DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Murder incident in Bior village of tehsil Kahuta
تحصیل کہوٹہ کے گاؤں بیور میں قتل کی واردات
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،15ستمبر2022)—تحصیل کہوٹہ کے گاؤں بیور میں قتل کی واردات-مبینہ طور پرراجگڑھ کےرہائشی زبیر کے فائر کرنے سے یاسر نامی شخص موقع پر ہلاک ہوگیا-تفصیل کےمطابق شکار کے دوران یونین کونسل بیور تحصیل کہوٹہ میں یاسر نامی شخص فائر لگنے کی وجہ سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا-ایس۔ایچ۔او کہوٹہ سید شاہدگیلانی-ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے-جبکہ بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ بھی جمع ہوگئے۔
Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, September 15, 2022)—
Murder incident in Bior village of Kahuta – allegedly from Rajgarh
A man named Yasir was killed on the spot by the firing of resident Zubair, The incident happened after a row erupted during hunting. SHO Kahuta Syed Shahid Gilani along with the team reached the spot – while a large number of local residents also gathered.
تحصیل کہوٹہ میں طلبا و طالبات کے سرکاری تعلیمی ادارے اساتذہ،سٹاف،کمروں اور دیگر سہولیات سے محروم۔
In Tehsil Kahuta, the government educational institutions for male and female students are deprived of teachers, staff, rooms, and other facilities
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،15ستمبر2022)— تحصیل کہوٹہ میں طلبا و طالبات کے سرکاری تعلیمی ادارے اساتذہ،سٹاف،کمروں اور دیگر سہولیات سے محروم۔ طلبا ء و طالبات کے38گورنمنٹ ہائی سکولز میں سے صرف 2ہائی سکولوں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نارہ کے سربراہان موجود ہیں۔ جبکہ تحصیل بھر میں 36طلبا ء طالبات کے ہائی سکولوں میں ہیڈ ماسٹرز اور
ہیڈمسٹرس کے بغیر چل رہے ہیں۔ تحصیل کہوٹہ میں دو بوائز ایلیمنٹر ی سکولوں بٹالہ اورمیراجبکہ دو گرلز ایلیمنٹری سکولوں ساعی اور بھگون سمیت
ان چار سر کاری تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کر کے ہائی کا درجہ دیا گیا۔ مگر آج تک دوسال گزرنے کے بعد بھی مزکورہ چاروں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکولوں کے طلباء و طالبات اساتذہ، سٹاف، لیبارٹریز اور ایس این ای نہ دی گئی۔ تحصیل کہوٹہ کی لاکھوں کی آبادی میں صرف طلباء و طالبات کے دو ہائر سکینڈری سکول بوائز نارہ اور گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول مٹور موجود ہیں جو کہ تحصیل بھر میں ناکافی ہیں۔ تحصیل کہوٹہ میں طالبات کے لیئے واحد گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کہوٹہ جوکہ تقریبا 6کنال کے رقبے پر ہاسٹل، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات سے محروم ہے۔ جبکہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کہوٹہ کے بورڈ آف گورنر کے ماتحت آنے سے طلبا ء وطالبات کو نہ صرف بھاری فیسوں بلکہ داخلے میں بھی مشکلات پیش آتی ہیں اور سیٹو ں کی کمی کی وجہ سے دونوں اداروں میں طلباء وطالبات کی کثیر تعداد تعلیمی سہولت سے داخلہ نہ ملنے کیوجہ سے محروم رہ جاتی ہے۔ شہریوں والدین طلباء و طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیئے راولپنڈی اور اسلام آبا د کے مہنگے تعلیمی اداروں اور کالجز میں سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ داخلے کے اخراجات ہماری پہنچ اور برداشت سے باہر ہیں۔ لحاظہ تحصیل کہوٹہ میں پنجاڑ، بیور، نارہ، مواڑہ ہوتھلہ، دکھالی، نڑھ، کھڈیوٹ، دوبیرن خورد، لہڑی، سمیت تمام یونین کونسلز میں طلبا و طالبات کے لیئے کالجز اور سرکاری تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کر کے اساتذہ، سٹاف،کمروں،سائنس لیبارٹریوں اور دیگر تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ سرکاری تعلیمی اداروں کے امتحانی نتائج بہتر ہو سکیں۔
کہوٹہ پولیس نے اغواء شدہ شخص کو چند گھنٹوں میں بازیاب کر کے دوملزمان گرفتار کر لیئے
The Kahuta police recovered the abducted person within a few hours and arrested the two accused
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،15ستمبر2022)— کہوٹہ پولیس نے اغواء شدہ شخص کو چند گھنٹوں میں بازیاب کر کے دوملزمان گرفتار کر لیئے۔ جبکہ دوسری کاروائی میں سر عام فائرنگ کر کےدکانوں کے شیشے توڑنے پر ملزمان گرفتار کر لیا۔ ایک اور کاروائی کے دوران ایس ایچ او کہوٹہ سید شاہد گیلانی، اے ایس آئی شاہد اور H.C محمد توقیراور ان کی ٹیم نے دبنگ کاروائی کرکے بد نام زمانہ منشیات فروش محمد وسیم عرف منشی کو گرفتار کر کے قبضہ سے (5) کلو چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ مزید بر آمدگی کی توقع۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے مد عی سرفراز احمد ولد جمشید خان گاؤں بھنتی ڈاکخانہ جیوڑہ نےبتایا کہ میرے والد کو ملزم انوار الحق ولد اللہ دتہ نے بوجہ گاڑی لین دین میں زبردستی اغواء کر لیا اور دیگر افراد کے ہمراہ حبس بے جا میں اپنے ڈیرے پر رکھاہے۔ پولیس نے دو ملزمان محمد زاہد ولد محمد اعجاز ساکن اوکاڑہ اور انوار الحق سکنہ مواڑہ کو گرفتار کر کے مدعی سرفراز کے والد جمشید خان کو چند گھنٹوں میں بازیاب کر لیا۔ دوسری کاروائی کے دوران ایس ایچ او سید شاہد گیلانی، اے ایس آئی شاہد اور H.Cمحمد قدیر نے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد وسیم خالد عرف ”منشی“ ولد خالد نصیر قوم سردارسکنہ کا نگڑھ ڈھوک جنڈالہ کہوٹہ کو گرفتار کر کے پانچ کلو چرس بر آمد کی اور مقدمہ درج کیا۔ مزید برآمدگی کی توقع ہے۔ تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج
کراتے ہوئے مدعی واحد محمود نے بتایا کہ میرے گھر کے باہر مسلح ملزمان عاصم کیانی ساکن سدیوٹ مسلح کلاشنکوف اور دیگر ملزمان ذیشان، جہانزیب، حنیف سب مسلح 44بور رائفلیں گالم گلوچ کر کے للکارا کہ ان کو جان سے ماردو اور تمام نے سرعام فائرنگ شروع کردی جس سے فائرمحمد سعیدکی دکان پر لگے اور شیشے وغیرہ ٹوٹ گئے۔ وجہ عناد یہ ہے کہ میرے بھائی ذین اور عاصم کیا نی کی دوستی تھی۔ جس پر میں نے اپنے بھائی کو منع کیا کہ عاصم کیا نی سے دوستی نہ رکھو۔ جس پر عاصم کیانی نے ہمراہ دیگر ملزمان اندھا دھند فائرنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے ایک ملزم گرفتا ر کرکے دیگر کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
تعزیت
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،15ستمبر2022)—بابا ئے صحافت محمد ایوب صوفی مرحوم کی بیوہ اور بہو۔ سر پرست اعلیٰ پریس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان کی والدہ اور بھابی جبکہ سیکرٹری اطلاعت ندیم چوہان کی دادی اور والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ کا سلسہ جاری۔چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفر الحق اور سابق ایم پی اے و نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب راجہ محمد علی نے بذریعہ فون سعید افضل چوہان اور ندیم چوہان سے تعزیت کا اظہارکیا جبکہ نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب حافظ عثمان عباسی، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی شوکت جنجوعہ، رہنما پی ٹی آئی و سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان، امیدوار صوبائی اسمبلی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی،صدر انجمن تاجران
کہوٹہ راجہ امتیاز عالم، راجہ الطاف، حشمت غوری، قاضی اخلاق کھٹڑ، مظہراقبال بھٹی ایڈووکیٹ، عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ، راجہ نعیم اکبر، راجہ تنویر بنارس، راجہ رومان سعید، ملک زاہد، راجہ معراج اسلم، سابق کونسلر کہوٹہ سٹی حاجی ملک عبدالرؤف، راجہ افشار محبوب ایڈووکیٹ نے ان کی رہائش گاہ جا کر دلی تعزیت اور فاتحہ کی۔
کہوٹہ چوکپنڈوری روڈ ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی سے انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار
Kahuta Chouk Pindori Road from Dera Mushtaq Shah City is very dilapidated
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15ستمبر2022)
کہوٹہ چوکپنڈوری روڈ ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی سے انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،منٹوں کا سفر گھنٹوں پر محیط ہو گیا،ٹرانسپورٹروں، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تفصیل کے مطابق کہوٹہ سے چوکپنڈوری تک روڈجو آج سے تقریبا سات سال قبل تعمیر ہوئی تھی تعمیر کے بعد محکمہ ہائی کی طرف سے دوبارہ توجہ نہ دینے کی وجہ سے ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے مقام سے انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے جس کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں پر محیط ہو گیاہے ٹرانسپورٹروں، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
پی ٹی آئی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ کا پتے کا کامیاب آپریشن
The successful operation of Raja Intikhab Arabi known as Anti Raja
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15ستمبر2022)
پی ٹی آئی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ کا پتے کا کامیاب آپریشن،ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے حلقے بھر سے کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ کی عیادت کی اور فون پر خیریت دریافت کی راجہ انتخاب عربی نے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے راجہ انتخاب عربی نے کہاکہ میں اپنے تمام دوستوں کا شکر یہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری صحت یابی دریافت کی میرے دوست ہیں گوجرانوالہ سے سوئٹزرلینڈ میں چوھدری طارق محمود چیمہ اور رانا کرامت نے ہسپتال میں آکر میری عیادت کی جبکہ پاکستان سے پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے ستاون کے امیدوار براے قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی، حلقہ پی پی سیون سے کرنل شبیر اعوان،جابر کیانی،انعام کیانی پنجاب پولیس،اسد اقبال ستی اسلام آباد پولیس،عنایت اللہ ستی،عثمان ستی پنجاڑ پی ٹی آئی،رضوان ستی کہوٹہ،تظرف ستی یی ٹی آئی،عدیل افضل،طارق کیانی کہوٹہ،طاہر کیانی بیور،نمبر دار فیصل صدر پی ٹی آئی نارہ،احتشام افضل اٹلی،راجہ عمران اٹلی راجہ اسرار اٹلی،فخرے کہوٹہ کنگ آف بریشا راجہ اکمل اٹلی،امجد خان یوکے، راجہ زبیر جاوید۔راجہ وقاص جاوید مٹور،راجہ تیمور بن ہوتھلہ،قدیر گجر دوبئی،ماسٹر ظہیر ستی،نوید اختر ستی، راجہ شوکت علی سعودی عرب،حامد ستی چنور یونان،حسین ستی دوبئی،عابد مرتضی کیانی کلیال،عبدالرحیم،عدنان نذیر ستی سعودی عرب نعمان نذیر ستی اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے فون کر کے میری صحت یابی دریافت کی اور جلد مکمل صحت یابی کی دعا دی ہے میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔