DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Eight centres established for supply of cheap flour at official rates
سرکاری نرخوں پر سستے آٹے کی فراہمی کے لیئے 8 مراکز قائم
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،20،ستمبر,2022)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان نے تحصیل کلر سیداں میں سرکاری نرخوں پر سستے آٹے کی فراہمی کے لیئے 8 مراکز قائم کیئے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد کی 900 بیگ آٹا فروخت کیا جائے گا کلرسیداں شہر کے لیئے دو سو بیگز جبکہ چوک پنڈوری،شاہ باغ، چوآ خالصہ،سرصوبہ شاہ،بنائل،دوبیرن کلاں اور ممیام/سکوٹ میں سو سو بیگ روزانہ کی بنیاد پر فراہم کیئے جائیں گے ادہر شہریوں نے آٹے کی فراہمی پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ آٹے کی فروخت میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کچھ غیر مقامی بچے بھی لائن میں لگ کر آٹا حاصل کرکے تندور والوں کے حوالے کرتے ہیں ایسے کم عمر لڑکوں اور جوانوں کو آٹا ہرگز فراہم نہ کیا جائے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 20, September 2022)- Assistant Commissioner Kallar Syedan Ramsha Javed Awan has established 8 centers for the supply of cheap flour at government rates in Tehsil Kallar Syedan where 900 bags of daily basis are available. The flour will be sold in 200 bags for Kallar Syedan city while 100 bags in Chowk Pindori, Shah Bagh, Choa Khalsa, Sarsubah Shah, Banahal, Doberan Kallan, and Mamyam/Skot will be supplied on a daily basis to citizens. While thanking the administration for the supply, it has been suggested that in the sale of flour, it should be ensured that some non-local children also stand in line to get the flour and hand it over to the oven owners and flour should not to be provided to them.
پنڈی روڈ اور گوجر خان روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن
Anti-encroachment operation on Pindi Road and Gujar Khan Road
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،20،ستمبر,2022)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان، چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر کی ہدایت پر میونسپل آفیسر ریگولیشن رابعہ بصری نے ہمراہ انسپکٹر زاہد حیدری و عملہ ایم سی، کلر سیداں شہر پنڈی روڈ اور گوجر خان روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جس میں انہوں نے مختلف اسٹال اور ٹھیہ جات اور دوکانداروں کا سامان جو کہ تجاوز کی مد میں پڑا ہوا تھا اس کو قبضہ میں لے لیا گیا اور دوکاندار کو ہدایت کی گئی کہ اگر دوبارہ ایسا پایا گیا تو مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور سامان بحق سرکار ضبط کیا جائے گا۔
ملکی ترقی کا راز صرف جمہور کی بالادستی اور اداروں کا اپنی حدود میں رہنا ہے
The secret of the country’s development is only the supremacy of the republic and the institutions staying within their limits
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،20،ستمبر,2022)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجوں سے میاں نواز شریف ہی نجات دلا سکتے ہیں نواز شریف قوم کی ضرورت اور امید ہیں انہوں نے لندن میں میاں نوازشریف سے ملاقات کے بعد پاکستان آمد پر کلرسیداں کے ایک لیگی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاجنہوں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی شیخ حسن سرائیکی کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی وفد میں چوہدری توقیر اسلم،چوہدری تنویر اختر شیرازی،راجہ تنویر اور دیگر بھی شامل تھے۔ چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ نواز شریف ملکی صورتحال پر سخت پریشان ہیں جب بھی ملک کی ترقی کا پہیہ چلنا شروع ہوا تو اسے برسوں پیچھے دھکیل دیا گیا انجانے ہاتھ پاکستان کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں اور عمران خان انہی قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ملکی سیاست میں نفرت تعصب دشمنی کا بیج عمران خان نے ہی بویا ہے یہ ملک میں جبرا اقتدار چاہتے ہیں بصورت دیگر یہ منافرت اور احتجاج کے نام پر قوم کو تقسیم کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کا راز صرف جمہور کی بالادستی اور اداروں کا اپنی حدود میں رہنا ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے ساری خرابی اس کی آڑ میں دو تین لوگ پیدا کرتے ہیں یہ سلسلہ اب رک جانا چاہیئے تاکہ قوم اپنی منزل کی جانب آگے بڑھ سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف جلد پاکستان لوٹیں گے ڈالر کی اونچی اڑان کو میاں نواز شریف اور اسحاق ڈار ہی لگام دے سکتے ہیں۔
پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں
Several steps have been taken to ensure water supply
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،20،ستمبر,2022)—پی ٹی آئی ایم سی کلر سیداں کے سینئر نائب صدرراجہ عاصم ریاض نے کہا ہے کہ کلرسیداں کے شہریوں کو بلا امتیاز پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ آبنوشی اسکیم میں خرابیوں کو دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں صورتحال کر کڑی نگاہ رکھی جا رہی ہے کلر آب نوشی اسکیم کا پانی گوجرخان کے دیہی علاقے سے آتاہے جہاں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کے پیش نظر تمام شہریوں کو ایک دن ناغہ کے بعد ایک گھنٹہ پانی مہیا کیا جائے گا۔لوڈشیڈنگ ختم ہونے پر روزانہ پانی فراہم کریں گے شہریوں واجبات کی ادائیگی میں تعاون کریں اور پانی کے متعلقہ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری رجوع کریں ہم ہمہ وقت خدمت کے لیئے موجود ہیں۔