DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The security guard standing at the gate of Phalina School foiled an attempt to attack on the headmaster

پھلینہ سکول کے گیٹ پر کھڑے سکیورٹی گارڈنے سکول کے ہیڈ ماسٹر پر چھری سے حملہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،ستمبر,2022)— سکول کے گیٹ پر کھڑے سکیورٹی گارڈنے سکول کے ہیڈ ماسٹر پر چھری سے حملہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ چھری چھین کر پولیس کے حوالے کر دی گئی۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پھلینہ کے ہیڈ ماسٹر رضاوینس نے بتایا کہ وہ گزشتہ روز سکول میں اپنے تدریسی فرائض سر انجام دے رہے تھے کہ اسی دوران ایک مقامی شخص جس کے ہاتھ میں چھری تھی نے ہیڈ ماسٹر کا پوچھا اور پھر سکول کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جسے گیٹ پر موجود سکیورٹی گارڈنے مزاحمت کر کے روک لیا اور ریسکیو 15 کو اطلاع کر دی جس پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تا ہم ملزم سے چھری چھین کر تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دی گئی۔ہیڈ ماسٹر کے مطابق ملزم موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد فیاض مصروف تفتیش ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 21, September 2022)- The security guard standing at the school gate foiled an attempt to attack the headmaster of the school with a knife. The headmaster of Government Boys High School, Phalina, Raza Vaince said that he was performing his teaching duties in the school yesterday when a local man with a knife in his hand asked the headmaster and then He tried to enter the school but was stopped by the security guard at the gate and reported to Rescue 15, whereupon the accused fled from the spot. According to the headmaster, the accused is also involved in the incidents of motorcycle theft. Police Sub-Inspector Malik Muhammad Fayaz is investigating.

تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو شدید دشورای کا سامنا

Due to encroachments, pedestrians are facing severe inconvenience

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،ستمبر,2022)—پی ٹی آئی ایم سی کلرسیداں کے صدر سید سیماب حیدر شاہ نقوی نے تجاوزات اور منشیات سمیت دیگر معاملات پر گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے شہریوں سے تعاون کی درخواست کی ہے انہوں نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو شدید دشورای کا سامنا ہے دوکاندار شہریوں کے چلنے کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی دکانات کے سامنے سے تجاوزات خود ختم کردیں.ناجائز فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی ادارے سخت کاروائی کریں گے. پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیئے میکنزم تیار کرلیا گیا ہے ایک دن کے وقفے سے تیس منٹ تک پانی فراہم کیا جائے گا اس بابت کسی بھی شکایت کی صورت میں عاصم ریاض راجہ اور زوہیب اکرام سے رابطہ کریں۔منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا اس کے علاوہ دوکاندار 18 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کو سگریٹ فروخت نہ کریں شہری شہر کی تعمیر وترقی میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے تمام سرکاری اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم سب مل کر اپنے شہر کلر سیدااں کو خوبصورت بنا سکیں۔

پاکستان پوسٹ آفس نے کلرسیداں کے برانچ پوسٹ ماسٹرر کوگزشتہ 3ماہ سے اعزازیئے سے محروم کر رکھا ہے

Pakistan Post Office has deprived the branch postmaster of Kallar Syedan for the past 3 months

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،ستمبر,2022)—امانت دیانت شرافت اور صداقت کے دعویدار پاکستان پوسٹ آفس نے کلرسیداں کے برانچ پوسٹ ماسٹرر کوگزشتہ 3ماہ سے اعزازیئے سے محروم کر رکھا ہے جس سے ڈاک کی ترسیل کا نظام بلکل درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے برانچ پوسٹ ماسٹر جو مقامی سطح پر ڈاک کی ترسیل کا کام سر انجام دیتے ہیں گزشتہ تین ماہ سے ان کے اعزازیئے کی ادائیگی نہ ہو سکی ہے جس سے انہوں نے احتجاجا ًڈاک کی ترسیل کا کام روک دیا ہے ان کے مطابق محکمہ ڈاک انہیں ڈاک کی تقسیم پر ماہانہ پندرہ سو پچاس روپے ادا کرتا تھا جو اونٹ کے منہ میں زیرہ بھی نہیں بلکہ موجودہ ہوشربا مہنگائی میں یہ لوگوں سے بدترین مذاق ہے انہوں نے وفاقی حکومت سے اس ناانصافی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

محمد جمیل کے فرزند ارسلان جمیل نے سالانہ امتحانات میں چار سو نمبر حاصل کرکے حقانی سکول سموٹ میں اول پوزیشن حاصل کی

Arslan Jameel, the son of Mohammad Jameel, secured the first position in the Haqqani School Smot by securing 400 marks in the annual exams

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،ستمبر,2022)—کلرسیداں پولیس کے ڈی ایف سی محمد جمیل کے فرزند ارسلان جمیل نے سالانہ امتحانات میں چار سو نمبر حاصل کرکے حقانی سکول سموٹ میں اول پوزیشن حاصل کی اور اپنی کامیابی کو اپنے والدین اور اساتذہ کی محنت قرار دیا

محمد گلتاسب انتقال کر گئے نمازہ جنازہ میہرہ سنگال میں ادا کی گئی

M Gultasab passed away in Maira Sangal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،ستمبر,2022)—پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر راجہ ساجد جاوید کے سسر محمد گلتاسب انتقال کر گئے نمازہ جنازہ میہرہ سنگال میں ادا کی گئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما آصف محمود کیانی،راجہ ہارون جنجوعہ،راجہ آفتاب حسین،راجہ سہیل جہانگیر،سید زبیرعلی،سید نزاکت علی، گلفراز بٹ نوید پٹواری صحافی راجہ محمد سعید محمد جاوید اقبال سمیت معززین علاقہ شہریوں تاجروں نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button