DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Army Chief General Qamar Javed Bajwa is requested to establish “Kahuta Military Cadet College”.

کہوٹہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تحصیل کہوٹہ کے تمام مکاتب فکر کی شخصیات کا مشترکہ اجلاس میں“کہوٹہ ملٹری کیڈٹ کالج“کے قیام کامتفقہ مطالبہ۔

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،19ستمبر2022)— کہوٹہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تحصیل کہوٹہ کے تمام مکاتب فکر کی شخصیات کا مشترکہ اجلاس میں“کہوٹہ ملٹری کیڈٹ کالج“کے قیام کامتفقہ مطالبہ۔ صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر و اراکین کی میزبانی میں تاجروں،وکلاء،اساتذہ،علماء، جماعت اسلامی، تحریک انصاف،مسلم لیگ ن،تحریک لبیک، ٹیچر یونین،سمیت تمام سیاسی جماعتوں،ہر مکتبہ فکر کی شخصیات نے شرکت کی۔ کہوٹہ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے۔ تحصیل کہوٹہ کے ہرقبرستان میں سپاہی سے لیکر شہداء کی قبریں موجود ہیں۔ علاقہ میں ملٹری کیڈٹ کالج کا قیام کرکے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ علاقہ ہر احسان عظیم کریں۔اجلاس میں کرنل (ر) وسیم رشید جنجوعہ، کرنل (ر) راجہ سعیدپرنسپل فو جی فاؤنڈیشن مٹور، رہنما پیپلز پارٹی کیپٹن (ر) شبیرعباسی،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی شوکت اقبال جنجوعہ، رہنماجماعت اسلامی ملک عبدالرؤف،صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمدخان، سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، سابق چیئر مین بلدیہ کہوٹہ راجہ امان اللہ غا زی،امید وار تحصیل ناظم کہوٹہ راجہ عامر مظہر،سابق چیئر میں مٹور راجہ شتیاق،حافظ ذکیر عباسی صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عاف قریشی، صدرپوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان،صدریوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفا قت جنجوعہ، پروفیسر آصف کھٹڑ،سردار مسعوداحمد، امیر کہوٹین یوتھ راجہ ناصر، نائب صدر ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی راجہ تیمور اختر، جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین کہوٹہ اشتیاق احمد،راجہ احسا ن سعید ایڈووکیٹ،صحا فی آصف کیا نی حشمت غوری، راجہ معراج اسلم اوردیگر معززین علاقہ،شہریوں، تاجروں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, September 19, 2022)- The Army Chief General Qamar Javed Bajwa has been requested in a joint meeting of all schools of thought in Kahuta Tehsil to establish “Kahuta Military Cadet College”. President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir and its members were hosted by businessmen, lawyers, teachers, scholars, Jamaat-e-Islami, Tehreek-e-Insaaf, Muslim League-N, Tehreek Labaik, Teachers Union, including all political parties and personalities of every school of thought. Kahuta is the land of martyrs and ghazis, There are graves of soldiers and martyrs in every cemetery of Tehsil Kahuta by establishing a military cadet college in the region, Army Chief General Qamar Javed Bajwa will do the region a great favor. In the meeting, Colonel (retd) Wasim Rashid Janjua, Colonel (retd) Raja Saeed, Principal Army Foundation Mator, People’s Party leader Captain (retd) Shabir Abbasi, General Secretary Muslim League (N) District Rawalpindi Shaukat Iqbal Janjua, Leader of Jamaat-e-Islami Malik Abdul Rauf, President PTI Tehsil Kahuta Raja Waheed Ahmad Khan, Ex-Chairman Municipality Kahuta Raja Zahoor Akbar, Ex-Chairman Municipality Kahuta Raja Amanullah Ghazi, Tehsil Moderator Kahuta Raja Amir Mazhar, ex-chair Mator Raja Ishtiaq, Hafiz Zakir Abbasi President Muslim League (N) Kahuta City Dr Muhammad Aaf Qureshi, President Pothwar Welfare Trust Malik Munir Awan, President Youth Wing Tehsil Kahuta Raja Rafaqat Janjua, Professor Asif Khattar, Sardar Masood Ahmed, Ameer Kahotin Youth Raja Nasir, Vice President of Teachers Union District Rawalpindi Raja Taimur Akhtar, General Secretary Punjab Teachers Union Kahuta Ishtiaq Ahmed, Raja Saeed Advocate, Asif Kiyani, Hashmat Ghori, Raja Meraj Aslam and other dignitaries of the area, citizens, Traders, people of all schools of thought participated.

ضلع راولپنڈی پبلک سیکرٹریٹ میں ضلع راولپنڈی کی تحصیلوں اور میونسپل کمیٹیوں کے عہدیداران کا اجلاس

A meeting of officials of Tehsils and Municipal Committees of Rawalpindi District in Rawalpindi District Public Secretariat

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،19ستمبر2022)
ضلع راولپنڈی پبلک سیکرٹریٹ میں ضلع راولپنڈی کی تحصیلوں اور میونسپل کمیٹیوں کے عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوااجلاس کی صدارت صدر PTI ضلع راولپنڈی واسق قیوم عباسی نے کی مہمانِ خصوصی غلام سرور خان،صوبائی وزیر برائے لیبر عنصر مجید اور زلفی بخاری تھے اجلاس میں سینئر نائب صدر PTI ضلع راولپنڈی راجہ طارق محمود مرتضٰی،چوہدری عظیم،جنرل سیکرٹری PTI ضلع راولپنڈی چوہدری زبیر اور صدر تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمدخان،میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے عہدیداران سمیت ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں کے عہدیداران موجود تھے اس موقع پر زلفی بخاری نے عہدیداران و کارکنان سے اپنے خطاب میں کہا کہ جلد سے جلد یونین کونسلرزموضع جات اور وارڈ لیول تک تنظیمیں مکمل کی جائیں تا کہ قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا پیغام بہتر انداز میں گراس روٹ تک پہنچے ہمارا مقابلہ کرپٹ مافیا سے ہے جس کے چنگل سے غریب عوام کو چھڑانا ہے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

قومی آفت کے موقع پر بھی جلسے جلوس کرکے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں

Even on the occasion of national calamity, they are shining their politics by holding rallies and processions

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،19ستمبر2022)
مسلم لیگ ن کی سیاسی وسماجی شخصیت کونسلر راجہ گلزار گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ وقت سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کی کاوشوں کا ہے عمران خان قومی آفت کے موقع پر بھی جلسے جلوس کرکے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں حالانکہ یہ وقت سیاسی شعبدہ بازی کا نہیں بلکہ سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کی کاوشوں کاتقاضا کرتا ہے وزیر اعظم کو اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی دینا گیدڑ بھبھکی کے سوا کچھ نہ ہیانہوں نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کے سابق دورحکومت میں شرح ترقی تیزی سے بڑھ رہی تھی جسے تحریک انصاف نے اقتدار پر مسلط ہو کر زبوں حالی کا شکار کیااور عوامی مسائل میں اضافہ کر کے قوم کو بدحالی کی دلدل میں دھکیلا جس کا خاتمہ موجودہ حکومت وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنارہی ہیانہوں نے کہا کہ عوام کی نظریں مسلم لیگ ن کی قیادت پر لگی ہوئی ہے انشاء اللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button