مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29ستمبر2022) محکمہ واپڈا سب ڈویژن نارہ مٹورکی نا اہلی۔ نارہ مٹور روڈ لب سڑک بجلی کا پول کسی بھی وقت گر سکتا ہے۔ بار بار اطلاع کر نے کے باوجود محکمہ ٹس سے مس نہیں۔اہلکار صرف مال بناو مہم میں سرکرداں ہیں عوام کے مسائل حل کر نا ”کبیرہ گناہ ” سمجھتے ہیں خدانخواستہ بجلی کا اگر یہ پول گر گیا تو عوام کو شدید مشکل کا سامنا ہو سکتا اور کوئی جانی نقصان بھی ہو سکتا ہے کیو کہ روزانہ یہاں سے نہ صرف مقامی ٹرانسپورٹ بلکہ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے انجینئرزز ورکرز اور سٹاف روزانہگاڑیوں میں گزرتے ہیں اس کھمبے کو یہاں سے کب کا ہٹا دیا جاتا مگر شرط یہ تھی کہ یہاں سے کوئی ان کو ”انکم” ہوتی اس لیے یہ ابھی تک وہی کا وہی کھڑا ہے اہلیان علاقہ نے متعدد بار محکمہ واپڈا کو مزکورہ بجلی کا پول سڑک کے نزدیک سے ہٹا کر پیچھے کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ خطر ناک پول کسی وقت بھی گر کر قیمتی انسانی جانوں کے لیئے خطرہ بن سکتا ہے معززین علاقہ نے محکمہ واپڈ کے اعلی حکام نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 29 September 2022) The incompetence of WAPDA sub-division Nara Mator, the electric pole can fall at any time, despite repeated reports, there is no response from the TIS department. There may be some loss of life because every day not only local transport but also engineers, workers, and staff working on the Krot Hydropower Project pass in vehicles every day. The residents of the area have repeatedly demanded the WAPDA department to move the electric pole near the road and move it back, saying that it is dangerous. The pole can fall at any time and has become a threat to precious human lives. The dignitaries of the area have appealed to the higher authorities of Wapad Department to take notice.
جشن ِ عیدمیلاد النبی ﷺ کے جلوس کے سلسلے میں مرکزی میلاد کمیٹی و مرکزی جامع مسجد انتظامیہ کا اجلاس
A meeting of the Central Milad Committee and the Central Jamia Masjid administration in connection with the procession of Eid Milad-ul-Nabi ﷺ
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29ستمبر2022) جشن ِ عیدمیلاد النبی ﷺ کے جلوس کے سلسلے میں مرکزی میلاد کمیٹی و مرکزی جامع مسجد انتظامیہ کا اجلاس زیرِ صدارت صدر مرکزی جامع مسجد کہوٹہ و صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم منعقد کیا گیا اجلاس میں صدر مرکزی میلاد کمیٹی تحصیل کہوٹہ و صدر انجمن فدایان رسولﷺ ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدراہلسنت والجماعت کہوٹہ صاحبزادہ مخدوم ادریس ہاشمی سمیت دیگر کی شر کت،اجلاس میں مرکزی جلوس بارہ ربیع الاول اور دیگر پروگرام و انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں طے پایا کہ 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس حسب سابق مرکزی جامع مسجد کہوٹہ سے مین بازار اور پنجاڑ چوک سے سخی سبزواری چوک،تھانہ روڈ سے گزر کر واپس جامع مسجد میں اختتام پذیر ہوگا میلاد کمیٹی کے رہنماؤں ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدراہلسنت والجماعت کہوٹہ صاحبزادہ مخدوم ادریس ہاشمی،صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان،معروف کاروباری ومذہبی شخصیت شیخ ذاہد سیفی، شیخ فارس،راجہ احمر صدیق،شیخ رانا عبدالشکور،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،سعید افضل چوہان،شیخ اشتیاق،افتخار غوری،راجہ فیضان جنجوعہ،قاضی ولید اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں جلوس کے روٹ انتظامیہ کی ذمہ داریاں تھانہ کہوٹہ ٹریفک کنٹرول اور دیگر میلاد جلوس و تقریبات کو زیرِ بحث لایا گیا اجلاس میں گذشتہ جلوس و تقریبات میں پائی جانے والی کمی کو دور کرنے پر زور دیا گیااور آئندہ کے لیے ان پر کنٹرول کرنے کی تلقین کی گئی انشاء اللّٰہ میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ڈی،ایس،پی کہوٹہ،ایس،ایچ،او کہوٹہ اور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ سمیت انتظامی افسران سے ملاقات کرکے جلوس کے روٹ،ٹریفک،صفائی اور سکیورٹی سمیت دیگر مسائل اور امور پر گفتگو کی جائے گی اجلاس کے اختتام پر خصوصی دعا امام مرکزی جامع مسجدصاحبزادہ مخدوم ادریس ہاشمی نے فرمائی۔
جشن میلاد النبی ﷺمذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ مناہیں گے
Celebration of Milad-ul-Nabi ﷺ will be celebrated with religious devotion and respect
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29ستمبر2022) امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون انجینئر راجہ نذاکت حسین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرع اس سال بھی دنیا بھر کے عاشقان مصطفیﷺ12 ربیع اول جشن میلاد النبی ﷺمذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ مناہیں گے،نہوں نے کہا کہ سرورِ کائنات حضرت محمدؐ کی حیثیت اس کائنات میں اُس بے مثال آفتاب کی ہے جو غار حرا سے طلوع ہوا اور ساری کائنات پر چھا گیا آپؐ کائنات کی وہ عظیم ترین شخصیت ہیں جس کی نظیر ازل سے ابد تک ممکن نہیں آپ ؐ نے دشمنی کو محبت میں اور بیگانگی کو یگانگت میں تبدیل کرنے کی تعلیم دی انہوں نیاپنے پیغام میں کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ؐ کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی ایک دنیا لیے ہوئے ہے آپ ؐ نے دشمنوں سے اپنے آپ کو صادق اور امین کہلوایا اور تبلیغ اسلام اس وقت شر وع کی جب لوگوں نے انہیں صادق وامین تسلیم کر لیا تھا آپ ؐ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور کبھی امانت میں خیانت نہیں فرمائی آپ ؐ نے اپنے حسن انتظام سے روئے زمین پر ایک مثالی فلاحی ریاست اور رول ماڈل معاشرہ قائم کیاانہوں نے کہا عشق مصطفیﷺہی دنیا اور آخرت میں کامیابی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچارج طالب حسین کی نگرانی میں صفائی کے بہترین انتظامات
Excellent sanitation arrangements under the supervision of Talib Hussain, in charge of RWMC Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29ستمبر2022) آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچارج طالب حسین کی نگرانی میں صفائی کے بہترین انتظامات گذشتہ روز صبح 5بجے سے لے کے شام گے تک کہوٹہ، گرڈ اسٹیشن، دھپری اور دیگر محلوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کیے جو کہ لائق تحسین ہیں گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق اور سی او محمد نبیل کی ہدائت پر آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچارج ماجد ستی کی نگرانی میں سینٹری ورکز طالب حسین نے اپنے ورکروں کے ہمراہ گذشتہ روز صبح 5بجے سے لے کے شام گے تک کہوٹہ، گرڈ اسٹیشن، دپری اور دیگر محلوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کیے عوامی حلقوں نے ان کی کاکر دگی کو سراہا ہے۔
تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کی اپ گریڈیشن کرتے ہوئے ایمر جنسی بلاک اور چلڈرن وارڈ سمیت نو زائدہ بچوں کے بلاک کا افتتاح کر دیا گیا
While upgrading Tehsil Headquarters Hospital Kahuta, the emergency block and children’s ward along with nine extra children’s block were inaugurated
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر ،29،ستمبر,2022)— تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کی اپ گریڈیشن کرتے ہوئے ایمر جنسی بلاک اور چلڈرن وارڈ سمیت نو زائدہ بچوں کے بلاک کا افتتاح کر دیا گیا۔چیئرمین نیپراپاکستان توصیف حسن فاروقی نے منصوبہ کا افتتاح کیا۔ تین کروڑ بیس لاکھ کی لاگت سے تیار ہونے والی بلڈنگ کے لیئے اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ سیمل مشتاق، سنیئر منیجر سوشل کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ عبدالحفیظ اور ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی نے اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ مزکورہ منصوبہ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے شعبہ CSRکے تعاون مکمل کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں این اے زبیری،، سنیئر منیجر سوشل کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ عبدالحفیظ، ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی، اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کہوٹہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسر کہوٹہ راجہ ذکاء اللہ، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، سردار مسعود، ڈاکٹر ارم،میڈم شائستہ نے شرکت کی۔ چیئرمین نیپرا توصیف حسن فاروقی نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کی ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی کے مطالبے پر ہسپتال کےلیئے ”سولر انرجی پینل“ فراہم کرنے کے احکامات موقع پر جاری کیئے۔ اور بتایا کہ سولر انرجی پینل کی فراہمی پر 26کروڑ کی لاگت آگی۔ یہ منصوبہ مزکورہ کمپنی کے تعاون سے تین مراحل میں مکمل کرنے کی پلاننگ کی یقین دہانی کرائی۔ تفصیل کے مطابق چیئرمین نیپرا توصیف حسن فاروقی نے تحصیل کہوٹہ میں ہمسایہ ملک چین کے تعاون سے 720میگا واٹ کے کرورٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ جبکہ بعد ازاں تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں نئے ایمرجنسی بلاک اور چلڈرن وارڈ نوزائدہ بچوں کے بلاک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض سنیئر منیجر سوشل کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ عبدالحفیظ نے سر انجام دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل کہوٹہ میں CSRپروگرام کے تحت تعلیم، صحت اور واٹر سپلائی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا شعبہ CSRخصوصی توجہ اور گرانٹس دیکر علاقہ کی عوام کو بنیادی سہو لیا ت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ مہمان خصوصی چیئرمین نیپراپاکستان توصیف حسن فاروقی نے اپنے خطاب اور بعد ازاں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک چین کے تعاون سے 720میگا واٹ کے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے نہ صرف ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔ بلکہ تحصیل کہوٹہ کا علاقہ ترقی کرے گا۔ اور علاقے کی تقدیر بدلے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہوٹہ میرا گھر اور کہوٹہ سے خصوصی پیار ہے۔ میری پیدائش کہوٹہ میں ہوئی اور میرے والد گورنمنٹ ہائی سکول کہوٹہ کے 1964میں پرنسپل (ہیڈ ماسٹر) تھے۔ انہوں نے ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی کی درخواست پر ہسپتال میں سول انرجی پینل فراہم کرنے کے احکامات موقع پر جاری کیئے۔اور بتایاکہ اس منصوبہ پر 26کروڑ لاگت آئے گی۔ جو کہ تین مختلف مراحل میں مکمل کرنے کی پلاننگ ترتیب دی جائے گی۔ اس موقع پر اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کہوٹہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسر کہوٹہ راجہ ذکاء اللہ، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، سردار مسعود، ڈاکٹر ارم،میڈم شائستہ اور دیگر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق اور ڈی ایس پی کہوٹہ ملک رفاقت سے مرکزی میلاد کمیٹی،انجمن تاجران کہوٹہ،ممبران امن کمیٹی کہوٹہ اور وکلاء اراکین، میڈیا کی راجہ امتیاز عالم کی زیر قیادت الگ الگ ملاقاتیں
Assistant Commissioner Kahuta Samil Mushtaq and DSP Kahuta Malik Rafaqat held separate meetings with Central Milad Committee, Association of Traders Kahuta, members of Peace Committee Kahuta and lawyers members, media led by Raja Imtiaz Alam
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر ،25،ستمبر,2022)— اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق اور ڈی ایس پی کہوٹہ ملک رفاقت سے مرکزی میلاد کمیٹی،انجمن تاجران کہوٹہ،ممبران امن کمیٹی کہوٹہ اور وکلاء اراکین، میڈیا کی راجہ امتیاز عالم کی زیر قیادت الگ الگ ملاقاتیں۔کہوٹہ شہر کی ٹوٹی سڑکیں اور چوراہے اور جلوس کے راستہ میں گہرے گڑھوں کی فوری مرمت کے احکامات۔صدر انجمن تاجران کہوٹہ و صدر مرکزی جامع مسجد کمیٹی کہوٹہ راجہ امتیاز عالم نے وفد کی قیادت کی اورامن کمیٹی تحصیل کہوٹہ کے اجلاس میں بارہ ربیع الاول کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ڈی-ایس-پی کہوٹہ ملک رفاقت کی زیرصدارت اجلاس میں ایس-ایچ-او کہوٹہ شاہد گیلانی، صدر انجمن تاجران کہوٹہ و صدر مرکزی جامع مسجد کہوٹہ راجہ امتیاز عالم، ممتاز سماجی و سیاسی رہنما و صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،سابق کونسلر و رہنما جماعت اسلامی حاجی ملک عبدالرؤف، جنرل سیکرٹری دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ سردار محمد مسعود، سینئر صحافی و اینکر پرسن افتخار غوری، ممبر پریس کلب کہوٹہ فیضان جنجوعہ، علمائے کرام مولانا ادریس ہاشمی، مولانا ظہور اعوان نقیبی، چیئرمین میڈیا گروپ کہوٹہ راجہ عبدالقدیر، کیپٹن ر راجہ الطاف، ہاشم تصور ایڈووکیٹ،زوہیب جہانگیر جنجوعہ ایڈووکیٹ، معروف تاجر زین مغل، فرحان فارس ستی، شیخ عبدالشکور رانا، ٹریفک انچارج خرم ستی اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 11 ربیع الاول کی رات کو مغرب کے بعد مین قدیر بازار انجمن تاجران کی مشاورت سے بند کرکے بازار کی سجاوٹ کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق اور ڈی ایس پی کہوٹہ نے اپنے خطاب میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیازعالم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر سال بارہ ربیع الاول کے جلوس میں تحصیل بھر سے ہزاروں کی تعداد میں مرکزی جلوس میں لوگ شامل ہوتے ہیں۔ عمرے کا ٹکٹ اور کھانا انتظامیہ فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق سے جلوس کے راستے میں کھنڈرات نما سڑکوں اور چوراہوں کی فوری مرمت کا مطالبہ بھی کیا۔