مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22ستمبر2022) ہولاڑ پل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے والے نوجوان کے ورثاء مل گئے ہیں۔ 4 دن قبل کہوٹہ کے علاقہ سویڑی سے نعش ملی تھی جسے امانتاً سراٹیاں کے قبرستان میں دفنا دی تھی مرحوم کا نام امجد ولد عبد الطیف بتایا جاتا ھے تفصیل کے مطابق ایک ہفتہ قبل ھولاڑ پل سے ایک نوجوان نے چھلانگ لگا کر خود کشی کی جس کی لاش 4 دن بعد سویڑی سے ملی تھی نماز جنازہ کے بعد مقامی رضاکاروں سردار عبد القیوم عرف خارو اور حوالدار فیض اللہ نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لا کر سراٹیاں کے قبرستان میں امانتاً دفنا دی سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ھونے کے بعد مرحوم کے کسی عزیز نے بیرون ملک دیکھ کر گھر والوں کو بتایا نوجوان کا تعلق فارورڈ کہوٹہ سے ھے ورثاء نے آج آ کر لاش حاصل کی۔ قبر سے لاش نکالنے میں ایک دفعہ پھر خارو اور فیض اللہ نے ہمت کی اور قبر سے لاش نکالی اور تابوت میں بند کر کے آبائی گاؤں روانہ کر دی مرحوم کا نام امجد ولد عبد الطیف بتایا جاتا ھے۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 22 September 2022) The relatives of the youth who committed suicide by jumping from Vallad Bridge have been found. 4 days ago, a dead body was found from Swedi area of Kahuta, which was buried in Saratian cemetery. The name of the deceased is said to be Amjad son of Abdul Latif. The dead body was found 4 days ago, after the funeral prayer, local volunteers Sardar Abdul Qayyum alias Kharo and Havaldar Faizullah along with other colleagues brought it and buried it safely in Saratian cemetery. After the videos went viral on social media, a loved one of the deceased told the family that the young man belongs to Forward Kahuta. The family came today and got the body. Once again Kharo and Faizullah exhumed the body from the grave and took the body out of the grave and sealed it in a coffin and sent it to the native village.
امیدوار صوبائی اسمبلی کرنل وسیم جنجوعہ کا تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کادورہ،
Provincial Assembly candidate Colonel Waseem Janjua’s visit to various Union Councils of Kahuta Tehsil
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22ستمبر2022) امیدوار صوبائی اسمبلی کرنل وسیم جنجوعہ کا تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کادورہ،سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقات،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزحلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت کرنل وسیم جنجوعہ امیدوار صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں ہوتھلہ،علیوٹ،مواڑہ،مٹور،دوبیرن خورد اور بگھار شریف سمیت مختلف دیہاتوں کا دورہ اور حلقہ میں وفات پانے والوں کے گھروں میں جا کر تعزیت اور فاتحہ کی جبکہ پنجاڑچوک کہوٹہ میں راجہ فہیم کے کاروباری مرکز اور کلب لائن کہوٹہ کلب کے نزدیک پرائیویٹ سکول کا افتتاح بھی کیا۔
بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ریاست علی کیانی آف دوبیرن کلاں عمرئے کی ادائیگی کے وطن پہنچ آئے
Seniour political and social personality Raja Riasat Ali Kiyani of Doberan Kallan returns home after performing Umrah
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22ستمبر2022) بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ریاست علی کیانی آف دوبیرن کلاں عمرئے کی ادائیگی کے وطن پہنچ آئے، اہر پورٹ پر عزیز اوقارب نے استقبال کیا،تفصیل کے مطابق راجہ محمد شکیل کیانی کے بہنوئی، راجہ ناصر علی کیانی اور راجہ یاسر علی کیانی کے والد محترم راجہ ریاست علی کیانی گذشتہ روز عمرئے کی ادائیگی کی وطن واپس پہنچ آئے گذشتہ روزقبل اہر پورٹ پر ان کے عزیز اوقارب نے ان کاپر تباک استقبال کیا، راجہ ریاست علی کیانی کو عمرئے کی ادائیگی پر پی ٹی آئی حلقہ این اے ستاون کے امیدوار برائے قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی، پی ٹی آئی حلقہ پی پی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان،بریسٹر ظفر اقبال چوہدری،معروف سیاسی وسماجی شخصیت آصف یعقوب کیانی، راجہ گلفراز کیانی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے مبارکبادپیش کی ہے۔
مولانا افضل رضوی اورمولاناادریس ہاشمی کا مولاناغلام محمد چشتی گولڑوی سے ملاقات
Maulana Afzal Rizvi and Maulana Idris Hashmi meeting with Maulana Ghulam Muhammad Chishti Golarvi
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22ستمبر2022) تحصیل کہوٹہ کی ممتاز مذہبی شخصیات مولانا افضل رضوی اورمولاناادریس ہاشمی کا مولاناغلام محمد چشتی گولڑوی سے ملاقات، ضلعی امیر اہلیسنت جماعت منتخب ہونے پر مبارکباد،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزتحصیل کہوٹہ کی ممتاز مذہبی شخصیات ناظم اعلیٰ جماعت اہلیسنت تحصیل کہوٹہ مولانا افضل رضوی اورصدر جماعت اہلیسنت تحصیل کہوٹہ مولاناادریس ہاشمی نے مولاناغلام محمد چشتی گولڑوی سے ملاقات کی اورضلعی امیر اہلیسنت جماعت منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کی۔