مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30ستمبر2022) دی سمارٹ سکول کہوٹہ کی انتظامیہ کی طرف سے سیلاب زدگان کے لیے نقدمالی امداد اورسامان الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کہوٹہ کے حوالے۔عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے خراج تحسین،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز دی سمارٹ سکول کہوٹہ کے پرنسپل ملک عرفان اور ملک بابر یٰسین نے اپنے سکول کے بچوں، اساتذہ اور اپنی طرف سے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے نقد رقم، اشیاء خوردونوش اور اشیاء ضروریہ الخدمت فاؤنڈیشن کہوٹہ کے سر پر ست اعلیٰ حاجی ملک عبد الرؤف، فنانس سیکرٹری سیف السلام اور جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ جے آئی تحصیل کہوٹہ ملک عبد القیوم کے حوالے کی اس موقع پر حاجی ملک عبد الرؤف نے دی سمارٹ سکول کہوٹہ کے پرنسپل ملک عرفان، ملک بابر یٰسین،سکول ہذا کے اساتذا اور بچوں کے جذبے کو سراہا اور ان کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کی۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 30 September 2022) The administration of The Smart School Kahuta handed over financial assistance and goods to the flood victims to Al-Khidmat Foundation, Tehsil Kahuta. Tributes from public social circles.
لوٹ مار کرنے والے حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں
The looting rulers are not interested in public issues
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30ستمبر2022) پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار مظہر اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ لوٹ مار کرنے والے حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں اسحاق ڈار بھی اب ان کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو سہارا نہیں دے سکتے وفاقی حکومت تمام شعبوں میں بری طرع نکام ہو گئی ہے منگائی کو ختم کرنے کا نعرہ لگا کرحکومت میں آنے والی حکومت نے غریب عوام کو مہنگائی کے پہاڑتلے دبا دیا ہے انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے کی شکل میں ملک میں عذاب مسلط ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے غیر اعلانیہ طور پر اسحاق ڈار ہی وزارت خزانہ کو چلا رہے ہیں اور ان کی پالیسیوں کا نتیجہ بھی عوام کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری کمر توڑ مہنگائی،بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ،لوڈشیڈنگ، پاکستانی روپے کی گرتی قدر،انٹر نیٹ ریٹ میں اضافہ اور معاشی بدحالی کیخلاف عوام سراپہ احتجاج ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے ملکی سلامتی اور دفاع کیساتھ ہمیشہ کھلواڑ کرتا آیاہے،اپنے کاروباری مفادات کو ریاستی مفادات پر ترجیح دینا شریف خاندان کا وطیرہ بن چکا ہے۔
ٹرانس جینڈر ایکٹ کی مخالفت اور اسکو منسوخ کرنے کے لیے جماعت اسلامی کہوٹہ کے زیر اہتمام علمائے کرام سیاسی و سماجی شخصیات کا اجلاس
A meeting of scholars, political and social figures organized by Jamaat-e-Islami Kahuta to oppose and repeal the Transgender Act
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر ،30،ستمبر,2022)— ٹرانس جینڈر ایکٹ کی مخالفت اور اسکو منسوخ کرنے کے لیے جماعت اسلامی کہوٹہ کے زیر اہتمام علمائے کرام سیاسی و سماجی شخصیات کا اجلاس ٹرانس جینڈر ایکٹ ایک سازش اور مغرب کو خوش کرنے کے لیے پاس کیا گیا۔ 2018میں سینٹ اور اسمبلی میں یہ بل تمام جماعتوں نے ملکر پاس کیا جو اسلام کےمنافی ہے۔ پاکستان جو کلمہ کے نام پر حاصل ہوا۔ 1973کا آئین جس میں واضع کر دیا گیا ہے کہ کوئی بھی قانون قرآن اور سنت کے منافی نہیں بن سکتا خواجہ سراؤں کے حقوق کی آڑ میں ملک میں فحاشی عریانی اور خاندانی تنازعات کو بھڑکا یا جا رہا ہے۔ جماعت اسلامی کے سنیٹر مشتاق احمد نے2018میں شدید احتجاج کیا اس کے لیے کوئی میڈیکل یا اور کوئی شرط نہیں رکھی ہزاروں درخواستیں دی جا چکی ہیں۔ یورپ اور انڈیا میں بھی ایسا کام نہیں ہو جو ایک اسلامی ریاست میں ہوا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کی طرف سے منعقدہ احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی سیون راجہ تنویر احمد، خطیب جامع مسجد بلال قاری محمد آمین، ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی قاری عثمان عثمانی، راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ، ر ہنما مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر محمد عارف قریشی، راجہ رفاقت جنجوعہ، صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، چیئر مین زکوۃٰ و عشر کمیٹی راجہ عنایت اللہ ستی، ابرار حسین عباسی، سردار مسعود، بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی،پروفیسر آصف کھٹڑ، قاری سہیل،حاجی ملک عبدلراؤف و دیگر نے کیا مقررین نے کہا کہ آئی ایم ایف ا ور مغرب سے قرض لینے کے لیے اُنکے ہر مطالبات مانے جاتے ہیں۔ اس بل کی وجہ سے کئی مرد و خواتین نے اپنے اعضا کٹوا دیے۔ اس سے قبل بھی غیر اسلامی بل پاس کیے مسلمان اسکی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ اس موقع پر قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ہم خواجہ سروں کے حقوق کے خلاف نہیں مگر اسکی آڑ میں شق نمبر 2اور4میں جو غیر شرعی چیزیں لائی جا رہی ہیں انکو فوری ختم کیا جائے۔ اس موقع پر منتخب نمائندگان،سنیٹرز جنہوں نے اس بل کو پیش کیا پاس کیا یا اس بل کی تائد کی انکو کہا کہ فوری اللہ سے معافی مانگیں اور توبہ کریں مقررین نے کہا کہ جب تک یہ بل منسوخ نہ ہو جائے جماعت اسلامی تمام سیاسی و سماجی تنظیموں، وکلاء، صحافیوں و دیگر کو لیکراحتجاج جاری رکھے گی۔ اس موقع پر پریس کلب کہوٹہ کی علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے مذہبی معاملات پر آواز بلند کرنے پر انکو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں ملک شوکت مہان، قاری سجاد، ملک سعید، ملک عبدالقیوم، اجتبیٰ ستی، مبشر ستی و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تحصیل کہوٹہ میں کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تعاون سے تعلیم اور پانی کے منصوبوں کی فراہمی سے علاقہ میں پسماندگی کا خاتمہ ہو گا
In Tehsil Kahuta, with the support of Karot Hydropower Project, the provision of education and water projects will eliminate the backwardness in the area
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر ،30،ستمبر,2022)— ہمسایہ ملک چین کے تعاون سے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا 720میگا واٹ کا منصوبہ ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ کرے گا جبکہ تحصیل کہوٹہ میں کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تعاون سے تعلیم اور پانی کے منصوبوں کی فراہمی سے علاقہ میں پسماندگی کا خاتمہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیپراپاکستان توصیف حسن فاروقی نے دورہ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور کہوٹہ شہر میں اخباری نمائندوں معززین علاقہ سے گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پر سنیئر منیجر سوشل کروٹ ہائیڈرو ہاور پراجیکٹ عبدالحفیظ سے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق اور ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی کردار کو سراہا۔ تقریب سے این اے زبیری،ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی اور سنیئر منیجر سوشل کروٹ ہائیڈرو ہاور پراجیکٹ عبدالحفیظ نے خطاب کیا۔ جبکہ تقریب میں پرائس مجسٹریٹ کہوٹہ، ڈپٹی ڈسڑکٹ سوشل ویلفیئر راجہ ذکاء اللہ،جنرل سیکرٹری دیہی سوشل ویلفیئر سردار مسعود،ڈاکٹر ارم، میڈم شائستہ اور دیگر شہری بھی موجود تھے۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کی اپ گریڈیشن کرتے ہوئے ایمر جنسی بلاک اور چلڈرن وارڈ سمیت نو زائدہ بچوں کے بلاک کا افتتاح کر دیا گیا۔ چیئرمین نیپراپاکستان توصیف حسن فاروقی نے منصوبہ کا افتتاح کیا۔ تین کروڑ بیس لاکھ کی لاگت سے تیار ہونے والی بلڈنگ کے لیئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق، سنیئر منیجر سوشل کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ عبدالحفیظ اور ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ مزکورہ منصوبہ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے شعبہ CSRکے تعاون مکمل کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں این اے زبیری،، سنیئر منیجر سوشل کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ عبدالحفیظ، ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی، اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کہوٹہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسر کہوٹہ راجہ ذکاء اللہ، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، سردار مسعود، ڈاکٹر ارم،میڈم شائستہ نے شرکت کی۔ چیئرمین نیپرا توصیف حسن فاروقی نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کی ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی کے مطالبے پر ہسپتال کے لیئے ”سولر انرجی پینل“ فراہم کرنے کے احکامات موقع پر جاری کیئے۔ اور بتایا کہ سولر انرجی پینل کی فراہمی پر 26کروڑ کی لاگت آگی۔ یہ منصوبہ مزکورہ کمپنی کے تعاون سے تین مراحل میں مکمل کرنے کی پلاننگ کی یقین دہانی کرائی۔ تفصیل کے مطابق چیئرمین نیپرا توصیف حسن فاروقی نے تحصیل کہوٹہ میں ہمسایہ ملک چین کے تعاون سے 720میگا واٹ کے کرورٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ جبکہ بعد ازاں تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں نئے ایمرجنسی بلاک اور چلڈرن وارڈ نوزائدہ بچوں کے بلاک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض سنیئر منیجر سوشل کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ عبدالحفیظ نے سر انجام دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل کہوٹہ میں CSRپروگرام کے تحت تعلیم، صحت اور واٹر سپلائی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا شعبہ CSRخصوصی توجہ اور گرانٹس دیکر علاقہ کی عوام کو بنیادی سہو لیا ت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ مہمان خصوصی چیئرمین نیپراپاکستان توصیف حسن فاروقی نے اپنے خطاب اور بعد ازاں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک چین کے تعاون سے 720میگا واٹ کے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے نہ صرف ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔ بلکہ تحصیل کہوٹہ کا علاقہ ترقی کرے گا۔ اور علاقے کی تقدیر بدلے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہوٹہ میرا گھر اور کہوٹہ سے خصوصی پیار ہے۔ میری پیدائش کہوٹہ میں ہوئی اور میرے والد گورنمنٹ ہائی سکول کہوٹہ کے 1964میں پرنسپل (ہیڈ ماسٹر) تھے۔ انہوں نے ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی کی درخواست پر ہسپتال میں سول انرجی پینل فراہم کرنے کے احکامات موقع پر جاری کیئے۔اور بتایاکہ اس منصوبہ پر 26کروڑ لاگت آئے گی۔ جو کہ تین مختلف مراحل میں مکمل کرنے کی پلاننگ ترتیب دی جائے گی۔ اس موقع پر اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کہوٹہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسر کہوٹہ راجہ ذکاء اللہ، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، سردار مسعود، ڈاکٹر ارم،میڈم شائستہ اور دیگر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود تھے۔