DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; In view of the increasing number of robberies, the police issued instructions to all medical stores to close their business after 9:30 pm.

ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر پولیس نے تمام میڈیکل سٹورز کو رات ساڑھے 9 بجے کے بعد اپنے کاروبار بند کر دینے کی ہدایت جاری کی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،ستمبر,2022)—تھانہ کلر سیداں کی حدود میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر پولیس نے تمام میڈیکل سٹورز کو رات ساڑھے 9 بجے کے بعد اپنے کاروبار بند کر دینے کی ہدایت جاری کی ہے تا ہم تاجر برادری پر اس طرح کی پابندی کا کوئی اطلاق نہیں ہو گا۔اتوار کی شام شاہ باغ میں واقع ایک میڈیکل سٹور میں ڈکیتی کی واردات کے بعد پولیس نے تمام میڈیکل سٹورمالکان کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ رات ساڑھے 9 بجے کے بعد اپنا کاروبار جاری نہ رکھیں اور اس کے بعد اگر کوئی میڈیکل سٹور کھلا پایا گیا تو اس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یاد رہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے باہر واقع ایک میڈیکل سٹور جہاں رات گئے تک مریضوں کا رش لگا رہتا ہے کے مالک کو بھی سختی سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ بھی اپنا کاروبار رات ساڑھے 9بجے تک جاری رکھے۔

تمام کاروباری افراد کی ترقی اور ان کے بلا امتیاز مسائل کے حل کے لیئے کوشاں ہیں ,چوہدری عامر وسیم

Striving for the development of all entrepreneurs and solving their problems without discrimination, Chaudhry Amir Wasim

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،ستمبر,2022)—معروف کاروباری شخصیت چوہدری عامر وسیم نے کہا ہے کہ وہ تمام کاروباری افراد کی ترقی اور ان کے بلا امتیاز مسائل کے حل کے لیئے کوشاں ہیں چیمبرز کی ترقی ہم سب کی ترقی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب دوست احباب کے اعزاز میں منعقدہ دعوت عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ حق کا ساتھ دیا اور سودے بازی سے ہمیشہ گریزاں رہا سودے بازی کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ سمجھتا ھوں۔انہوں نے کاروباری افراد کے اتحاد اور باہمی رابطوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چیمبر کی رکنیت سازی کوئی بڑی بات نہیں اصل بات مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ اپنے حقوق اور مراعات سے بھی آگاہی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمداعجاز بٹ، ابرار حسین چوہدری صدر پاکستان ملی لیبر فیڈریشن شمالی پنجاب،عاطف اعجاز بٹ، چوہدری زین العابدین،چوہدری سلیم مٹھو،کاشف عباسی،شیخ حسن سرائیکی،شیخ توقیر احمد دلنواز فیصل،شبیر کیانی،صوبیدارغلام ربانی،اسد عزیز مغل،شیخ ندیم احمد،شیخ قمر اسلام،ثاقب شبیر و دیگرنے تقریب میں شرکت کی اور پرتکلف دعوت پرچوہدری عامر وسیم کاشکریہ ادا کیا۔

کورونا سے بچاؤ کیلئے پانچ سے 12 سال تک کے عمر کے بچوں کیلئے جاری خصوصی مہم اختتام پذیر ہو گئی

The ongoing special campaign for children between five to 12 years of age to prevent Corona has ended

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،ستمبر,2022)—کورونا سے بچاؤ کیلئے پانچ سے 12 سال تک کے عمر کے بچوں کیلئے جاری خصوصی مہم اختتام پذیر ہو گئی۔مہم کے دوران 37ہزار 635بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ٹارگٹ مقرر تھا۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے بتایا کہ کلر سیداں سمیت یونین کونسل بشندوٹ،درکالیمعموری،سموٹ،منیاندہ،سکوٹ،کنوہا،چوآ خالصہ،نلہ مسلماناں،غزن آباد اور یوسی گف میں مجموعی طور پر 27634بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔ڈی ڈی ایچ او کے مطابق نجی تعلیمی اداروں میں بیشتر والدین نے اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے سے صاف انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے ہم مطلوبہ ٹارگٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو راولپنڈی سے اس دھاندلی اور کام چوری کا فوری نوٹس لینے کی اپیل

Appeal to Chief Executive Officer IESCO Rawalpindi to take immediate notice of this fraud and work theft

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،ستمبر,2022)—آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ کی چیرہ دستیاں،موقع پر جا کے میٹرریڈنگ کرنے کی بجائے نہ صرف دفتر میں بیٹھ کر فرضی ریڈنگ کر لی بلکہ بل پر کسی دوسرے کے گھر کے بند گھر کے گیٹ کی تصویر بل پر چسپاں کرکے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ گھر مقفل ہے حالانکہ بجلی کا میٹر گھر کے اندر نہیں بلکہ مرکزی گیٹ کے باہر نصب ہے متاثرہ صارف رضعوان وسیم نے چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو راولپنڈی سے اس دھاندلی اور کام چوری کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button