کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،18،ستمبر,2022)—کلرسیداں میں دم ڈلوانے آنے والا شہری اپنی قیمتی موٹرسائیکل سے محروم ہو گیا،نور رحمن نے پولیس کو بتایا وہ آستانہ عالیہ لونی شریف کلر سیداں میں دم ڈلوانے آیا تھا اس نے اپنا ہنڈا مؤٹر سائیکل باہر کھڑا کیا۔پندرہ منٹ بعد دم ڈلوا کے واپس لوٹا توموٹر سائیکل مالیتی 65ہزار چوری ہوچکا تھا،کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 18, September 2022) – A citizen who came for faith healing in Kallar Syedan lost his valuable motorcycle, Noor Rehman told the police that he came faith healing in Astana Aliya Looni Sharif, He parked his motorcycle outside, Fifteen minutes later, he returned and the motorcycle worth 65,000 was stolen.
کلر دھانگلی روڈ کی کارپٹ تعمیر کے لیئے عملی کوششیں جاری ہیں,چوہدری جاوید کوثر
Practical efforts are going on for the carpet construction of Kallar Dhuangli Road, Chaudhry Javed Kausar
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،18،ستمبر,2022)—پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے کہا کہ پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں عوام افواہوں پر کان نہ دھریں،کلر دھانگلی روڈ کی کارپٹ تعمیر کے لیئے عملی کوششیں جاری ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف کاروباری راجہ جاوید کیانی المعروف مہاراجہ کیانی کے رہائشگاہ بھلاکھر میں اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر برطانیہ کی جج ظفیر بھٹی،ملک عنصر خان،راجہ صفدر کیانی،محمد جاوید بٹ،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیراسلم،راجہ محمود کیانی،راحت محمود کیانی،چوہدری تنویر اختر شیرازی اور دیگر بھی موجود تھے۔چوہدری جاوید کوثر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں فتوحات حاصل کرکے اس پروپیگنڈے کو ختم کردیا کہ پنجاب مسلم لیگ ن کا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے لوگ کل کی طرح آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں عمران خان نے فوری عام انتخابات کا مطالبہ کیا ہے مگر پی ڈی ایم عوام کی عدالت میں جانے سے گریزاں ہے۔انہوں نے کلردھان گلی روڈ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ سڑک میرے نئے مجوزہ حلقہ پی پی 8 میں ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے لیئے میرے دستخط لیئے گئے ہیں پی اینڈ ڈی والوں سے خصوصی درخواست کی ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والی اس تباہی حال سڑک کی تعمیر کے لیئے فنڈز جاری کیئے جائیں تاکہ یہاں ایک معیاری کارپٹ روڈ کی تعمیر ممکن ہو سکے۔
گورنمنٹ ہائی سکول سہر میں یوم والدین کی تقریب
Parents’ Day Celebration at Govt High School Sehar
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،18،ستمبر,2022)— گورنمنٹ ہائی سکول سہر میں یوم والدین کی تقریب زیر صداقت سید فخر بلال شاہ منعقد ہوئی جس میں پی ٹی یو تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر ارشد محمود بھٹی مہمان خصوصی تھے۔ سکول ہذا کا میٹرک کا نتیجہ 96فیصد رہنے پر خلیفہ قاضی عتیق احمد قریشی،صوبیدار امجد بھٹی، صوبیدار محمود اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ اور ہیڈ ماسٹر کو مبارکباد دی۔
معروف مذہبی شخصیت صاحبزاہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے راولپنڈی میں ملک کے معروف ثنا خواں سیدالطاف حسین شاہ کاظمی سے ملاقات
Sahibzada Haq Khatib Hussain Ali Badshah Sarkar met with the country’s well-known Sana Khawan Syed Altaf Hussain Shah Kazmi in Rawalpindi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،18،ستمبر,2022)—معروف مذہبی شخصیت صاحبزاہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے راولپنڈی میں ملک کے معروف ثنا خواں سیدالطاف حسین شاہ کاظمی سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
گورنمنٹ ہائی سکول کنوہا کے معلم اللہ دتہ کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
The wife of Government High School Kanoha teacher Allah Ditta passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،18،ستمبر,2022)—گورنمنٹ ہائی سکول کنوہا کے معلم اللہ دتہ کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ میں سابق بلدیاتی ارکان معززین علاقہ اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔