DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Shopkeeper arrested stealing electricity and handed one Lakh Rps fine
بجلی چوری کرتے ہوئے ایس ڈی او کہوٹہ واپڈامحمد انجم نے دکاندار رنگے ہاتھوں پکڑ کرایک لاکھ روپے جرمانہ کیا
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر ،25،ستمبر,2022)— پاسپورٹ آفس کہوٹہ کے سامنے بجلی چوری کرتے ہوئے ایس ڈی او کہوٹہ واپڈامحمد انجم نے دکاندار رنگے ہاتھوں پکڑ کرایک لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ کہوٹہ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت ٹھیکیدار محمد عابد نے شہریوں کے ہمراہ بجلی چور دکاندار پکڑا۔ جس پر ا یس ڈی او واپڈا کی ٹیم نے فوری طور پرایک لاکھ موقع پر جرمانہ کیا۔ بجلی میٹر کے ساتھ کوئی کنکشن نہ تھا۔ جبکہ ملحقہ عمارت کے بجلی میٹر کے ساتھ چوری کرکے کنکشن لگایا گیا تھا۔ جس پردکانداروں اور شہریوں نے احتجاج بھی کیا۔
Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 25, September 2022)- SDO Kahuta Wapda Muhammad Anjum caught the shopkeeper red-handed while stealing electricity in front of Passport Office Kahuta and fined one lakh rupees. The well-known socio-political personality of Kahuta, contractor Muhammad Abid, along with the citizens, caught the electricity thief shopkeeper. On which the SDO WAPDA team immediately fined one lakh. There was no connection with the electricity meter. While
The connection was made by stealth with the electricity meter of the adjacent building.
تاجر عاطف قمر،ساکن محلہ ٹاؤن کمیٹی،کی گذشتہ رات مہران گاڑی چوری
Atif Qamar, resident of Mohalla Town Committee, Mehran vehicle stolen last night

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25ستمبر2022)
پولیس تھانہ کہوٹہ فرضی ناکوں میں مصروف،چوروں وارے نیارے،نامعلوم چور اندرون شہر سے تاجر عاطف قمر کی کارلے اڑے عوام کا کوئی پر سان حال نہیں پولیس والے ذبحہ خانہ چوک، کلر چوک اور دیگر مقامات پرفرضی ناکے لگا کر کشمیر جانے والے مسافروں کو زلیل و خوار کر رہے ہیں اہلیان علاقہ کا آئی جی پنجاب پولیس،ڈی آئی جی، آرپی او اور سی پی او راولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تاجر عاطف قمرولد قمر زمان،ساکن محلہ ٹاؤن کمیٹی،تحصیل کہوٹہ، ضلع راولپنڈی کا رہائشی ہوں گذشتہ رات میں نے اپنی ذاتی مہران گاڑی نمبری LOY.486رنگ گہرئے ماڈل1995مالیتی4لاکھ 30ہزار شمسی دواخانہ کے پاس خالی پلاٹ میں کھڑی کی صبح جا کر جب میں دیکھا تو وہاں میری گاڑی موجود نہیں تھی،پولیس نے گمشدگی کی رپٹ درج کر لی،یاد رہے پولیس تھانہ کہوٹہ جوصرف مختلف چوکوں میں فرضی ناکے لگائے ہوتے جس عوام کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے عوامی سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب پولیس،ڈی آئی جی، آرپی او اور سی پی او راولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
حاجی آمین آف ڈھوک سنڈل یوسی بیور نے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی حمائت آئندہ جنرل الیکشن میں ان کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان
Haji Amin of Dhok Sandal UC Bior has announced his support for MPA Raja Sagheer Ahmed in the upcoming general election




