DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Checking of 50 patients by Medical Board for disabled patients in Tehsil Headquarters Hospital Kahuta

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں معذور مریضوں کے لیے میڈیکل بورڈ 50مریضوں کی چیکینگ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18ستمبر2022)
تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں معذور مریضوں کے لیے میڈیکل بورڈ 50مریضوں کی چیکینگ،41معذور ڈیکلیئر،5ریفرجبکہ4مریض مستردکر دیے گے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں معذور مریضوں کے لیے لگائے گئے میڈیکل بورڈ نے 50 مریضوں کا معائنہ کیاجس میں سے انہوں نے 41مریضوں کو معذور ڈیکلیئر،5مریضوں کو راولپنڈی ریفرجبکہ4مریض مستردکر دیے گے میڈیکل بورڈ میں میڈیکل سوشل آفیسر کہوٹہ راجہ ذکاء اللہ ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ بھٹی،سرجن ڈاکٹر زاہد،ڈاکٹر حرا ء اور چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر نوشین نے شرکت کی۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 18 September 2022)
The medical board for disabled patients in Tehsil Headquarters Hospital Kahuta checked 50 patients, 41 were declared disabled, 5 were referred and 4 patients will be rejected. He declared 41 patients as disabled, and referred 5 patients to Rawalpindi, while 4 patients were rejected. Medical Social Officer Kahuta Raja Zakaullah MS Kahuta Dr. Samina Bhatti, Surgeon Dr. Zahid, Dr. Hira, and Child Specialist Dr. Nosheen participated in the medical board.

اجی ملک منیر اعوان صدر پوٹھوارویلفیئرٹرسٹ (رجسٹرڈ) نے سیلاب متاثرین کی کئی جانے والی(55لاکھ) روپے امداد کی تفصیل جاری کر دی

Haji Malik Munir Awan, President of Pothwar Welfare Trust (Registered) released the details of Rs.55 lakh aid to the flood victims

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18ستمبر2022)
کہوٹہ کے ”عبدالستار ایدھی ” حاجی ملک منیر اعوان صدر پوٹھوارویلفیئرٹرسٹ (رجسٹرڈ) نے سیلاب متاثرین کی کئی جانے والی(55لاکھ) روپے امداد کی تفصیل جاری کر دی،سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقہ جات میں 55لاکھ روپے مالیت سے امداد ی سامان پہنچایااور نقدرقم بھی تقسیم کی، سیلاب متاثرین نے جولیاں اٹھاکرحاجی ملک منیر اعوان کو دعاہیں دی جبکہ کہوٹہ کی سیاسی، سماجی،مذہبی و عوامی حلقوں کی طرف سے حاجی ملک منیر اعوان صدر پوٹھوارویلفیئرٹرسٹ (رجسٹرڈ)،ان کی ٹیم اور ان کے ساتھ مالی معاونت کر نے والوں کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین، تفصیل کے مطابق حاجی ملک منیر اعوان صدر پوٹھوارویلفیئرٹرسٹ (رجسٹرڈ) نے سیلاب متاثرین کی کئی جانے والی امداد کی تفصیل پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) کو جاری کرتے بتایا کہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ عوام نے رب ورسول ﷺ کی رضاء خاطرجو سیلاب متاثرین کی امدادوہ میں اور میری ٹیم ممبران کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی، شیخ محمد فارس،سیکرٹری ذوالفقار علی اور دیگرنے خود جا کر سیلاب سے متاثرین تک پہنچائی انہوں نے کہا کہ ہم نے چارسدہ میں تقریبا20لاکھ روپے مالیت سے500خاندانوں کے لیے راشن، کپڑے، جوتے،بستر اور دیگر سامان دیا،سند ھ کے علاقہ خیر پور میں 15لاکھ روپے نقد دے جبکہ10لاکھ روپے مالیت سے ٹینٹ، مچھر دانیاں، کپڑے، سپرئے مشنیں،کھانے کا سامان، کپڑئے اور دیگر سامان دیا،سندھ کے ضلع نوشہرہ فیروز میں 10لاکھ روپے نقد تقسیم کیے اور ان کو مچھر مار سپرئے مشین بھی دی سیلاب متاثرین نے جولیاں اٹھاکرحاجی ملک منیر اعوان کو دعاہیں دی جبکہ کہوٹہ کی سیاسی، سماجی،مذہبی و عوامی حلقوں کی طرف سے حاجی ملک منیر اعوان صدر کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔

جتنے بھی سیاسی فیصلے کیے وہ ذاتی نہیں بلکہ عوامی مفادات میں کیے ,راجہ صغیر احمد

All the political decisions made were not personal but made in public interest, Raja Sagheer Ahmed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18ستمبر2022)
مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹورنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جتنے بھی سیاسی فیصلے کیے وہ ذاتی نہیں بلکہ عوامی مفادات میں کیے عوام کی دعاوں سے حلقہ پی پی سیون کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لاہیں انشاء اللہ آئندہ بھی عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کروں گاان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد نے پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) کے ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 2013کے الیکشن میں حصہ اس لیے لیا تھا کہ میں نے دیکھا کہ حلقہ پی پی سیون کی عوام کا کوئی پر سان حال نہیں یہاں کی عوام سے صرف ووٹیں لی جاتیں ہیں کام کے لیے ان کو اسلام آباد، ڈی ایچ اے اور بنی گالا کے بے شمار چکر لگانے پڑھتے تھے ایک ٹوٹی ہوئی گلی کو ٹھیک کرانے کے لیے دس دس چکر اسلام آباد کے لگوائے جاتے تھے میں نے اپنے علاقے اور عوام کے مسائل کو مد نظررکھتے ہوئے میں نے الیکشن میں حصہ لیا گو کہ2013کا وہ الیکشن کچھ ووٹوں سے رہ گیا تھا مگر اللہ پاک کالاکھ لاکھ شکر ہے 2018کے الیکشن میں اللہ پاک نے آزاد حثیت سے کامیابی دی اور جو اس وقت پی ٹی آئی میں جانے کاجو فیصلہ کیا وہ عوام کے مسائل دیکھ کر کیا تھا الخمد اللہ اس میں سر خروہوا حلقے میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے اور پھر ضمنی الیکشن ہوا اور اس میں جوکچھ ہوا وہ بھی عوام کے سامنے ہے میرے سیاسی مخالفین نے مجھے ہرانے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا مگر جس کو اللہ عزت دے اس کو کوئی روک نہیں سکتا انہوں نے کہامیرے ووٹر،سپورٹرحلقے کی عوام تیار رہیں انشاء اللہ 2023کے الیکشن میں بھر پور حصہ لوں گا اور انشاء اللہ کامیاب ہو کر اپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

بجلی صارمین کو ریلیف دینے کے تمام اعلانات جھوٹے ثابت ہوئے, سردار ارشد مجید

All the announcements to give relief on electricity proved to be false, Sardar Arshad Majeed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18ستمبر2022)
پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت سردار ارشد مجید نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے آئے روز بجلی گیس کی قیمتوں میں من مانے اضافے کرکے عوام کی چیخیں نکلوا دیں جبکہ سابقہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی طرف سے بجلی صارمین کو ریلیف دینے کے تمام اعلانات جھوٹے ثابت ہوئے اور غریب عوام بجلی کے بھاری بل جمع کروانے کی سکت نہ رکھنے پرملک کی عوام حتجاجی جلوسوں سے سڑکیں بلاک کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ امپورٹڈ حکومت مسلسل عوام کو ریلیف دینے کے جھوٹے دعوے کرنے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ اصل میں امپورٹڈ حکومت کے 5ماہ کے دور اقتدار میں ان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے جبکہ تاجر اپنی دوکانیں اور صنعتکار فیکٹریاں اور کارخانے بند کرنے پر مجبور ہورہے ہیں جس سے ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی مزدور بیروزگاری ہوکر فاقوں پر زندگیاں گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ اب بھی وقت ہے کہ عمران خان کے مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوئے ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کروائیں جائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button