DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Drainage Pipeline Blocked from Bewal Main Bazar and Govt Boys School to Main Jamia Masjid

بیول مین بازار گورنمنٹ بوائز سکول سے لے کر مرکزی جامع مسچد تک نکاسی آب کی پائپ لائن بلاک

گو جر خان۔(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،راجہ طارق ایوب,21،ستمبر,2022)—بیول مین بازار گورنمنٹ بوائز سکول سے لے کر مرکزی جامع مسچد تک نکاسی آب کی پائپ لائن بلاک،گندہ پانی مین ہولز سے باہر سڑک پر پھیلا ہوا ہے جس سے گندگی اور کیچژ پھیلا ہوا ہے اور مچھر کی بہتات ہے جس سے ڈینگی پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔بیول بازار میں عرصہ دراز سے بنی زیر زمین نکاسی آب کے لئے پائپ لائن کئی چلہوں پر بلاک ہے۔سکول کے قریب ایک کمرشل اور رہائشی پلازہ اور نزدیکی گھروں کا پانی اس طرف بہتا ہے لیکن پانی کی نکاسی نہ ہونے سے یہ پانی ابل ابل کر باہر آرہا ہے۔ سکول کے سامنے سے لے کر جامع مسجد تک یہ نالی بلاک ہے جس سے گندہ پانی مین ہولز سے باہر ابل رہا ہے اس گندے پانی پر مچھروں کی بہتات ہے جبکہ گندہ پانی ارد گرد بکھرا ہوا ہے اور پوری سڑک پر گندہ پانی پھیلا ہوا ہے۔اس گندے بانی کی بدبو ہر طرف پھیلی ہوئی ہے اور صبح کے وقت سکول کے بچے بھی اس پانی سے گزر کر بمشکل سکول داخل ہوتے ہیں۔تاچر برادری نے اپیل کی ہے کہ ایم پی اے جاوید کوثر اس مسئلے کی طرف توجہ دیں اور اسے حل کرائیں۔

Gujar Khan (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub, 21, September 2022)- The drainage pipeline from Bewal Main Bazar via Government Boys School to the main Jamia Masjid is blocked, and sewage is spilling out of the manholes onto the road.

The spread of dirt and sewage has brought an abundance of mosquitoes, which also threatens the spread of dengue.

The pipeline for long-standing underground drainage in Bewal Bazar is blocked at several places. A commercial near the school and the water of the residential plaza and nearby houses flows towards it, but due to lack of drainage, the water is coming out from the front of the school to the Jamia Masjid,

The stench of this dirty sewage is spread everywhere and even the school children enter the school in the morning by crossing this water. The local community has appealed that MPA Javed Kausar should pay attention to this problem and solve it.

Show More

Related Articles

Back to top button