DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Government Girls High School, Kahuta organized “Patli Tamasha” by the Department of Welfare, Kahuta

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ میں محکمہ بہبودآبادی کہوٹہ کی جانب سے پتلی تماشہ کے انعقادسیاسی، سماجی شخصیات، سکول کی طالبات کی شر کت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24ستمبر2022)
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ میں محکمہ بہبودآبادی کہوٹہ کی جانب سے پتلی تماشہ کے انعقادسیاسی، سماجی شخصیات، سکول کی طالبات کی شر کت تفصیل کے مطابق گذشتہ روزمحکمہ بہبود آبادی کہوٹہ نے ضلعی آفیسر میڈم شیریں سخن کی ہدایات کی روشنی میں رفیع پیر تھیٹر کے تعاون سے عوام میں شعور اور اگاہی پیدا کرنے کے لیے کہوٹہ میں ایک ویلج تھیٹر پتلی تماشہ کا انعقاد کیا۔ پتلی تماشہ کا مقصد عوام میں تفریح کے ڈریعے شعور واگاہی پیدا کرنا تاکہ کم آبادی کے حوالہ سے غلط فہمیوں کو درو کیا جائے۔اس موقع پر مسلم لیگی رہنما ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کہوٹہ بہترین طریقے سے کام کر رہا ہے اور ڈاکٹر فوزیہ شریف کی قیادت میں کام میں تیزی آئی ہے جس پر پورا سٹاف مباکباد کا مستحق ہے۔ پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ وحید احمد خان نے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے تجویز دی اس کو ماہانہ بنیادوں پر مختلف علاقوں اورسکولز اور کالجز تک پھیلایا جائے۔تحصیل آفیسر بہبود آبادی ڈاکٹر فوزیہ شریف نے کہا کہ آبادی اور وسائل میں توازن وقت کا تقاضہ ہے اور عوام میں شعوروا گاہی سے اس حوالے سے حالات میں بہتری لائی جارہی ہے اور محکمہ کا سٹاف اس میں مصروف عمل ہے۔ انھوں نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں عوام کی بڑی تعداد بالخصوص خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 24 September 2022)
According to the details of the participation of politicians, social personalities and school students, the Department of Welfare, Kahuta, organized the Patli Tamasha in the Government Girls High School, Kahuta, to create awareness among the people. The aim of Patli Tamasha is to create awareness among the public through entertainment so that misconceptions regarding low population are removed. On this occasion, Muslim League leader Dr. Muhammad Arif Qureshi said that the Department of Population Welfare is working in the best way. And the work has accelerated under the leadership of Dr. Fauzia Sharif, for which the entire staff deserves to be congratulated. PTI Tehsil Kahuta President Raja Waheed Ahmad Khan while appreciating the program suggested that it should be extended to different areas and schools and colleges on a monthly basis. Tehsil Officer Dr Fauzia Sharif said that the balance of population and resources is time. There is a demand and the situation is being improved in this regard by creating awareness among the people and the staff of the department is engaged in this, She thanked all the participants, A large number of people, especially women, actively participated in the program.

ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمدسے معروف سیاسی وسماجی شخصیات ماسٹر انور عباسی کی ملاقات

Master Anwar Abbasi, a well-known political and social figure, met with MPA Constituency PP-7 Raja Sagheer Ahmed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24ستمبر2022)
ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمدسے معروف سیاسی وسماجی شخصیات ماسٹر انور عباسی کی ملاقات، راجہ صغیر احمدنے ماسٹر انور عباسی کی درخواست پر کھوئیاں سلامبڑ کی بجلی کا مسلہ حل کر دیا، ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمدمحکمہ واپڈا نے نیا ٹرانسفارمر اور بجلی کے پول مہیا کیے معروف سیاسی وسماجی شخصیات ماسٹر انور عباسی اور اہلیان علاقہ کی طرف سے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمدکا شکر یہ ادا کیا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزقبل معروف سیاسی وسماجی شخصیات ماسٹر انور عباسی اور ٹھیکیدارر راجہ ساجد آف ہوتھلہ نے باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور میں جا کر ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمدسے ملاقات کی اور ان کو یوسی پنجاڑ کے گاؤں کھوئیاں سلامبڑکی بجلی کے مسلے سے آگاہ کیا جس پر ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمدنے فوری طور پر محکمہ واپڈا کہوٹہ سے فی الفور نیا ٹرانسفارمر اور بجلی کے پول مہیا کیے، معروف سیاسی وسماجی شخصیات ماسٹر انور عباسی، ٹھیکیدارر راجہ ساجداور اہلیان علاقہ نے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمدکا شکر یہ ادا کیا ہے

طیبہ مشتاق شاہ کالج میں بچوں اور بچیوں کی کلاسز شروع ہو گئی

Classes for boys and girls have started in Tayyeba Mushtaq Shah College

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24ستمبر2022)
آغا سید مشتاق نقوی آف ڈیرہ مشتا ق شاہ سٹی کی طرف سے کے آئی ٹی کالج کو عطیہ کی گئی کروڑوں روپے کے(طیبہ مشتاق شاہ کالج)میں بچوں اور بچیوں کی کلاسز شروع ہو گئی، ایف اے، ایف ایس سی،ایم اے اور ایم ایس سی کا کلاسوں کا اجراء شروع ہو گیا عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے آغا سید مشتاق نقوی آف ڈیرہ مشتا ق شاہ سٹی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،آغا سید مشتاق نقوی آف ڈیرہ مشتا ق شاہ سٹی نے احسن شاہ روڈ پر واقع 12کروڑ روپے کی بلڈنگ (طیبہ مشتاق شاہ کالج)راہ خدا کے آئی ٹی کالج کو عطیہ کر دی تھی جس میں گذشتہ ماہ سے بچوں اور بچیوں کی کلاسز شروع ہو گئی، ایف اے، ایف ایس سی،ایم اے اور ایم ایس سی کا کلاسوں کا اجراء شروع ہو گیاہے پوسٹ آفس ڈیرہ مشتا ق شاہ کے شامل گاؤں اور اس کے علاوہ بھی میڑک پاس بچے اور بچیاں وہاں پر داخلہ حاصل کر سکتے ہیں۔

پولیس تھانہ کہوٹہ کی غفلت و لاپرواہی چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

Increase in the incidents of theft and robbery due to negligence police station Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24ستمبر2022)
پولیس تھانہ کہوٹہ کی غفلت و لاپرواہی چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ مرکزی جامع مسجد کے پاس دوکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے لوٹ لیے گئے،پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے تفتیشی افسروں نے تھانے کے اندر تھانہ بنایا ہوا ہے مویشی چوروں، موٹر سائیکل گاڑی چوروں، کو رشوت لیکر چھوڑ دیا جاتا ہے جبکہ کہوٹہ اور گردنواح میں منشیات فروشی عروج پر ہے سینکڑوں نوجوان پوڈری بن کر کر اپنی زندگیاں ختم کر بیٹھے جگہ جگہ منشیات فروشوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں منشیات نسوار کی طرع ہر جگہ سے مل رہے ہیں پولیس تھانہ کہوٹہ کبھی کبھار تھوڑے بہت چرس شراب کے مقدمے بنا کر اوپر اچھا کی رپورٹ دے دیتی ہے ایس ایچ او بذات خود شریف انسان مگر انکی پیٹھ پیچھے تفتیشی افسران، دیگر اہلکاران نے انت مچا رکھی ہے چیکینگ کے نام پر لوگوں موٹر سائیکل سواروں کو روک کر تنگ کیا جاتا ہے اور فوٹو سیشن کر کے اوپر بھیج دیے جاتے ہیں مگر چیکینگ کا کیا فائدہ آج تک ایک بھی گینگ یا چور ڈکیٹ نہ پکڑا گیا منتھلی لیکر جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کی جاتی ہے کئی موٹر سائیکل چوروں کو پکڑنے کے بعد ہزاروں روپے رشوت کے عوض چھوڑ دیا جاتا ہے عوام علاقہ نے آئی جی پنجاب، وزیر اعلی پنجاب، سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ کہوٹہ میں تعینات پرانے تمام عملے کو تبدیل کیا جائے جرائم پیشہ افراد منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

پنجاڑ تا پتن جاری روڈ کا کام سست روی کا شکا ر ٹھیکیدار نے تمام دیواریں گرا دیں

The ongoing work of Panjar to Patan road is slow and the contractor demolished all the walls

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24ستمبر2022)
پنجاڑ تا پتن جاری روڈ کا کام سست روی کا شکا ر ٹھیکیدار نے تمام دیواریں گرا دیں،کونسلر شوکت ستی سمیت دیگر اہلیان علاقہ کا شدید احتجاج،پانی چھڑکنے والی ٹنکیاں کھڑی کر دی گئی گرد وغبار کی وجہ سے عوام علاقہ سانس سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا،ضلعی انتظامیہ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل،تفصیل کے مطابق کہوٹہ سے آزاد پتن روڑ جو مختلف حصوں میں تعمیر کا سلسلہ جاری ہے اب اس کا آخری حصے کا م شروع ہو اٹھیکیدار نے کام شروع کیا تو سب سے پہلے دیواریں گرا دیں جس کی وجہ سے ایکسیڈنٹ کا بھی حادثہ ہے اور تمام سڑ ک اکھاڑ دی جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں اور اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامناہے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button