DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; On the reception of Rabi-ul-Awwal, the meeting of the Ahle Sunnat and Jamaat of Tehsil Kahota, Eid Milad-un-Nabi (PBUH) will be celebrated with utmost devotion and respect.

استقبال ربیع الاول کے حوالے سے اہل سنت وجماعت تحصیل کہوٹہ کا اجلاس،عید میلاد النبیﷺانتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26ستمبر2022)
استقبال ربیع الاول کے حوالے سے اہل سنت وجماعت تحصیل کہوٹہ کا اجلاس،عید میلاد النبیﷺانتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا،اجلاس میں ناظم اعلیٰ اہل سنت وجماعت تحصیل کہوٹہ مولاناافضل رضوی، صدراہل سنت جماعت تحصیل کہوٹہ علامہ ادریس ہاشمی،ڈاکٹر محمد عارف قریشی، علامہ زکیر صابری،حافظ صغیر احمد قادری سمیت تحصیل بھر سے علماء کی شر کت،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزمر کزی جامع مسجد کہوٹہ میں استقبال ربیع الاول کے حوالے سے اہل سنت وجماعت تحصیل کہوٹہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ناظم اعلیٰ اہل سنت وجماعت تحصیل کہوٹہ مولاناافضل رضوی، صدراہل سنت جماعت تحصیل کہوٹہ علامہ ادریس ہاشمی،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد عارف قریشی،سید منیر حسین شاہ، سید ضمیر حسین شاہ، سید مناظر حسین شاہ،سید کاظم شاہ،خلیفہ مجاز دربار عالیہ بکھر شریف حاجی مسعود احمد عباسی،علامہ زکیر صابری،حافظ صغیر احمد قادری، علامہ ذوالفقار احمد قادری، حافظ حامد نواز، محمد اقبال شاہد، راجہ محمد ظفیر،محمد فاروق، غلام حسین، حافظ تاج بگہاروی،حافظ صغیر،رمضان الحق، مظہر حفیظ،شیخ عبد الشکور رانا،حافظ خالد سعید، مظرف حسین،گل بہار، شاہد علی،عرفان مصطفی،عبد المجید نقشبندی،محمد یسین،محمد ابرار، ھافظ حسن عباس، سعید احمد نقشبند ی،سردار طاہر محمود، ندیم شہزادقادری،عبد الجبار،حافظ زعیم الحسن،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ،کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر علماء نے شر کت کی اس موقع پر عید میلاد النبیﷺکے مرکزی جلوس کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 26 September 2022)
The meeting of Ahl-e-Sunnah wa-Jamaat Tehsil Kahuta regarding the reception of Rabi-ul-Awwal, Eid Milad-un-Nabi (PBUH) will be celebrated with utmost devotion and respect. Qureshi, Allama Zakir Sabri, Hafiz Sagheer Ahmad Qadri including the participation of scholars from across the tehsil. Tehsil Kahuta Maulana Afzal Rizvi, President Ahl Sunnat Tehsil Kahuta Allama Idris Hashmi, General Secretary Dr. Muhammad Arif Qureshi, Syed Munir Hussain Shah, Syed Zameer Hussain Shah, Syed Mazab Hussain Shah, Syed Kazim Shah, Khalifa Majaz Darbar Alia Bakhar Sharif Haji Masood Ahmad. Abbasi, Allama Zakir Sabri, Hafiz Sagheer Ahmad Qadri, Allama Zulfikar Ahmad Qadri, Hafiz Hamid Nawaz, Muhammad Iqbal Shahid, Raja Muhammad Zafir, Muhammad Farooq, Ghulam Hussain, Hafiz Taj Bagharvi, Hafiz Sagheer, Ramzanul Haq, Mazhar Hafeez, Sheikh Abdul Shukhoor. Rana, Hafiz Khalid Saeed, Muzraf Hussain, Gul Behar, Shahid Ali, Irfan Mustafa, Abdul Alam Zaid Naqshbandi, Muhammad Yasin, Muhammad Abrar, Hafiz Hasan Abbas, Saeed Ahmad Naqshbandi, Sardar Tahir Mahmood, Nadeem Shahzad Qadri, Abdul Jabar, Hafiz Zaeem Al Hasan, Additional General Secretary Press Club Kahuta, Kabir Ahmad Janjua and other scholars participated in this. On the occasion, a discussion was also held regarding the main procession of Eid Milad-ul-Nabi.

کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ امیدوار صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ،

Colonel (Rtd) Waseem Ahmed Janjua visited the various Union Councils of the Constituency

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26ستمبر2022)
کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ امیدوار صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ، معززین علاقہ سے ملاقات، مختلف مقامات پر فوتگی والے گھروں میں حاضری دی مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیت کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ امیدوار صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا انہوں نے اپنے دورے میں یونین کونسل لہڑی کے گاؤں بند اور بسنی میں سابق بینک آفیسر راجہ نذیر کی وفات پر ان کے صاحبزادوں سے تعزیت اور فاتحہ، سابق کونسلر راجہ منیر کی والدہ کی وفات اور سابق نائب ناظم نارہ راجہ سجاد حیدر کے کزن کی وفات پر نارہ جاکر فاتحہ کی جبکہ انہوں نے کھلول،یونین کونسل بیور،جیوڑہ، کا دورہ بھی کیا اور صحت،تعلیم،روزگار اور سپورٹس اسٹیڈیم،واٹر سپلائی سمیت بنیادی مسائل سے منتخب عوامی نمائندگان کی چشم پوشی اور نظرانداز کرنے پر اہلیان علاقہ معززین اور سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیابعدازاں یونین کونسل کھدیوٹ کہوٹہ سٹی اور دھپری مواڑہ اور بٹالہ کے معززین اور سیاسی و سماجی شخصیات نے کرنل وسیم جنجوعہ سے ملاقات کی۔

ممبرضلعی امن کمیٹی قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی کے زیر اہتمام سالانہ محفل ذکر حبیب ﷺ

Member District Peace Committee Qari Usman Usmani Khatib Jama Masjid Makki organized the annual gathering of Zikr Habib ﷺ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26ستمبر2022)
ممبرضلعی امن کمیٹی قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی کے زیر اہتمام سالانہ محفل ذکر حبیب ﷺ، مولانا قاضی مطیع اللہ سعیدی سمیت کثیر تعداد میں علمائے دین،بزرگ،جوان اوربچوں نے بڑھی تعداد میں شر کت کی،اس موقع پر قاری عبد الوہاب،قاری لقمان عباس،حافظ ذوہیب خالد، حافظ عبدالمتین،حافظ عبداللہ عباسی سمیت دیگر علماء نے شر کت کی اپنے خطاب میں مولانا قاضی مطیع اللہ سعیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام مذہب نہیں دین ہے اورتمام جنوں اور انسانوں کی تخلیق کا مقصد عبادتِ الٰہی ہے اور تمام عبادات کا مقصودِ اصلی یادِ الٰہی ہے کوئی عبادت اور کوئی نیکی اللہ تعالیٰ کے ذکر اور یاد سے خالی نہیں سب سے پہلی فرض عبادت نماز کا بھی یہی مقصد ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ذکر کو دوام حاصل ہو اور وہ ہمہ وقت جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ دور فتن میں ہم اخلاقی قدروں سے محروم ہو چکے ہیں، لڑائی جھگڑا، انتقام، لوٹ مار اور ہر سطح پر بداخلاقی ہمارا معمول بن چکا ہے ہم ایسے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں جن کی زبانوں سے حضور کا ذکر تو سنائی دیتا ہے مگر کرداروں سے اسوہ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشبو نہیں آتی طیب وطاہر آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر کرنے کے باوجود ہماری گندی زبانیں پاک نہیں ہوتیں کیوں اگر ذات سے محبت رہے اور کردار کو نہ اپنایا جائے تو ادھوری غلامی ہے، دین پر کامل عمل یہ ہے کہ حضور کی ذات سے محبت کی جائے اور اخلاق محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنایا جائے زبانیں پاکیزہ رکھی جائیں، عبادت و ریاضت میں دل لگایا جائے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود میں کثرت کی جائے یاد رکھیں اسلام اسوہ محمدی میں ڈھلنے کا نام ہے، اسلام کردار مصطفیٰ کو اپنانے کا نام ہے جو سچی غلامی اختیارکر لیتے ہیں اللہ ان کی شان بیان کرتا ہے۔

کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار

Encroachment is rampant in Kahuta city

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26ستمبر2022)
کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار جبکہ پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے کہوٹہ شہر میں میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی ملی بھگت سے پورا شہر تجاوزات سے بھر گیا باہر سے آئے لوگوں سے سوزکیوں رکشوں رہڑیوں پر سبزی فروٹ لگا کر سڑک مکمل بلاک کی ہے جبکہ تاجروں نے بھی اپنا سامان دوکانوں سے باہر رکھا یے جگہ جگہ گاڑیاں کھڑی رہتی ہیں جسکی وجہ سے پیدل چلنا بھی محال ہے۔ صبح سکول اور چھٹی کے اوقات گھنٹوں ٹریفک جام ٹریفک وارڈن کی کمی نہ لفٹر موجود اسی طرح روزانہ صبح سویرے گاڑیاں بھر کر ٹھیکدار پیشہ ور بھکاری خواتین اور بچوں کو کہوٹہ شہر میں چھوڑ دیتے ہیں جنہوں نے نہ صرف تاجروں سفید پوش لوگوں کے ناک میں دم کر رکھا ہے بلکہ چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں جبکہ پوڈریوں کی ایک بڑی تعداد بھی بھیک مانگ کر پوڈر پیتی ہے عوام علاقہ نے انتظامیہ کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ کہوٹہ شہر سے تجاوزات کو ختم کرایا جائے مصنوعی مہنگائی کے خاتمے اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے

Show More

Related Articles

Back to top button