DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Grand operation by AC Kahuta Simal Mushtaq against profiteers and vendors selling unhealthy vegetables and fruits.

ناجائز منافع خوروں اور مضرصحت سبزی،پھل اشیائے خوردونوش فروخت کرنیوالے دکانداروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کا گرینڈآپریشن

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،21ستمبر2022)— ناجائز منافع خوروں اور مضرصحت سبزی،پھل اشیائے خوردونوش فروخت کرنیوالے دکانداروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کا گرینڈآپریشن۔ جبکہ ڈینگی قوانین کی خلاف ورزی پر بھی چھاپے مارے گئے۔ درجنوں دکانداروں کو بھاری جرمانے-عوامی مفاد پر کوئی کمپرومائز قبول نہیں کیا جائیگا۔ گرانفروشوں اور حفظان صحت کے اصولوں کے منافی کسی سفارش اور دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔ گھروں کے چھت اور کاروباری مراکز پر اچانک چھاپے مارے گئے۔خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے نہ صرف بھاری چالان و جرمانےہونگے بلکہ جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے کہوٹہ کے مختلف بازاروں اور محلوں میں اچانک چھاپے کے دوران اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ قبل ازاں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کی زیرصدارت“ ٹرک“ کی میٹنگ بھی ہوئی – جس میں میں چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ نبیل ریاض، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ اور محکمہ ہیلتھ کے افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔ بعدازاں سیمل مشتاق اےسی کہوٹہ کے بازار میں داخل ہوتے ہی ناجائز منافع خوروں نے شٹرڈاؤن کردئیے۔ اس موقع پر اے سی کہوٹہ نے کہا کہ ریٹ لسٹ دکاندار نمایاں جگہ آویزاں کریں۔ دریں اثناء اے سی کہوٹہ نے ڈینگی بارے حفاظتی اقدامات اور
آگاہی و شعور کے حوالے سے اچانک گھروں کے دورے دوران چھتوں پر جا کر پانی کی ٹینکروں اور دیگر جگہوں کا معائنہ بھی کیا

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, September 21, 2022)- Grand operation by Assistant Commissioner Kahuta Simal Mushtaq against profiteers and vendors selling unhealthy vegetables and fruits. While raids were also conducted for violation of dengue laws. Dozens of shopkeepers were fined heavily – no compromise on the public interest will be accepted. Retailers will not consider any recommendations and pressures contrary to hygiene rules. The roofs of houses and business centers were suddenly raided. Violators will not only have to face heavy fines and fines but will also have to go to jail. These views were expressed by Assistant Commissioner Kahuta Simal Mushtaq while speaking to the press during a surprise raid in various markets and neighborhoods of Kahuta. Earlier, a “Truck” meeting was held under the chairmanship of Assistant Commissioner Kahuta Simal Mushtaq – in which Chief Municipal Officer Kahuta Nabil Riaz, Deputy District Health Officer Kahuta, and officers and officials of the Health Department participated. Later, as soon as Samal Mushtaq entered the market of Kahuta, the illegal profiteers shuttered it. On this occasion, AC Kahota said that the rate list vendors should display prominently. Meanwhile, AC Kahuta has taken precautionary measures regarding dengue and With regard to awareness, during a surprise visit to the houses, he went to the roofs and inspected the water tankers and other places.

راجہ طارق مرتضیٰ، مستعفیٰ ایم این اے و رہنما تحریک انصاف صداقت عباسی کے اعزاز میں صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم کا پر تکلف ظہرانہ

Raja Tariq Murtaza, resigned MNA and Tehreek-e-Insaf leader Sadaqat Abbasi hosted a luncheon hosted by Anjuman Tajran Kahuta Raja Imtiaz Alam

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،21ستمبر2022)— چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق مرتضیٰ، مستعفیٰ ایم این اے و رہنما تحریک انصاف صداقت عباسی کے اعزاز میں صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم کا پر تکلف ظہرانہ۔ کہوٹہ شہر کی کھنڈرات نماسڑکیں، واٹر سپلائی ہسپتال اور بوائز ڈگری کالج کہوٹہ کے مسائل حل کر کےجلد ترقیاتی فنڈز فراہم کیئے جائیں گے۔ ملک کو موجودہ بحران سے عمران خان ہی نکال سکتے ہیں۔ پی ڈی ایم نے ملک کو دیوالیہ کر دیا۔ موجو دہ وفاقی حکومت کا جلد خاتمہ یقینی ہے۔ کہوٹہ کو ماڈل سٹی بنا کر دم لیں گے۔ صدر انجمن تاجران راجہ امتیاز عالم کی جانب سے پیش کیئے گے کہوٹہ شہر کےمسائل عنقریب حل ہونگے۔ تاجروں کے حقوق کا تحفظ ہو گا۔ تفصیل کے مطابق صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم، راجہ خورشید عالم، متولی دربار سخی سبزواری حافظ انتخاب عالم نے چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق مرتضیٰ، مستعفیٰ ایم این اے و رہنما تحریک انصاف صداقت عباسی کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ راجگان کہوٹہ شہر میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ پروفیسر محمد شبیر راجہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ، راجہ ارشد، راجہ سعید آف گڑھیٹ، صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد، چیئرمین زکوۃٰ کمیٹی عنائت اللہ ستی، سٹی صدر راجہ الطاف، سنیئر نائب صدر راجہ واحد، راجہ عبدالمنان مسعود جنر ل سیکرٹری، شیخ عمار، راجہ رضوان کیانی، سکندر ستی اور دیگر تحر یک انصاف کے کارکنان، ورکر ز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض سکندر ستی رہنماتحریک انصاف نے سرانجام دیئے۔ میزبان صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم نے اپنے خطا ب میں کہوٹہ شہر کے مسائل ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، دھپری، ادوالہ،گلہ، نئی آبادی کلب لائن، چھنی اور شہر بھر میں 80فیصد سے زائد شہری آباد ی کے واٹر سپلائی سے محروم ہونے کا بڑا مسلۂ بیان کیااور تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ کیا اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کے پرنسپل پروفیسر محمد شبیر راجہ نےکالج کے مسائل سے آگاہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیئرمینراولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق مرتضیٰ، مستعفیٰ ایم این اے و رہنما تحریک انصاف صدراقت عباسی نے کہا کہ کہوٹہ کو ماڈل سٹی بنا کر دم لیں گے۔
پانی، تعلیم، صحت،سڑکوں سمیت تمام مسائل کے حل کے لیئے دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت نے ملکی معیشت تباہ کرکے رکھ دی ہے۔ وفاقی حکومت پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ موجودہ ملکی مسائل کا واحد حل صرف اور صرف عمران خان ہی ہے۔ عمران خان ہی ملک کو بحران سے نجات دلائیں گے۔ عوامی طوفان آئندہ الیکشن میں پی ڈی ایم کی قیادت کو لے ڈوبے گا۔ آخر میں انہوں نے صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم، راجہ خورشید عالم، متولی دربار سخی سبزواری حافظ انتخاب عالم کا پر تکلف ظہرانے پر شکریہ ادا کیا۔ راجہ امتیاز عالم نے کہوٹہ ٹنگی روڈ، کہوٹہ پنڈی روڈ، میلاد چوک تا کہوٹہ کلب روڈ مین بازار کہوٹہ، پنجاڑ چوک تا سخی سبزواری دربار چوک اور تھانہ روڈ تا تحصیل چوک سمیت شہر بھر کی تباہ شدہ سڑکوں کے لیئے فوری فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

چیئرمین راجہ عامر مظہر، عبد الحمید مغل اور چوہدری ابرار حسین نے چیئرمین راجہ ندیم احمد کو بیٹے کی ولادت پر گھر جا کر مبارکباد پیش کی

Chairman Raja Amir Mazhar, Abdul Hameed Mughal and Chaudhry Abrar Hussain congratulated Chairman Raja Nadeem Ahmed on the birth of his son

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21ستمبر2022)
چیئرمین راجہ عامر مظہر، عبد الحمید مغل اور چوہدری ابرار حسین نے چیئرمین راجہ ندیم احمد کو بیٹے کی ولادت پر گھر جا کر مبارکباد پیش کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل معروف سیاسی وسماجی شخصیات چیئرمین راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، وائس چیئرمین عبد الحمید مغل اور چوہدری ابرار حسین نے مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں کی رہائش گاہ بحریہ ٹاؤن جا کر ان سے ملاقات کی اور بیٹے کی والادت پر دلی مبارکباد پیش کی اور بچے کی دراز عمری اور صحت یابی کے لیے خصوصی دعا دی اس موقع پر چیئرمین راجہ ندیم احمدنے چیئرمین راجہ عامر مظہر، وائس چیئرمین عبد الحمید مغل اور چوہدری ابرار حسین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ میری خوشی میں شریک ہوئے میں آپ بھائیوں کی محبت کا نہایت مشکور ہوں۔

Show More

Related Articles

Back to top button