Kallar Syedan; The planning and development board of Punjab has approved the construction of the Kallar Syedan Dhuangali road
کلرسیداں دھانگلی سڑک کی تعمیر کی پنجاب کے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ نے منعقدہ اجلاس میں منظوری دے کر اس کی تعمیر میں آخری رکاوٹ بھی دور کردی اگلے ماہ تقریب سنگ بنیاد رکھی جائے گی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،ستمبر,2022)—کلرسیداں دھانگلی سڑک کی تعمیر کی پنجاب کے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ نے منعقدہ اجلاس میں منظوری دے کر اس کی تعمیر میں آخری رکاوٹ بھی دور کردی اگلے ماہ تقریب سنگ بنیاد رکھی جائے گی 24فٹ چوڑی کارپٹ سڑک کے اطراف میں تین تین فٹ کے کنکریٹ شولڈرز بھی تعمیر کیئے جائیں گے چوآ خالصہ اور شاہ خاکی کے نئے پل بھی تعمیر ہوں گے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،کرنل شبیر اعوان کا بیان،تفصیلات کے مطابق پانچ ماہ قبل وفاق میں پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کلر دھانگلی سڑک کی تعمیر کے لیئے پنجاب میں حمزہ شہباز کی حکومت کو خط تحریر کیا تھا جس کر حمزہ شہباز کی حکومت نے اس منصوبے کو پنجاب کے سالانہ بجٹ میں شامل کرتے ہوئے اس کے لیئے ایک ارب 58 کروڑ کی منظوری دیتے ہوئے رواں مالی سال کے لیئے بیس کروڑ رکھے تھے مگر پی اینڈ ڈی سے منظوری حاصل کرنا باقی تھا کہ پنجاب میں پی ڈی ایم کی حکومت ختم ہو گئی تھی گزشتہ روز لاہور میں پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کلر دھانگلی روڈ کی تعمیر و توسیع کی منظوری دے کر اس کی راہ میں آخری رکاوٹ بھی دور کردی بورڈ سے سڑک کی منظوری میں چوہدری جاوید کوثر اور کرنل شبیر اعوان نے بھرپور کردار ادا کیا،اس طرح کلر دھانگلی روڈ کی تعمیر میں مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے بھی اپنا اپنا حصہ ڈالا اور اسے سیاست کی نذر ہونے سے بچا لیا ہے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, September 24, 2022)- The Planning and Development Board of Punjab approved the construction of the Kallar Syedan Dhuangali road in a meeting held and removed the last hurdle in its construction. The foundation will be laid on the sides of the 24 feet wide carpet road, concrete shoulders of 3 by 3 feet will also be constructed, and new bridges of Choa Khalsa and Shah Khaki will also be constructed. According to the details, five months ago, the speaker of the PDM coalition government in the federation, National Assembly Raja Pervez Ashraf, wrote a letter to Hamza Shehbaz government in Punjab about the construction of Kallar Dhuangali road. By approving 1 billion 58 crores for this in the annual budget of Punjab, 20 crores had been kept for the current financial year, but the approval of P&D was yet to be obtained as the PDM government in Punjab had ended. Yesterday, a meeting of the Planning and Development Board was held in Lahore in which the construction and expansion of Kallar Dhuangali Road was held. By approving the road, Chaudhry Javed Kausar and Colonel Shabbir Awan played an active role in the approval of the road from the board.
کلرسیداں کی حدود میں چوروں نے مستقل ڈیرے ڈال لئے
Thieves made a permanent camp in the limits of Kalrasydan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،ستمبر,2022)—کلرسیداں کی حدود میں چوروں نے مستقل ڈیرے ڈال لئے۔نقب زنی و موٹر سائیکل چوری کے مختلف واقعات میں شہری قیمتی اثاثوں سمیت اپلائیڈ فار موٹر سائیکل سے محروم۔گف کے علاقے سے 16سالہ لڑکی کے مبینہ اغواء کا مقدمہ بھی درج کرلیاگیا۔تھانہ کلرسیداں پولیس کو غوثیہ محلہ کلرسیداں میں رہائش پذیر کلیم معروف نے بتایا کہ فیملی ہمراہ گوجرخان گیا۔واپس آیا تو گھر کے مین گیٹ کا تالہ ٹوٹا ہوا تھا۔کوئئ نامعلوم چور گھر میں داخل ہوا اور ایک تولہ طلائی زیور، ایل ای ڈی سمیت قیمتی کمبل چرا کرلے گیا۔نقصان کا تخمینہ تقریباً دو لاکھ پینتیس ہزار روپے ہے۔دریں اثناء تھانہ روڈ پر رہائش پذیر محمد زیاد کا گلی میں کھڑا اپلائیڈ فار موٹر سائیکل مالیتی 90ہزار روپے نامعلوم چور لے اڑے۔ادھر گف کے علاقے سے 16 سالہ لڑکی کے مبینہ اغواء کے الزام میں پولیس نے دانش سعید کی درخواست پر وقار احمد اور اس کے والد ذوالفقار علی خلاف مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کردی۔
مقامی ابادی کے واجد بھٹی، حسنین بھٹی۔ل،مدثر بھٹی کی محنت اور دوستوں کے تعاون سے 5لاکھ کی رقم سے اپنی مدد آپ کے تحت دیوار اور سڑک کو تعمیر
Dhok Dhayal; Construction of the wall and road with the help of Wajid Bhatti, Hasnain Bhatti, Mudassar Bhatti and friends of local residents
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،ستمبر,2022)— میونسپل کمیٹی کلرسیداں کی ڈھوک دھیال موضع سروھا کی واحد رابطہ سڑک اور حفاظتی دیوار دو ماہ قبل کی شدید بارشوں کی وجہ سے ٹوٹ گئی تھی حفاظتی دیوار بھی منہدم ہونے سے امدورفت مکمل بند ہو گئی تھی انتظامیہ اور سیاسی زعما کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا گیا مگر کسی نے کوئی مدد کی نہ کوئی مشکلات کا جائزہ لینے ادہر آیا حالات سے مایوس ہو کر مقامی ابادی کے واجد بھٹی، حسنین بھٹی۔ل،مدثر بھٹی کی محنت اور دوستوں کے تھاون سے 5لاکھ کی رقم سے اپنی مدد آپ کے تحت دیوار اور سڑک کو تعمیر کر کے امدورفت کو بحال کردیا اور سیاسی سوداوں کو خبردار کیاکہ وہ آئندہ ووٹ مانگنے ان کے پاس ہرگز نہ آئیں۔
حکومت اور پارلیمنٹ سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں ججوں سے توہین عدالت کا حق و اختیار واپس لے لیں
The government and parliament have been strongly appealed to withdraw the right and power of contempt of court from the judges at the first opportunity
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،ستمبر,2022)— مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سیکرٹری اطلاعات ظہیر احمد مغل نے پاکستان کی حکومت اور پارلیمنٹ سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں ججوں سے توہین عدالت کا حق و اختیار واپس لے لیں اور توہین عدالت کے قانون کو ختم کر دیا جائے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جج صاحبان اس قانون کا اطلاق صرف کمزوروں اور ناداروں پر کرتے ہیں۔ اور طاقتوروں کو مرضی کی رعایتیں دیتے ہیں جس سے یہ قانون اپنی اہمیت و افادیت سے محروم ہو چکا ہے لہذہ پارلیمنٹ بلاتاخیرتوہین عدالت کے قانون کو ختم کر دے۔
کرکٹ کا ہونہار کھلاڑی بیس سالہ محمد آفاق کرکٹ گراؤنڈ کے باہر حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گیا
Twenty-year-old Muhammad Afaq, a talented cricketer, died of cardiac arrest outside the cricket ground
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،ستمبر,2022)— کرکٹ کا ہونہار کھلاڑی بیس سالہ محمد آفاق کرکٹ گراؤنڈ کے باہر حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گیا اس کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں بروٹہ سموٹ سے تھا تفصیلات کے مطابق محمد آفاق میانی بورگی میں جاری ایک کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیئے وہاں گیا تھا وہ گراؤنڈ کے باہر سے جاری میچ دیکھ رھا تھا کہ اسے دل کا دورہ پڑا پڑا جس سے وہ نیچے اترائی میں گر گیا اور اس کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی اسے گاؤں بروٹہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔
انجمن تاجران کلرسیداں,انجمن تاجران چوکپنڈوری اور اہلیان کلرسیداں کے تعاون سے امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کو 20لاکھ روپے کا چیک پیش کیا
Amir Jamaat-e-Islami Pakistan Sirajul Haq presented a check of Rs 20 Lakh
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،ستمبر,2022)— الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام فلڈ ریلیف کنونشن میں الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کلر سیداں کے صدر محمد توقیر اعوان محمد جاوید اقبال حاجی ابرار حسین نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے انجمن تاجران کلرسیداں,انجمن تاجران چوکپنڈوری اور اہلیان کلرسیداں کے تعاون سے امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کو 20لاکھ روپے کا چیک پیش کیا. اس سے قبل سیلاب زدگان کی مدد کے لئے ایک کروڑ روپے مالیت کا سامان راجن پور میں سیلاب زدگان کیلئے امداد اور3 روزہ میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا.دیگر گھریلوسامان و راشن وغیرہ کی گاڑیاں اس کے علاوہ بھجوائی جا چکی ہیں. اس موقع پر امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی سمیت جماعت اسلامی کلرسیداں کے محمد جاوید اقبال حاجی ابرار حسین محمد توقیر اعوان راجہ اسرار ایڈووکیٹ مولانا قاسم الحق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
چوہدری دانش کو پیپلز پارٹی ٹیصیل کلرسیداں کا جنرل سیکرٹری نامزد
Chaudhry Danish has been nominated as the General Secretary of People’s Party Tesil Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،ستمبر,2022)— پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے چوہدری دانش کو پیپلز پارٹی ٹیصیل کلرسیداں کا جنرل سیکرٹری نامزد کیا ہے ان کا تعلق قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی یوسی منیاندہ کے گاؤں بنائل سے ہے یہ پیپلز پارٹی کے سرگرم رہنما حاجی محمد بشیر مرحوم کے نواسے ہیں۔