مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت بیروگاری اور مہنگائی پر قابو پا لے گی انہو ں نے کہاکہ مریم نواز کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے با عزت بریت نواز شریف کے بیانیہ کی فتح ہے ثابت ہو گیا کہ سیاسی مقاصد کیلئے شریف فیملی اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو ناکردہ گناہوں کی سزا دی گئی جو کہ نام نہاد احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کی بد ترین مثال ہے۔
ملک کی عوام نے دیکھ لیاکہ حق سچ کی فتح ہوئی ہے۔چوہدری صداقت حسین
The people of the country have seen that truth has won. Chaudhry Sadaqat Hussain
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2،اکتوبر2022)— مسلم لیگ ن کی سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین چوہدری صداقت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لیگی قیادت پر بنائے گئے مقدمات بے بنیاد ہیں مریم نواز شریف کو جھوٹے مقدمہ میں بری ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ملک کی عوام نے دیکھ لیاکہ حق سچ کی فتح ہوئی ہے۔ مریم نواز شریف نے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا ہے مقدمے میں کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔ مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر بنائے گئے مقدمات بے بنیاد ہیں مخالفین کا پراپیگنڈا دم توڑ چکا ہے قیادت اللہ کے فضل سے ہر الزام میں سرخرو ہو رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں اور ان کی پاکستان آمد کے شدت سے منتظر ہیں پوری قوم نواز شریف کا تاریخی استقبال کرے گی۔