DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; A Man stabbed to death in Choa Khalsa bazaar
کلر سیداں; چوآ خالصہ بازار میں ایک شخص کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،ستمبر,2022)— نواحی قصبہ چوآ خالصہ شہر میں دو افراد میں لڑائی جھگڑا چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا،چوآخالصہ کے سابق کونسلر مقتول کے چچا محمد ظہیر نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ گزشتہ روز صبح 8 بجے کے قریب میرا بھتیجا 32 سالہ محمد عمران عرف جابر مزدوری کرنے کیلئے کام پر جا رہا تھا کہ چوآ خالصہ شہر میں ملزم فہیم اختر چھری لے کر کھڑا تھا جس نے دیکھتے ہی محمد عمران پر چھری سے حملہ کر دیا جو اس کے سینے پر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو کر گر گیا۔اسے شدید زخمی حالت میں کلرسیداں لایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ پولیس کے مطابق ملزم فہیم کے جسم کے مختلف حصوں پر بھی چھری کے گہرے زخم آئے ہیں جس کوتشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کردیا گیا ادہر ذرائع کے مطابق مقتول کی ملزم کے کزن سے کشیدگی چل رہی تھی گزشتہ روز صبح آٹھ بجے کے قریب فہیم بھٹی ناشتے کے لیئے نان خرید کر گھر آ رھا تھا کہ مبینہ طور پر مقتول نے اس پر چھری سے وار کیئے اور اس دوران چھری اس کے ہاتھ سے گر گئی ملزم فہیم نے چھری سے عمران پر حملہ کردیا دونوں کو زخمی حالت میں کلرسیداں لایا جا رھا تھا کہ عمران دم توڑ گیا اس چوآخالصہ میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ ملزم فہیم کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی منتقل کردیا گیا دونوں فریقین قریبی رشتہ دار تھے مقتول عمران محنت کش شفیع عرف بابو کا بیٹا تھا جبکہ فہیم معروف گھڑی ساز محمد اقبال مرحوم کا فرزند تھا۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔ بیان کیا جاتا ہے کہ مقتول اور ملزم کے درمیان کچھ ایام قبل تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا تھا
