سلاؤ۔یوکے : (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ،30،ستمبر,2022)— راجہ امجد خان کی والدہ محترمہ کی وفات پر کمیونٹی کا اظہار افسوس۔ میرپور آزاد کشمیر سے آبائی تعلق رکھنے والے حاجی راجہ ارشد محمود خان، حاجی راجہ قیصر خان، راجہ امجد خان (سابق پیریش کونسلر ویکسم کورٹ پیریش کونسل)، راجہ فیصل خان اور راجہ عمران خان (مُون) کی والدہ محترمہ کی وفات پر کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے ان سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ جبکہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہئ خوانی کی۔ راجہ امجد خان کی والدہ محترمہ 9 ستمبر 2022 ء بروز جمعہ کو رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں تھیں۔ ان کی نماز جنازہ 15 ستمبر بروز جمعرات کو جامع مسجد اینڈ اسلامک سینٹر، سٹوک پوجز لین سلاؤ (برکشائر کاؤنٹی) انگلینڈ UK میں بعد از نماز ظہر ادا کی گئی تھی۔ نماز جنازہ صاحبزادہ محمد جنید اَمین (مانکی شریف KPK پاکستان) نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ہر مکتبہئ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ بعد از نماز جنازہ مرحومہ کو سلاؤ کے مقامی قبرستان میں سپُرد خاک کر دیا گیا۔اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہئ خوانی کی گئی جبکہ پس ماندگان کو صبر کی تاکید کی گئی۔
Slough. UK : (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, 30, September 2022)- Raja Amjad Khan’s mother passed away. Her funeral prayer was held at the Jama Masjid and Islamic Centre, Stoke Poges Lane Slough. The funeral prayer was led by Sahibzada Muhammad Junaid Amin (Manki Sharif KPK Pakistan). People belonging to every school of thought participated in the funeral prayer. After the funeral prayer, the deceased was laid to rest in the local cemetery of Slough. On this occasion, Fatihai was recited for the deceased, while the bereaved were urged to be patient.
احمد رفیق سلاؤ یوکے میں وفات پا گئے
Ahmed Rafiq of Slough passed away
سلاؤ۔یوکے : (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ،30،ستمبر,2022)— احمد رفیق سلاؤ یوکے میں وفات پا گئے۔ سلاؤ انگلینڈ یوکے میں مقیم بزرگ ہستی احمد رفیق رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ انا للہ وان الہٖ راجعون۔ 27 ستمبر 2022 ء کو بعد از نماز ظہر جامع مسجد اینڈ اسلامک سینٹر، سٹوک پوجز لین سلاؤ میں احمد رفیق مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں مسلم کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خطیب و امام جامع مسجد اینڈ اسلامک سینٹر، سٹوک پوجز لین، سلاؤ نے نماز جنازہ پڑھائی۔ بعد از نماز جنازہ مرحوم کو سلاؤ کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ انکے ایصال ثواب، مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔ جبکہ لواحقین کو صبر کی تاکید کی۔