DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Near Qila Pharwala, a dangerous leopard entered the local village and killed a bull and two goats

کہوٹہ,قلعہ پھروالہ کے قریب خطرناک چیتے نے مقامی گاؤں کی آبادی میں گھس کر ایک بڑے بیل اور دو بکروں کو ہلاک کر دیا

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،17ستمبر2022)—کہوٹہ ضلع راولپنڈی قلعہ پھروالہ کے قریب مورخہ 13 ستمبر کو ایک خطرناک چیتے نے مقامی گاؤں کی آبادی میں گھس کر ایک غریب زمین دار راجہ محراب کے ایک بڑے بیل اور دو بکروں کو ہلاک کر دیا۔ ایک بکرا اٹھا کرساتھ لے گیا اور دوسرا مار کر وہیں پھینک گیا۔ چند دن بعد دوبارہ بیل پرحملہ کر کے ہلاک کر دیا۔ کہوٹہ کی مقامی آبادی شدید خوف و حراس کا شکارہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ورلڈ وائلڈ لائف کے دفتر میں انتظامیہ اور آفیسران کومقامی لوگوں کی جانب سے اطلاع کر دی گئی ہے۔ واضع رہے یہ چیتا کافی عرصےسے کہوٹہ کے مقامی زمین داروں گاؤ ں دیہات میں جانوروں کو ہلاک کر دیاہے۔ جس کی وجہ سے سارا علاقہ سخت پریشان ہے۔راجہ محراب نے میڈیا کو بتایاکے چیتے نے اس کا ایک قیمتی بیل مالیتی ایک لاکھ سے زائد اور دو عددقیمتی بکرے ہلاک کر کے تقریبا ڈیڑھ دو لاکھ کا نقصان کر دیا۔ مقامی آبادی غریب زمین داروں پر مشتمل ہے۔جن کی گزر اوقات انھیں جانوروں کے بل پرہوتی ہے جو چیتے کی وجہ سے بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ براے مہربانی چیتے کو پکٹر کر یہاں سے منتقل کیا جائے اور مقامی آبادی کو تحفظ دیاجاے۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 17th September 2022) – On September 13, a dangerous leopard intruded into the local village population near Fort Pharwala and killed a bull and two goats belonging to a poor landowner, Raja Mehrab, A few days later, the bull was again attacked and killed. The local population of Kahuta is suffering from severe fear. The administration and officers in the office of the Deputy Director of World Wildlife have been informed by local people. It should be noted that this cheetah has been killing animals in the villages of the local landowners of Kahuta for a long time. Because of this, the whole area is very worried. Raja Mihrab told the media that the leopard killed one of his valuable bulls worth more than one lakh and two goats worth about one and a half lakhs. The local population consists of poor landowners, whose livelihoods are at the expense of animals, which are suffering heavy losses due to leopards. He has requested authorities to Please capture the leopard and move it from here and protect the local population.

راجہ تصدق جنجوعہ آف سلطان خیل نے عمرئے کی ادائیگی کر لی

Raja Tasadeq Janjua of Sultan Khail performs

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17ستمبر2022)
حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ آف سلطان خیل نے عمرئے کی ادائیگی کر لی،ملک کی حالیہ سیلابی صورتحال پر خصوصی دعا دی، راجہ تصدق جنجوعہ آف سلطان خیل کو عمرئے کی ادائیگی پر ساتھیوں،دوستوں نے مبارکبادپیش کی راجہ تصدق جنجوعہ کو سیاسی وسماجی شخصیات راجہ عابد حسین جنجوعہ راجہ زاہد حسین جنجوعہ راجہ تصور حسین جنجوعہ حال مقیم سعودی عرب راجہ ثقلین محمود جنجوعہ حال مقیم سعودی عرب راجہ عامر حسین جنجوعہ راجہ شاپال جنجوعہ حال اٹلی راجہ بنیامین جنجوعہ حال مقیم اٹلی راجہ تصدق جنجوعہ حال مقیم سعودی عرب راجہ عزیر عابد جنجوعہ حال مقیم اٹلی راجہ عمیر تصور جنجوعہ راجہ طیب تصور جنجوعہ راجہ عبدالقیوم جنجوعہ سابق جنرل کونسل راجہ شکیل احمد جنجوعہ راجہ عبدالحمید جنجوعہ راجہ عبدالروف جنجوعہ راجہ طارق محمود راجہ عقیل،جنجوعہ راجہ خالد حسین جنجوعہ راجہ غالب جنجوعہ راجہ عرفان جنجوعہ راجہ احسان الحق جنجوعہ راجہ فصیل شاہد جنجوعہ راجہ منصور شاہد جنجوعہ راجہ محمد رمضان جنجوعہ راجہ ناصر محمود جنجوعہ راجہ فصیل محمود جنجوعہ صوفی محمد عثمان راجہ اجمل جنجوعہ راجہ نیم اختر راجہ محمد بشارت جنجوعہ راجہ غلام مصطفی جنجوعہ راجہ شمریز جنجوعہ حال مقیم اٹلی راجہ رضوان شوکت جنجوعہ راجہ عدنان شوکت جنجوعہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

میاں شہباز شریف کی طرف سے بجلی صارمین کو ریلیف دینے کے تمام اعلانات جھوٹے ثابت ہوئے

All the announcements made to give relief for electrcity proved to be false

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17ستمبر2022)
پی ٹی آئی کے رہنماء امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون غلام مرتضیٰ ستی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے آئے روز بجلی گیس کی قیمتوں میں من مانے اضافے کرکے عوام کی چیخیں نکلوا دیں جبکہ سابقہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی طرف سے بجلی صارمین کو ریلیف دینے کے تمام اعلانات جھوٹے ثابت ہوئے اور غریب عوام بجلی کے بھاری بل جمع کروانے کی سکت نہ رکھنے پرملک کی عوام حتجاجی جلوسوں سے سڑکیں بلاک کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ امپورٹڈ حکومت مسلسل عوام کو ریلیف دینے کے جھوٹے دعوے کرنے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ اصل میں امپورٹڈ حکومت کے 5ماہ کے دور اقتدار میں ان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے جبکہ تاجر اپنی دوکانیں اور صنعتکار فیکٹریاں اور کارخانے بند کرنے پر مجبور ہورہے ہیں جس سے ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی مزدور بیروزگاری ہوکر فاقوں پر زندگیاں گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ اب بھی وقت ہے کہ عمران خان کے مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوئے ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کروائیں جائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button