کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،اکتوبر,2022)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے جامع مسجد سے ایک عدد یوپی ایس اور اسٹیبلائزر چوری کرنے پر ملزمان نعیم شہزاد اورمحمد اکرام کو رنگے ہاتھوں قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزمان کے قبضہ سے آٹے والی چکی کے پارٹس بھی برآمد ہوئے ہیں جو انہوں نے ٹکال سے چوری کئے تھے۔دریں اثناء لاکھوں روپے مالیت کا چیک ڈس آنر ہونے پر حکیم خان نامی شخص جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ہارون عارف کیخلاف مقدمہ درج کر کے پسٹل 30 بور بمعہ روند برآمد کر لئے گئے۔ پولیس نے بس اڈہ کلر سیداں کے قریب رہائش پذیر افغانی علی خان کو کباڑ خانے کیلئے کرائے پر جگہ دینے والے مالک ساجد محمود سمیت کرایہ دار علی خان کیخلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت کوائف جمع نہ کروانے پر مقدمہ درج کر لیا۔ادھر چوک پنڈوڑی کے قریب موٹر سائیکل سوار کی غفلت و لاپروائی سے میاں بیوی گر کر زخمی ہو گئے۔غضنفر اقبال نے کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر چوک پنڈوری سے کلر سیداں آرہا تھا کہ رضوان قمر نامی شخص نے غفلت اور لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمارے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے ہم میاں بیوی گر کر شدید زخمی ہو گئے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 01, October 2022)- The Kallar Syedan Police arrested the accused Naeem Shehzad and Muhammad Ikram red-handed for stealing a number of UPS and a stabilizer from the Jamia Masjid and handed them over to the police station. The parts of the flour mill which they stole from village Takal have also been recovered from the possession of the accused.
چوہدری محمد ایوب انتقال کر گئے جنہیں کلر سیداں کے نواحی علاقہ موضع جسوالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے
Ch M Ayub passed away in village Jaswala
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،اکتوبر,2022)—گورنر پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب کے خصوصی پائلٹ میجر (ر) چوہدری محمد اخلاق اورامیر تبلیغی جماعت کلر سیداں چوہدری محمد مسعود کے والد چوہدری محمد ایوب انتقال کر گئے جنہیں کلر سیداں کے نواحی علاقہ موضع جسوالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔نماز جنازہ میں میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی، بریگیڈئیر رانا شوکت شبیر،بریگیڈیئراصغر محمود،بریگیڈیئر یاسر حسین،لیفٹینٹ کرنل (ر) راجہ شوکت اقبال،کرنل (ر) جنید عالم،لیفٹینٹ کرنل (ر) تیمور عنصرلیفٹینٹ کرنل ہارون،لیفٹینٹ کرنل (ر) عمران نیازی،لیفٹینٹ کرنل (ر)سلیمان الفیصل،لیفٹینٹ کرنل (ر) سیاب کاشر،لیفٹینٹ کرنل (ر) محمد اشفاق،میجر(ر) عبدالودؤد،میجر(ر) ضیاء،میجر (ر) اسد محمودو دیگر نے شرکت کی۔ایف ایف رجمنٹ کی جانب سے مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔مرحوم سابق ایم این اے مسز تنویر شیرازی کے قریبی رشتہ دارتھے۔
پولیس کا جرائم کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر تھانے کی حدود میں واقع تجارتی اور کاروباری مراکز کا سیکیورٹی آڈٹ
Police security audit of commercial and business centers within police station limits in view of increasing crime incidents
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،اکتوبر,2022)—کلرسیداں پولیس کا جرائم کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر تھانے کی حدود میں واقع تجارتی اور کاروباری مراکز کا سیکیورٹی آڈٹ۔کمزور سیکیورٹی انتظامات والے کاروباری و تجارتی سمیت دیگر مراکز کو سیکیورٹی کے معاملات بہتر بنانے کے لیے پنجاب غیر محفوظ مقامات تحفظ ایکٹ 2015 تحت وارننگ نوٹس جاری۔پولیس کی جانب سے جاری وارننگ نوٹس میں تجارتی/ کاروباری مراکز کو سیکیورٹی انتظامات میں نقائص اور کمزوریوں کو دور کرنے کی ہدایات۔ناکامی کی صورت میں پولیس نے پنجاب غیر محفوظ مقامات تحفظ ایکٹ 2015 تحت قانونی کاروائی کا عندیہ دے دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جرائم کی روک تھام کیلئے سیکیورٹی گارڈز تعینات کرنے سمیت جرائم کی تفتیش کے لیے س سی سی ٹی وی سسٹمز انسٹالیشن سے سرزد ہونے والے جرائم کا سراغ لگانے سمیت شواہد اکٹھے کرنے میں مدد ملتی ہے۔
وزیر اعلی پنجاب 4اکتوبر تک ایجوکیٹرز اساتذہ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پیاینڈ سروس پروٹیکشن کانوٹیفیکشن جاری کرکے اساتذہ میں پائی جانے والی تشویش کا ازالہ کریں
The Chief Minister of Punjab should address the concerns of the teachers by issuing a Pay Service Protection Notification to the educators by October 4 as per the Supreme Court decision
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،اکتوبر,2022)—وزیر اعلی پنجاب 4اکتوبر تک ایجوکیٹرز اساتذہ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پیاینڈ سروس پروٹیکشن کانوٹیفیکشن جاری کرکے اساتذہ میں پائی جانے والی تشویش کا ازالہ کریں، شفیق بھٹیب بانی صدر پنجاب ایجوکیٹرز تحصیل کلر سیداں نیاساتذہ سے خطاب کرتے کہا کہ 2018 میں سپریم کور ٹ اور سروس ٹروبنل نے پنجاب حکومت کے غیر امتیازی عمل کے خلاف ایجوکیٹرز اساتذہ کے حق میں فیصلے دیئے لیکن پانچ سال گزرنے کے بعد بھی پنجاب حکومت لیت ولعل سے کام لے رہی انہوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر 4 اکتوبر تک نوٹیفیکشن نہ کیا گیا تو 5 اکتوبر سے احتجاج شروع کردیا جا ئے گا وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا بھی دیں گے۔
پی ٹی آئی ایم سی کلرسیداں کے صدر سید سیماب حیدر شاہ نقوی کا وارڈ نمبر 15 جسوالہ کا دورہ،
Syed Seemab Haider Shah Naqvi, President of PTI MC Kallar Syedan, visited Ward No. 15 Jaswala
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،اکتوبر,2022)—پی ٹی آئی ایم سی کلرسیداں کے صدر سید سیماب حیدر شاہ نقوی کا وارڈ نمبر 15 جسوالہ کا دورہ، جس میں نئے صدر ملک ندیم کے علاوہ دیگر عہدیداروں سلیم طارق،راجہ ارشد اور دیگر نے شرکت کی،سید سیماب حیدر شاہ نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عمران خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اپنا داخلی اتحاد مضبوط رکھیں مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کیا جائے گا کسی آبادی یا برادری کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔
مریم نواز اور کپٹین(ر)صفدر کا باعزت بری ہونا حق اور سچ کی فتح ہے
The honorable acquittal of Maryam Nawaz and Captain (r) Safdar is a victory for truth and justice
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،اکتوبر,2022)—ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کپٹین(ر)صفدر کا باعزت بری ہونا حق اور سچ کی فتح ہے مسلم لیگ ن کی قیادت پر بناے گے مقدمات میں باعزت بری ہونے سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے سر فخر سے بلند ہوئیہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس کے علاوہ چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،شیخ ندیم احمد اور دیگر نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی قیادت کو باہر رکھنے کے لئے سنائی گئی سزائیں کالعدم قرار ہونے سے مسلم لیگ کی قیادت پر لگے الزامات ختم ہوگئے ہیں انہوں نے کہا نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد ملکی سیاست نے نیارخ اختیار کر لیا ہے اور مسلم لیگ ن کے ورکروں کے سر فخر سے بلند ہوئے ہیں وقت نے ثابت کیا کہ نیب نے بے بنیاد مقدمات درج کیئے تھے۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر محمد اختر ملک نے نئے تعمیر شدہ رورل ہیلتھ سینٹر تھوہا خالصہ کو فعال کرنے کے لیئے سینئر میڈیکل آفیسر اور دو سینیٹری ورکرز کو کہوٹہ سے تھوہا خالصہ منتقلی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں
Provincial Health Minister Dr Muhammad Akhtar Malik has issued orders to transfer the senior medical officer and two sanitary workers from Kahuta to Thoa Khalsa to activate the newly constructed Rural Health Center Thoa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ
کوم، اکرام الحق قریشی,01،اکتوبر,2022)— صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر محمد اختر ملک نے نئے تعمیر شدہ رورل ہیلتھ سینٹر تھوہا خالصہ کو فعال کرنے کے لیئے سینئر میڈیکل آفیسر اور دو سینیٹری ورکرز کو کہوٹہ سے تھوہا خالصہ منتقلی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں صحت کے متعلقہ معاملات کو ذیادہ بہتر اور شفاف بنانے میں مصروف ہے ہماری کوشش ہے کہ ہمارے ہسپتال مریضوں کی توقعات پر پورا اتریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کلرسیداں کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کرنل شبیر اعوان نے انہیں کلرسیداں اور کہوٹہ کے ہسپتالوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ٹی ایچ کیوز کہوٹہ اور کلرسیداں جبکہ آر ایچ سی تھوہا خالصہ کومسائل کا سامنا ہے جنہیں فوری حل کیا جانا اشد ضروری ہے صوبائی وزیر نے کرنل شبیر اعوان کو مسائل کے حل کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی کلرسیداں اور کہوٹہ کے مسائل کا جائزہ لینے کے لیئے جلد وہاں کا دورہ کروں گا صوبائی وزیر نے اس موقع پر نئے تعمیر شدہ رورل ہیلتھ سینٹر تھوہا خالصہ کو فعال کرنے کے لیئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عرفان سرور،سینیٹری ورکرز ارتضی احمد اور راشدہ یاسمین کو بلاتاخیر رورل ہیلتھ سنٹر تھوہا خالصہ میں فرائض سر انجام دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔