کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،15،ستمبر,2022)— مقامی رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد پنجاب اسمبلی توڑپھوڑ کے مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کے لیئے تھانہ گڑھی شاہو لاہور پہنچ گئے پولیس نے شامل تفتیش کرنے سے معزرت کرلی۔راجہ صغیر احمد سمیت بارہ ارکان پنجاب اسمبلی کی عبوری ضمانت میں عدالت نے انیس ستمبر تک توسیع کردی ہے ادہر کلرکہوٹہ سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد شامل تفتیش ہونے کے لیئے لاہور کے تھانہ گڑھی شاہو پہنچ گئے جہاں پولیس آفیسر محمد ظفر نے انہیں یہ کہ کر شامل تفتیش کرنے سے انکار کردیا کہ اس کی ضرورت نہیں ہے۔راجہ صغیر احمد نے توڑ پھوڑ کا ثبوت طلب کیا تو پولیس کے مطابق ان کے پاس ایسا کوئی ثبوت نہیں وہ حکومتی احکامات کے پابند ہیں۔پولیس کی جانب سے شامل تفتیش نہ کرنے پر راجہ صغیر احمد واپس راولپنڈی لوٹ آئے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 15, September 2022)- The local member of the Punjab Assembly, Raja Sagheer Ahmed, reached the Garhi Shahu police station in Lahore to be investigated in the Punjab Assembly vandalism case. The court has extended the interim bail of twelve members of the Punjab Assembly, including Raja Sagheer Ahmed, till September 19th. Police officer Zafar refused to conduct a comprehensive investigation by telling them that it was not necessary. When Raja Sagheer Ahmad asked for evidence of vandalism, according to the police, he did not have any such evidence, he was bound by the government’s orders. Raja Sagheer Ahmed returned to Rawalpindi and was not being investigated.
ڈاکٹر محمد عارف قریشی کا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ ضلع خیرپور کے مختلف علاقوں کا دورہ تین روزہ میڈیکل کیمپ بھی لگایا
Dr. Muhammad Arif Qureshi along with his colleagues visited different areas of Khairpur district affected by flood and organized a three-day medical camp
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،15،ستمبر,2022)— مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما ڈاکٹر محمد عارف قریشی کا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ ضلع خیرپور کے مختلف علاقوں کا دورہ تین روزہ میڈیکل کیمپ بھی لگایا اس دورے کا اہتمام پوٹھوہار ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔ڈاکٹر محمد عارف قریشی مسلم لیگ ن کہوٹہ کے صدر بھی ہیں انہوں نے ڈاکٹر محمد شفیق،شیخ فارس،ملک منیر اعوان کے ہمراہ ضلع خیرپور کے دوردراز اور سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں سٹھارجہ،ٹھڑی میر واہ،گوٹھ حاجی مرید راجپڑ کا دورہ کیا یہ علاقے سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے اور وہاں درجنوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے وہاں تین روزہ میڈیکل کیمپ لگا کر نو سو سے زائد مریضوں کو ادویات مہیا کیں انہیں مچھر مارنے کی مشینیں اور ادویات اور مچھر دانیاں بھی فراہم کیں اور سینکڑوں لوگوں میں راشن کے علاؤہ تیس لاکھ روپے کی نقدی بھی تقسیم کی تاکہ وہ اپنی ترجیحات کے مطابق خود خریداری کرسکیں۔انہوں نے خیرپور سے روانگی کے موقع پر نوائے وقت کو بتایا کہ خیرپور کے ضلع میں انہوں نے جو تباہی دیکھی وہ اسے ل زندگی بھر بھلا نہ سکیں گے لوگ بے یارو مددگار سسک رہے ہیں کوئی ان کی مدد کو نہیں پہنچ رھا حکومتی دعویٰ ذرائع ابلاغ تک محدود ہیں سندھ کے طول و عرض میں پھیلی تباہی سے کروڑوں لوگ شدید متاثر ہیں انہیں اب بھی ریسکیو اور امداد کی ضرورت ہے۔ادہر ضلع نوشہرو فیروز سے بھی متعدد افراد نے فون پر نوائے وقت کو بتایا وہ ابھی تک حکومتی امداد کے منتظر ہیں کبھی ایک وقت کا کھانا کوئی ایک وڈیرہ کھلا دیتا ہے مگر ہم لوگ حکومتی امداد سے تاحال محروم ہیں۔
مخدوم حسین کو تحصیل کلرسیداں کے لیئے میڈیا ایڈوائزر مقرر
Makhdoom Hussain has been appointed as Media Advisor for Tehsil Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،15،ستمبر,2022)— پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے صدر یاسر منصور اور جنرل سیکرٹری راجہ امتیاز حسین لنگڑیال کے پی ٹی آئی کے انتہائی فعال اور سرگرم کارکن خاکسار مخدوم حسین کو تحصیل کلرسیداں کے لیئے میڈیا ایڈوائزر مقرر کیا ہے ان کا تعلق یوسی غزن آباد سے ہے اور پی ٹی آئی میں ہمیشہ فعال رہے ہیں۔
چوآخالصہ میں محکمہ صحت کی اسپیشل پرسن ملازمہ کے گھرچوری کے واقعہ پر پولیس سست روی کا ایس پی صدر راولپنڈی احمد سمیت چیمہ کا نوٹس۔
Police take notice after burgalry taken place at the residence of Lady Doctor in Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،15،ستمبر,2022)— چوآخالصہ میں محکمہ صحت کی اسپیشل پرسن ملازمہ کے گھرچوری کے واقعہ پر پولیس سست روی کا ایس پی صدر راولپنڈی احمد سمیت چیمہ کا نوٹس۔ان کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ کلرسیداں سب انسپکٹر سلطان قمر متاثرہ خاتون کے پاس پہنچ گئے۔انہوں نے جائے وقوعہ کا معائینہ کرنے کے ضابطے کی کاروائی مکمل کردی۔