Kallar Syedan; Punjab CM Ch Pervaiz Elahi will lay the foundation stone for the construction and expansion of Kallar Syedan Dhuangalli Road, Ch Javed Kausar.
وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کلر سیداں دہانگلی روڈ کی تعمیر و توسیع کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔چوہدری جاوید کوثر
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،ستمبر,2022)— پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثرنے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی بہت جلد کلر سیداں آ رہے ہیں جہاں وہ کلر سیداں دہانگلی روڈ کی تعمیر و توسیع کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے نئی زیر تعمیر بلڈنگ کا بھی معائنہ اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ حکام پر واضح کیا کہ وہ بلڈنگ کی تعمیر میں کسی قسم کی کرپشن کو برداشت نہیں کریں گے اور انہیں موجودہ ایس او پیز کے تحت کام کرنے کی ہدایت جاری کی۔ایک سوال کے جواب میں ایم پی اے نے کہا ہے کہ کلر دانگلی روڈ کی تعمیر و توسیع کیلئے گورنمنٹ کنٹریکٹرز سے پری کوالیفکیشنز طلب کر لی گئی ہیں جس کے بعد جلد ٹینڈر بھی جاری ہو جائے گا جس کا باضابطہ سنگ بنیاد وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر و توسیع کیلئے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 24فٹ چوڑی کارپٹ سڑک کے اطراف میں تین تین فٹ کے کنکریٹ شولڈرزبھی تعمیر کئے جائیں گے۔سڑک کی تعمیر پر ایک ارب 58 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, September 26, 2022)- PTI Member Punjab Assembly Chaudhry Javed Kausar has said that Punjab Chief Minister Chaudhry Parvez Elahi is coming to Kallar Syedan very soon where he will be at Kallar Syedan Dhuangalli Road. He expressed these views yesterday while talking to the media on the occasion of his visit to Government Girls Higher Secondary School Choa Khalsa. He reviewed the work. On this occasion, he made it clear to the concerned officials of the Buildings Department that he will not tolerate any corruption in the construction of the building and issued instructions to them to work as per the existing SOPs. A question. In response, the MPA has said that pre-qualifications have been sought from government contractors for the construction and expansion of Kallar Dhuangalli road, after which the tender will be issued soon, the official foundation stone of which will be laid by Punjab Chief Minister Chaudhry Parvez Elahi. He said that for the construction and expansion of the road, the Punjab Planning and Development Board will also give formal approval It has been given. He said that concrete shoulders of three to three feet will also be constructed on the sides of the 24 feet wide carpet road. The construction of the road will cost one billion 58 crore rupees.
کرنل محمد شبیر اعوان نےچیئرمین آر ڈبلیو ایم سی محمد ہارون ہاشمی کو مشورہ دیا کہ وہ محکمہ میں صفائی کرنے سے قبل پارٹی کے گند کو پہلے صاف کریں۔
Colonel Mohammad Shabbir Awan advised Chairman RWMC Mohammad Haroon Hashmi to clean the mess of the party first before cleaning the department
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،ستمبر,2022)— چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی محمد ہارون ہاشمی نے کہا ہے کہ دنیا کے ممالک میں ویسٹ کو ایک نعمت کی حیثیت حاصل ہے جس سے لوگ استفادہ حاصل کرتے ہیں مگر ہمارے ہاں اس کی اہمیت ایک کوڑے سے زیادہ کچھ نہیں جسے ایک جگہ سے اٹھا کر دوسرے جگہ پر پھینک کر آگ لگا دی جاتی ہے۔جدت کے دور میں بھی ہم نے صفائی ستھرائی کیلئے آج بھی ہاتھوں میں جھاڑو اٹھایا ہوا ہے۔صفائی کے معاملے میں کلر سیداں کی عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور انشاء اللہ اس کے خاتمے کیلئے اپنے وسائل استعمال کرونگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز دھمالی میں پی ٹی آئی کی خاتون رہنما برجیس جیلانی کی جانب سیمنعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کلر سیداں میں پی ٹی آئی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جبکہ پیپلز پارٹی سندھ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے اور پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کا بہت جلد صفایا ہونے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ کلر سیداں میں ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے اپنا حق ادا کیا۔پارٹی کے اختلافات پبلک پلیٹ فارم پر حل کرنے چاہئیں،گھر کے کپڑے چوک پر نہیں دھوئے جاتے۔کرنل محمد شبیر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جو چانس ملا تھا کلر سیداں کی عوام نے اسے ضائع کر دیا۔پی ٹی آئی کے فنڈز ایک لوٹے ایم پی اے کو دیئے گئے جو ہمارے گلے پڑ گئے۔انہوں نے چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی محمد ہارون ہاشمی کو مشورہ دیا کہ وہ محکمہ میں صفائی کرنے سے قبل پارٹی کے گند کو پہلے صاف کریں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر کے لوگوں کا احتساب کرنا ہو گا وگرنہ یہ آستین کا سانپ بن کر ڈستے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کلرسیداں دانگلی روڈ کی تعمیر و توسیع کا کریڈٹ پی ٹی آئی کو جاتا ہے اور پی ٹی آئی کے لوگ ہی اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی نے کہا کہ عمران خان کے نظریئے کیساتھ ہیں اور آخری قطرے تک ان کیساتھ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں کے اندر چھپے میرصادق اور میر جعفر کی پہچان کرنا ہو گی وگرنہ اپنوں کے ہاتھوں ہی رسوا ہوتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ واحد سیاسی لیڈر ہیں جو ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ہمیں درپیش مشکلات سے نجات حاصل کرنے کے لیئے اپنے معمولات کو بدلنا ہو گا ,پیر سید اعجاز علی شاہ گیلانی
To get rid of the difficulties we face, we have to change our habits, Pir Syed Ejaz Ali Shah Gillani
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،ستمبر,2022)—ملک کے معروف روحانی پیشوا اور دربار عالیہ حجرہ شاہ مقیم کے سجادہ نشین پیر سید اعجاز علی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ زلزلے سیلاب بدترین بارشیں قدرتی آفات ہیں اور یہ اللہ کی ناراضگی کا اظہار ہیں لہذہ پوری قوم اجتماعی توبہ کرے اور خود کو احکامات شریعہ کے تابع کردے اس سے ہماری دنیا اور آخرت دونوں سنور سکتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس میں سابق بلدیاتی چیئرمین راجہ ندیم احمد،چوہدری شاہد اکبر گجر اور موجود تھے اس موقع پر صاحبزادہ سید امداد علی شاہ گیلانی اور پیر سید حیدر علی شاہ گیلانی بھی موجود تھے۔پیر سید اعجاز علی شاہ گیلانی نے کہا کہ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنا مشکل میں مدد کرنا اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے ہمیں درپیش مشکلات سے نجات حاصل کرنے کے لیئے اپنے معمولات کو بدلنا ہو گا ہمیں ایک بار پھر توبہ کرکے خود کو احکامات خداوندی اور فرمودات پیغمبر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وصلعم کے تابع کرنا ہو گا اللہ کی خوشنودی ہی ہماری کامیابی کا واحد زینہ ہے۔
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ شاہ خاکی کلرسیداں کی کاروائی. لاکھوں روپے مالیتی قیمتی دیار کی مسروقہ لکڑی برآمد کرلی۔
The stolen wood worth lakhs of rupees was recovered by Shah Khaki patroling post
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،ستمبر,2022)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ شاہ خاکی کلرسیداں کی کاروائی.محکمہ جنگلات کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیتی قیمتی دیار کی مسروقہ لکڑی برآمد کرلی۔انہوں نے دھانگلی روڈ پرشاہ خاکی کے قریب شاہ زور ڈالے کو روک کر چیک کیا۔جس میں سے قیمتی لکڑ ازقسم دیار برآمد ہوئی جس کی مارکیٹ قیمت چار لاکھ اسی ہزار روپے ہے۔گاڑی کا ڈرائیور ساجد ساکن بھلوٹ ڈڈیال اور ہمراہی شخص عظیم اختر ساکن تحصیل و ضلع نارووال مذکورہ قیمتی لکڑی کا اجازت نامہ یا پرمٹ پیش نہ کرسکے۔پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی نے مذکورہ بالا اشخاص خلاف جنگلات کی قیمتی لکڑی چوری کے الزام میں مسروقہ لکڑی اور گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے کر زیر دفعہ379/411 ت پ تھانہ کلرسیداں میں مقدمہ درج کروا دیا۔
سہوٹ بگیال تھام سڑک کے منہدم پل کی دوبارہ تعمیر کا ٹینڈر طلب کر لیا
Tenders have been called for the reconstruction of the collapsed bridge on the Sahot Bagyal road
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،ستمبر,2022)—ضلع کونسل راولپنڈی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سفارش پر چوآ روڈ سے سہوٹ بگیال تھام سڑک کے منہدم پل کی دوبارہ تعمیر کا ٹینڈر طلب کر لیا۔اڑھائی ماہ قبل شدید بارشوں نے پل کی چھت اس وقت منہدم ہو گئی تھی جب اس کے اوپر سے ایک کار بھی گزر رہی تھی کئی ایام امدورفت بند رہنے کے بعد راجہ پرویز اشرف نے نہ صرف ضلع کونسل راولپنڈی کو بلاتاخیر پل کی دوبارہ تعمیر کا حکم دیا تھا بلکہ گاڑیوں کی امدورفت کی بحالی کے لیئے بھی عارضی پل تعمیر کروایا تھا اب ضلع کونسل راولپنڈی نے پل کی چھت کی دوبارہ تعمیر کے لیئے نوے لاکھ روپے سے زائد کا ٹینڈر طلب کر لیاہے۔
حاجی اورنگزیب راجہ ہسپتال سے اپنے گھر ڈھوک سنگال چوآخالصہ منتقل ہو گئے
Haji Aurangzeb Raja shifted from the Hospital to his home in Dhok Sangal Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،ستمبر,2022)— پاکستان تحریک انصاف چوآ خالصہ کیرہنما حاجی اورنگزیب راجہ ہسپتال سے اپنے گھر ڈھوک سنگال چوآخالصہ منتقل ہو گئے صوبائی رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،امتیاز حسین لنگڑیال،راجہ محمد اقبال،اظہر اقبال بھٹی،گلفراز بٹ،رجب علی جنجوعہ،طاہربھٹی، عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ،منیر چشتی،تنویر قریشی،مبشر عباس ابرار قریشی اور دیگر نے ان سے ملاقات کی ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔