مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28ستمبر2022) مستعفیٰ ایم این اے صداقت علی عباسی اور چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی کی خصوصی کاوش سے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول لہڑی کو ہائی سکول کا درجہ دے دیا گیا, اہلیانِ علاقہ کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیااس سلسلے میں گذشتہ روزسکول ہذامیں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی, جس میں مصداقت علی عباسی،چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی،صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،کرنل (ر) سعید احمدجنجوعہ،صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ الطاف حسین اور سی ای او راولپنڈی میڈم عفت نسیم سمیت اہلیانِ علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 28 September 2022) With the special efforts of retired MNA Sadaqat Ali Abbasi and Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza, Government Girls Middle School Lehri was given the status of a high school. In this regard, a special function was organized in the school, in which Musadaq Ali Abbasi, Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza, President PTI Tehsil Kahuta Raja Waheed Ahmad Khan, Colonel (Rtd) Saeed Ahmad Janjua, President PTI, Residents of the area including Kahuta Raja Altaf Hussain and CEO Rawalpindi Madam Ifat Naseem participated.
پولیس تھانہ کہوٹہ کی لکڑی چوروں کے خلاف کاروائی بھاری مالیت کی سبز چیڑ کی لکڑی (280بائی)بمعہ گاڑی کے ضبط
Action against wood thieves by Kahuta police station seized green pine wood of high value (280 bis) along with the vehicle
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28ستمبر2022) پولیس تھانہ کہوٹہ کی لکڑی چوروں کے خلاف کاروائی بھاری مالیت کی سبز چیڑ کی لکڑی (280بائی)بمعہ گاڑی کے ضبط۔محکمہ جنگلات کہوٹہ کی ملی بھگت سے لکڑی چورروزانہ کہوٹہ کے مختلف جنگلات سے سبز چیڑ کی لکڑی کاٹ کر لے جاتے ہیں پرکشش تنخواہیں حاصل کر نے محکمہ جنگلات کے چیف کنزیویٹر، ڈی ایف او سمیت دیگر افسران کی کارکردگی صفر ہے کوئی بھی پوچھنے والا نہیں لکڑی چوری کی طرف سے آئے روز لکڑی کی بے دریغ کٹائی سے علاقے کا حسن ماند پڑھ گیا ہے سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ کہوٹہ کے موقع پر لکڑی چوروں کے خلاف کاروائی کر نے کے حوالے سے محکمے کو کیے گئے احکامات بھی جاری کیے تھے مگر ان کی حکومت تو چلی گئی مگر ابھی تک اس طرع سے کوئی بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا محکمہ جنگلات ان لکڑی چوروں کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کرتا ہے عوامی، سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
یہ وقت سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کا ہے
This is the time to help and restore the flood victims
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28ستمبر2022) کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی قوم کو اس وقت نہ کسی آزادی مارچ کی ضرورت ہے نہ کسی اقتدار پرست کی ہوس پوری کرنے سے کوئی غرض ہے پاکستان کی باشعور عوام احتجاج کی کال دینے والے شعبہ بازوں کے کسی جھانسے میں نہیں آئے گی، یہ وقت سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کا ہے جس کیلئے وفاقی حکومت اور سول سوسائٹی ایک پیج پر ہے اور پاک فوج سمیت سرکاری ادارے و سماجی فلاحی این جی اوز پیش پیش ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بیرونی قرضوں اور آئی ایم ایف سے چھٹکارا پانے کی خاطر برسر پیکار ہے اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی، انہوں نے کہا کہ احتجاج کی کال دینے کی باتیں کرنے والے شوق پورا کرلیں نہ حکومت انکی دھمکیوں سے بلیک میل ہوگی نہ عوام ان انارکی پسندوں کا ساتھ دے گی، سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کے عمل میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کرنے والوں کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا قوم کے عزم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
کہوٹہ شہر اور تمام چوراہوں و بازاروں میں دکانداروں نے انت مچا دی
In Kahota city and all the intersections and markets, the shopkeepers accused of encrouchment
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر ،25،ستمبر,2022)— کہوٹہ شہر اور تمام چوراہوں و بازاروں میں دکانداروں نے انت مچا دی۔من مانے ریٹس جبکہ سامان تجاوز کر کے سڑک پر آگیا۔ غریب ریڑھی والوں کو ریڑھی بازار بھیجنے کی بجائے بھاری جرمانے و چالان کر کے انتظامیہ بری الزمہ ہو گئی۔ جبکہ با اثر سیاسی مقامی افراد کی پشت پناہی پر بڑے دکانداروں اور ڈیلروں کو لوٹ مار اور مصنو عی مہنگائی کرنے کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے اجازت دے دی گئی۔ غریب دکانداروں اور بے چارے ریڑھی والوں کے خلاف انتظامیہ نے گھیرا تنگ کرکے ان کے لیئے روزگار مشکل بنا دیا۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر کے مختلف بازاروں چوراہوں مین بازار،قدیر بازار،چھنی روڈ،، تھانہ روڈ،میلاد چوک، مٹور روڈ، لاری اڈہ، پنجاڑ روڈ، ہسپتال روڈ سمیت شہر بھر میں جگہ جگہ دکانداروں نے اپناساما ن تجاوز کرکے انتظامیہ کی ملی بھگت سے روڈ کے اوپر سجا لیا ہے۔ انتظامیہ کی کاروائی صرف ”فوٹو سیشن“ اور”سب اچھا ہے“ کی رپورٹ دیکر انتظامیہ بری الزمہ ہے۔ شہر میں داخل ہوتے ہی میلاد چوک، مین بازار اور میلاچوک تا تحصیل چوک چھنی روڈ، مین بازار، قدیر بازار میں با اثر دکانداروں نے سبزی پھل دالیں مصالے جات فروٹ اور اشیائے خوردونوش کے من مانے ریٹس لگا کر مضر صحت اور باسی اشیاء انتظامیہ کی ملی بھگت سے فروخت کی جا رہی ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کہوٹہ شہر میں ریڑھی بازار سابق ٹاؤن ناظم کہوٹہ طارق مرتضیٰ کے دور میں بنایا گیا تھا۔ جہاں بازار سے ریڑھیاں شفٹ کر کے بازار کو کھلا کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ بازار میں ناجائز تجاوز کنندگان کو فوری طور پر ہٹا کر بازار کو کھلا کیا جائے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔
نارہ مٹور روڈ پر سڑک کنارے بجلی کا خطر ناک پول کسی بھی وقت گر سکتا ہے
A dangerous roadside electric pole on Nara Mator Road could fall at any moment
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر ،25،ستمبر,2022)— محکمہ واپڈا کی نا اہلی۔ نارہ مٹور روڈ پر سڑک کنارے بجلی کا خطر ناک پول کسی بھی وقت گر سکتا ہے۔ جس سے نہ صرف مقامی ٹرانسپورٹ بلکہ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے انجینیئرز ورکرز اور سٹاف روزانہ گاڑیوں میں گزرتے ہیں۔ اہلیان علاقہ نے متعدد بار محکمہ واپڈا کو مزکورہ بجلی کا پول سڑک کے نزدیک سے ہٹا کر پیچھے کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ خطر ناک پول کسی وقت بھی گر کر قیمتی انسانی جانوں کے لیئے خطرہ بن سکتا ہے۔ اعلی حکام نوٹس لیں۔
جامع مسجد مکی مدرسہ تعلیم مالقرآن میں درجنوں حفاظ کرام کی دستار بندی و اسناد دینے کی پر وقار تقریب
Dastar bandi function held at Jammia Masjid Makki
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر ،25،ستمبر,2022)— جامع مسجد مکی مدرسہ تعلیم مالقرآن میں درجنوں حفاظ کرام کی دستاربندی و اسناد دینے کی پر وقار تقریب انعقاد پذیر ہوئی۔ میزبان ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی و خطیب جامع مسجد مکی قاری عثمان عثمانی تھے۔جبکہ مہمان خصوصی خطیب پاکستان مذہبہ رہنما حضرت مولانا ڈاکٹر قاضی مطیع اللہ سعیدی اور صدر محفل امید وار صوبائی اسمبلی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے سیرت طیبہ اور شان صحابہ و اہل بیت پر مفصل خطاب کیا۔ اس موقع پر قاری عثمان عثمانی نے تقریب میں شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں کہوٹہ اور گردونواح سےسینکڑوں کی تعداد میں علمائے کرام، معززین علاقہ صحافیوں، وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر قاضی مطیع اللہ سعیدی اور صدر محفل امید وار صوبائی اسمبلی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام عبادات کا مقصود اصلی یاد الہی ہے۔ لڑائی جھگڑے انتقام لوٹ مار اور ہر سطح پر بد اخلاقی ہمارا معمول بن چکا ہے۔ آخر میں کرنل(ر)وسیم جنجوعہ نے مہمان خصوصی کو یادگاری تحفے بھی پیش کیئے۔ تقریب میں مولانا حافظ عبداللہ عباسی،قاری عبدالوہاب، قاری لقمان، حافظ عبدالعباس اور دیگر نے شرکت کی۔
ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کے باہر گہرے گڑھے اور تباہ حال سڑک پر آئے روزحادثات اور ٹریفک بلاک رہنا معمول بن گیا
Deep potholes and dilapidated roads outside THQ Hospital Kahuta
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر ،25،ستمبر,2022)— پنجاڑ چو ک کہوٹہ شہر، سخی سبزواری چوک تا تھانہ روڈ اور تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کے باہر گہرے گڑھے اور تباہ حال سڑک پر آئے روزحادثات اور ٹریفک بلاک رہنا معمول بن گیا۔ کہوٹہ پنڈی روڈ، کہوٹہ کلب،نالہ لنگ روڈ، اور میلاد چوک تا ڈھوک کرم شاہ چوک، سڑک پانی میں بہہ گئی۔ محکمہ ہائی وے پنجاب اور مقامی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ شہرکی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق کونسلر کہوٹہ سٹی حاجی ملک عبدالرؤف و رہنما جماعت اسلامی، سابق کونسلرراجہ شاہد اجمل، چوہدری فیصل، حشمت غوری، معراج اسلم اور دیگر تاجروںشہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اخباری نمائندوں کو تبایا کہ کہوٹہ کی سڑکوں کو فوری تعمیر و مرمت نہ کیا گیا تو جلد احتجاجی پروگرام ترتیب دیاجائے گا۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔