DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Due to the special efforts of resigned MNA Sadaqat Ali Abbasi, funds of 1 billion 58 crores have been released for the construction and repair of Kallar Dhuangalli Road.

مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی کی خصوصی کاوش سے کلر دھان گلی روڈ کی تعمیر و مرمت کیلئے 1 ارب 58 کروڑ کے فنڈ جاری

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،ستمبر,2022)—حکومت پنجاب کی طرف سے اور مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی کی خصوصی کاوش سے کلر دھان گلی روڈ کی تعمیر و مرمت کیلئے 1 ارب 58 کروڑ کے فنڈ جاری ہونے پر عوام علاقہ صداقت عباسی کے انتہائی مشکور ہیں پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے رہنما عاقب علی نے ایک بیان میں کہا کہ کلردھان گلی روڈ خصوصی نہ صرف کلر سیداں شرقی سات یوسیز بلکہ آزاد کشمیر کے کئی علاقوں کا واحد ذریعہ امدورفت تھی اس سڑک کی تعمیر بہت ضروری تھی اور دیرینہ عوامی مطالبہ بھی تھا ہم صداقت علی عباسی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے صرف دعوے نہیں بلکہ عملی کام کر کے دکھایا ہے انشائاللہ اس روڈ کا جلد کام شروع کردیا جائے گا اور علاقے میں ترقی کا سفر دوبارہ سے شروع ہوگا۔

سالانہ ترقیاتی پروگرام بورڈ کے منعقدہ اجلاس میں کلرسیداں دھانگلی روڈ پانچ سڑکوں کے منصوبے مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی درخواست پر منظور کیئے گئے یہ بات وزیراعلی پنجاب کے دفتر سے جاری ایک سرکلر میں کہی گئی جس میں بتایا گیا کہ کلرسیداں دھانگلی روڈ،کہوٹہ کروٹ روڈ،راولپنڈی کہوٹہ روڈ،پنجاڑ نرڑھ روڈ،جیوڑہ کلٹیاہ روڈ شامل ہیں،

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 25, September 2022)- Fund of 1 billion 58 crores for the construction and repair of Kallar Dhhuangalli Road by the Punjab government and with the special efforts of resigned MNA Sadaqat Ali Abbasi has been approved. The people of the area are very grateful to Sadaqat Abbasi for the release of funds. The leader of PTI Tehsil Kallar Syedan, Aqib Ali, said in a statement that the Kallar Dhuangalli Road was the only means of transport not only for Kallar Syedan but also for many areas of Azad Kashmir. The construction of the road was very necessary and there was a long-standing public demand. We thank Sadaqat Ali Abbasi for not only making claims but for doing practical work.
In the Annual Development Program Board’s meeting held, the plans for five roads on Kallar Syedan ​​Dhuanglli Road were approved at the request of the resigned member of the National Assembly Sadaqat Ali Abbasi. Kahuta Krot Road, Rawalpindi Kahuta Road, Panjar Narh Road, Jiora Kaltiah Road are included.

مسلم لیگ ن کے سٹی صدر شیخ حسن سرائیکی اور جنرل سیکرٹری سردار وصیم کو مبارکباد

 PML-N City President Sheikh Hasan Saraiki and General Secretary Sardar Wasim congratulated by Raja M Saddique

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،ستمبر,2022)—آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن راجہ محمد صدیق نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں جس طرح کشمیر، فلسطین اور افغانستان کے مسائل کے ساتھ ساتھ سیلاب سے پیدہ شدہ مسائل کو عالمی رہنماؤں کے سامنے پیش کیا ہے اس کی ماضی میں مشال نہیں ملتی انہوں نے کلرسیداں میں مسلم لیگ ن کے سٹی صدر شیخ حسن سرائیکی اور جنرل سیکرٹری سردار وصیم کو مبارکباد دیتے وقت گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماضی میں ریاست پاکستان کے نام پر ہمارے بھائی چارے اور رواداری پر مبنی معاشرے کو منافرت اور نفرت سے تباہ کیا اس سے قوم مختلف جماعتوں میں تقسیم ہو گئی ریاست مدینہ کے نام پر قوم سے جھوٹ بولا گیا پھر اپنی ناکامیوں کو امریکی سازش قرار دے کر قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی ان کے دور حکومت میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو جبرا تبدیل کر دیا عمران خان کوئی موثر احتجاج کرنے کی بجائے تیس منٹ کے رسمی احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں جس طرح عالم اسلام پاکستان اور خطے کے مسائل کو پیش کیا اس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور ایک امید نے جنم لیا ہے کہ شہباز شریف جیسے لوگوں کی موجودگی میں نریندر مودی جیسے لوگ مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتے انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ یوتھ ونگ کلر سیداں کے نئے عہدیدار مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافے کا موجب بنیں گے اور نئے خون کو مسلم لیگ ن کا حصہ بنائیں گے۔

نوشہرہ کے سیلاب زدگان کی امداد

Assistance to Nowshera flood victims by Kallar Syedan citezan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،ستمبر,2022)—پاکستان تحریک انصاف کلرسیداں کی ٹیم نے تحصیل صدر یاسر منصور،ناصر جاوید،چوہدری وقاص،ظفر اقبال قریشی،واجد حسین اور میڈم نبیلہ انعام شامل نے نوشہرہ کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے دورہ کیا اور کلرسیداں کے بھائیوں اور بہنوں کی جانب سے 125 گھروں میں راشن تقسیم کیا اور اللہ کے حضور دعا ہے کہ وہ آفت زدہ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button