DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Department of P&D Punjab re-upgraded 5 roads of Kahuta, Kallar Syedan and included them in ADP scheme.

محکمہ پی اینڈ ڈی پنجاب نے کہوٹہ، کلر سیداں کی 5سڑکیں دوبارہ اپرول کرا کر اے ڈی پی سکیم میں شامل کرا دی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23ستمبر2022)
حلقہ پی پی سیون کی عوام کی دعاہیں قبول پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء کرنل محمد شبیر اعوان کی درخواست پر محکمہ پی اینڈ ڈی پنجاب نے کہوٹہ، کلر سیداں کی 5سڑکیں دوبارہ اپرول کرا کر اے ڈی پی سکیم میں شامل کرا دی حلقے کی عوام کے سب سے بڑھے مسلے کودیکھتے ہوئے کرنل محمد شبیر اعوان گذشتہ ہفتے قبل لاہو ر گئے اور کہوٹہ، کلر سیداں مصروف شاہراہیں جن میں راولپنڈی کہوٹہ روڈ28,50کلو میٹر،کہوٹہ کروٹ روڈ 29.50کلو میٹر،پنجاڑ سے نڑھ روڈ 18.00کلو میٹر،لنک روڈ جیوڑہ سے کلٹیہ،پنجاڑ روڈکلر سیداں سے دھان گلی روڈ20.50کلو میٹر ان روڈوں کو اے ڈی پی سکیم میں شامل کرا دی معززین علاقہ، عوامی سماجی حلقوں نے ان کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کی ہے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 23 September 2022)
Department of P&D Punjab re-upgraded 5 roads of Kahuta, Kallar Syedan ​​and included the constituencies in the ADP scheme. Looking at the biggest problem of the people, Colonel Muhammad Shabbir Awan went to Lahore last week and on his request, Kahuta, Kallar Syedan ​​busy highways including Rawalpindi Kahuta Road 28.50 km, Kahuta Krot Road 29.50 km, Panjar to Narh Road 18.00 km, Link Road from Jiora to Kaltiya, Panjar Road from Kallar Syedan ​​to Dhuangali Road 20.50 km, these roads have been included in the ADP scheme.

سیلاب زدگان کی مدد کرکے انسانیت کی خدمت کررہی ہیں

Serving the humanity by helping the flood victims

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23ستمبر2022)
کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی،کاروباری شخصیت نویدمغل اپنے ایک بیان میں کہا کہ آسمانی آفات اور مصائب سے بھی ہمارے حکمرانوں نے کوئی سبق حاصل نہیں کیاملک کے اکثریتی علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچاہی مگراقتدار کی ہوس رکھنے والوں کی دوڑکرسی کے پیچھے لگی ہوئی ہے وہ اللہ سے رجوع کے بجائے ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت تمام اہل وطن کافرض ہے،تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر متاثرین کی بحالی کیلئے اپنا کردار اداکرنا چاہیے،پاکستانی قوم کا سیلاب متاثرین کی امداد کا جذبہ قابل تحسین ہے،حالیہ بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر میں بہت زیادہ لوگوں کو نقصان پہنچا یاہے انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے گھر تباہ ہوچکے ہیں سیلاب زدگان کی امداد وبحالی ہماراقومی و دینی فریضہ ہے ملک سیلاب کی زد میں ہے عوام فلاحی سرگرمیوں میں دل کھول کرمدد کریں سیلاب میں پھنسے بھائیوں کی بحالی ہم سب کی زمہ داری ہے دینی و فلاحی تنظیمیں احسن طریقے سے سیلاب زدگان کی مدد کرکے انسانیت کی خدمت کررہی ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button