DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; In the new municipal setup of Punjab, the tehsil council and the municipal committee of Kallar Syedan is abolished

پنجاب کے نئے بلدیاتی سیٹ اپ میں کلرسیداں کی تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹی کو ختم کر دیا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،17،ستمبر,2022)—پنجاب کے نئے بلدیاتی سیٹ اپ میں کلرسیداں کی تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹی کو ختم کر دیا گیا میونسپل کمیٹی کلرسیداں کو ختم کرکے اس کے بدلے اسے چار ں یبرہڈز کونسلوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر دس یوسیز کی جگہ دس ویلیج کونسلیں قائم کی جا رہی ہیں جس کی تشکیل میں موجودہ یوسیز کی حلقہ بندیاں بھی تبدیل ہو سکتی ہیں اس طرح نئے بلدیاتی نظام میں تحصیل اور ایم سیز کو ختم کرکے ضلع کونسل کو ذیادہ طاقت ور ادارہ بنا دیا گیا ہے راولپنڈی ضلع کونسل میں ہر تحصیل سے ایک ایک ڈپٹی میئر بھی لیا جائے گا جس کا انتخاب براہ راست ہو گا۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 17, September 2022)—In the new local government setup of Punjab, the Tehsil Council and Municipal Committee of Kallar Syedan ​​have been abolished and are being divided into four councils, while ten village councils are being established in place of the other ten union councils in the formation of which the constituencies of the existing UCs may also be changed, thus in the new local government system, tehsils and MCs will be abolished and the district councils will be formed. Changes have been made to a more powerful organization in the Rawalpindi district council, one deputy mayor will also be taken from each tehsil, who will be elected directly.

کلر سیداں تحصیل میں بچوں کو کرونا کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے

In Kallar Syedan tehsil, children will be vaccinated against Corona

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،17،ستمبر,2022)— کلر سیداں تحصیل میں 37 ہزار 635 بچوں کو کرونا کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے جس کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔کورونا سے بچاؤ کیلئے خصوصی مہم کا آغاز 19 ستمبر سے کیا جا رہا ہے جو 24 ستمبر تک رہی گی اور اس دوران پانچ سے 12 سال تک کے عمر کے تمام بچوں کو کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے یہ بات ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے بتائی بتایا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے 61 اہلکار فکسڈ سنٹرز اور موبائل ٹیموں کی شکل میں گھر گھر جا کر اس خصوصی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ان بچوں کو قریبی عارضی ویکسی نیشن سنٹرز،سکولز یا سرکاری مرکز صحت میں کورونا کے مفت حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے اور پولیو مہم کی طرز پر ٹیمیں ہر گلے محلے اور سکولوں میں جا کر بچوں کو کورونا کے حفاظتی ٹیکے لگائیں گی۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اس خصوصی مہم سے فاہدہ اٹھاتے ہوئے محکمہ صحت کی ٹیموں کیساتھ مکمل تعاون کریں اور کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگوا کر اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ کرلیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان نے چھ پٹواریوں کے حلقے تبدیل کر دیئے

Assistant Commissioner Kallar Syedan Ramsha Javed Awan changed the constituencies of six revenue officers

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،17،ستمبر,2022)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان نے چھ پٹواریوں کے حلقے تبدیل کر دیئے،تنویر اختر کو کلرسیداں سے منیاندہ اور ٹکال،اسرار احمد کو بھلاکھر اور غزن اباد،اخلاق احمد کو غزن آباد سے سموٹ اور کلرسیداں،انصر شہزاد کو گف سے بشندوٹ اور چنام،نوید احمد کو درکالی سے پنڈورہ ہردو اور کنوہا اور مصطفے بابر جنجوعہ کو درکالی محموری اور گف تبدیل کردیا ہے۔

غیرقانونی پٹرول ایجنسی میں کھلے عام پٹرول فروخت

M Imran charged for selling petrol illegally

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،17،ستمبر,2022)— تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی نبیل بیگ نے مخبر کی اطلاع پر پنڈی روڈ پر قائم ایک غیرقانونی پٹرول ایجنسی میں کھلے عام پٹرول فروخت کرنے پر محمد عمران کے مقدمہ درج کرکے دس لٹر پٹرول برآمد کرلیا۔

موسمی تبدیلی سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے

Climate change has caused widespread destruction in Pakistan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،17،ستمبر,2022)—جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے موسمی تبدیلی سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے ساڑھے تین کروڑ عوام اس سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی سے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چار سو بچوں سمیت چودہ سو افراد کی سیلاب میں ہلاکت سے عالمی دنیا کو بیدار ہو جانا چاہیئے پاکستان اس کے ادارے اور تنظیمیں مشکلات میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لیئے کوشاں۔ ہیں مگر پاکستان وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی کا مقابلہ اکیلا نہیں کر سکتا اس کے لیئے عالمی دنیا کو پاکستان کی عملی مدد کرنا ہو گی انہوں نے اس موقع پر انصارالسلام کی کوششوں کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے دوردراز علاقوں میں انصارالسلام نے ریسکیو اور امداد کے لیئے دن رات ایک کرکے لوگوں کی مدد کی ہے مولانا احسان اللہ چکیالوی نے اس موقع پر انہیں سولہ سالہ طالبعلم حافظ محمد عبداللہ عباسی کی بازیابی میں مدد کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ حافظ عبداللہ 29 جولائی کو تھانہ نصیر آباد کے علاقے سے لاپتہ ہوئے تھے تاحال ان کی بازیابی ممکن نہ ہوسکی ہے مولانا فضل الرحمان نے راولپنڈی کی ضلعی پولیس سمیت دیگر اداروں کو نوجوان حافظ قرآن کی فوری بازیابی کی ہدایات دیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کلرسیداں کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے لگائے گئے امدادی کیمپ

Pakistan People’s Party (PPP) Kallar Syedaan has set  up relief camps for the flood victims

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،17،ستمبر,2022)—پاکستان پیپلز پارٹی کلرسیداں کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے لگائے گئے امدادی کیمپ میں جمع ہونے والا سامان پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماؤں محمد فیاض کیانی، عاطف اعجاز بٹ،ماسٹر غالب حسین نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں جمع کرا دیا جہاں سے اسے ایم پی اے انجینئر احمد کنڈی اور سرسید سبطیل حیدر بخاری کی نگرانی میں ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب زدگان کے لیے روانہ کر دیا گیا اس موقع پر ایم پی اے انجینئر احمد کنڈی نے کلرسیداں کے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

راجہ جاوید کیانی المعروف مہاراجہ کیانی نے اپنی رھائشگاہ بھلاکھر میں احباب کے اعزاز میں ایک پرتکلف دعوت عشائیہ دی

Raja Javed Kayani popularly known as Maharaja Kayani gave a lavish dinner in honor of his friends at his residence in Bhallakhar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،17،ستمبر,2022)—معروف کاروباری راجہ جاوید کیانی المعروف مہاراجہ کیانی نے اپنی رھائشگاہ بھلاکھر میں احباب کے اعزاز میں ایک پرتکلف دعوت عشائیہ دی جس میں پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،برطانیہ کے جج محمد ظفیر بھٹی،محمد صفدر کیانی،ملک عنصر خان،چوہدری ابرار حسین، چوہدری توقیر اسلم،راجہ محمود کیانی،چوہدری تنویر اختر شیرازی،راحت کیانی،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی

معروف کاروباری میاں محمد صغیرکے فرزند عدیل احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wallima of Adeel Ahmed, the son of the well-known businessman Mian Muhammad Sagheer held in Kallar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،17،ستمبر,2022)—کلرسیداں کے معروف کاروباری میاں محمد صغیرکے فرزند عدیل احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں راجہ خرم پرویز،ہارون کمال ہاشمی،چیف میونسپل آفیسر کلرسیداں صاحبزادہ عمران اختر،محمد اعجاز بٹ سید سیماب حیدر،حاجی ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم،راجہ شوکت وارثی،راجہ زاھد خورشید ایڈووکیٹ،نصیر اختر بھٹی،نمبردار اسد عزیز،ڈاکٹر شیخ طارق ریاض،شیخ حسن ریاض،میاں محمد افضل،نصیر اختر بھٹی،حاجی ملک عنصرخان،حاجی طارق تاج،حاجی صغیر احمد بھولا،راجہ شوکت وارثی،نوید اختر مغل،عابد زاہدی،اکرام الحق قریشی،ماسٹر محمد فیاض ۔زوہیب اکرام،قمر ایاز،ملک جمیل عادل، عبدالعزیزپاشا۔ ارشد محمود چوہدری،شیخ عظیم اکرم۔شیخ محمد ذوالفقار۔سردار محمد تاج،شیخ شفقت شریف،اخلاق حسین بھٹی اور دیگر نے شرکت کی

 

محمد ظہیر کی خوشدامن انتقال کر گئیں نماز جنازہ موہڑہ پھڈیال میں ادا کی گئی

Mother in law of Muhammed Zaheer passed away, funeral prayers were offered in Mohra Phadyal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،17،ستمبر,2022)—الائیڈ سکول کلرسیداں کے ایم ڈی محمد ظہیر کی خوشدامن انتقال کر گئیں نماز جنازہ موہڑہ پھڈیال میں ادا کی گئی جس میں محمود شوکت بھٹی،مولانا احسان اللہ چکیالوی،شیخ ساجد الرحمان،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمور،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیر اسلم،شیخ ندیم احمد، راجہ افتخار پکھڑال،مسعود بھٹی،اسد عزیز،صوبیدار غلام ربانی،ریونیو آفیسر محمد شفیق،چوہدری محمد صدیق،صغیر بھولا اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button