Kallar Syedan; On the request of PTI leader Colonel Shabbir Awan, the Punjab government has allocated an amount of Rs.6 Caror for water supply schemes in Kallar Kahuta
پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے رہنما کرنل شبیر اعوان کی درخواست پر کہوٹہ اور کلرسیداں کی چھ رورل واٹر سپلائی اسکیموں کی بحالی اور بہتری کے لیئے چھ کروڑ کی رقم مختص کی ہے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،14،ستمبر,2022)—پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے رہنما کرنل شبیر اعوان کی درخواست پر کہوٹہ اور کلرسیداں کی چھ رورل واٹر سپلائی اسکیموں کی بحالی اور بہتری کے لیئے چھ کروڑ کی رقم مختص کی ہے جس سے بڑوہی،پیر پناہ،بھون،سموٹ،نلہ مسلماناں شمالی اور دوبیرن کلاں کی رورل واٹر سپلائی اسکیموں کی بہتری اور بحالی کو ممکن بنایا جائے گا جس کا مقصد دیہی لوگوں کو پانی کی بلاتاخیر فراہمی ہے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 14, September 2022)- The Punjab government on the request of PTI leader Colonel Shabbir Awan has allocated Rs 6 crore for the maintenance and improvement of six rural water supply schemes of Kahuta and Kallar Syedan. Funds have been allocated to enable the improvement and rehabilitation of rural water supply schemes in Barohi, Pir Panah, Bhoon, Samot, Nala Muslimana North, and Duberan Kallan with the aim of providing uninterrupted water supply to the rural people.
انجمن تاجراں کلرسیداں نے متاثرین سیلاب کے لیئے جمع شدہ تیرہ لاکھ روپے کی رقم الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں اور پاکستان راہ حق پارٹی میں تقسیم کردی
Anjuman Traders Kallar Syedan distributed the amount of thirteen lakh rupees collected for flood victims to Al Khidmat Foundation Kallar Syedan and Pakistan Rah Haq Party
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،14،ستمبر,2022)—انجمن تاجراں کلرسیداں نے متاثرین سیلاب کے لیئے جمع شدہ تیرہ لاکھ روپے کی رقم الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں اور پاکستان راہ حق پارٹی میں تقسیم کردی اس سلسلے میں ایک تقریب منگل کے روز کلرسیداں میں منعقد ہوئی جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان،چوہدری ابرار حسین پاکستان راہ حق پارٹی کی جانب سے مفتی سلیم محمود ربانی اور محمد احسان نے شرکت کی۔انجمن تاجراں کے سرپرست حاجی ریاست حسین اور زین العابدین عباس نے کہا کہ تمام تاجر تنظیموں کی کوششوں سے متاثرین سیلاب کے لیئے تیرہ لاکھ ایک ہزار روپے جمع ہوئے ہیں جن میں سے الخدمت فاؤنڈیشن کو سات لاکھ ایک ہزار اور پاکستان راہ حق پارٹی کو چھ لاکھ روپے نقد مہیا کردئیے گئے ہیں مفتی سلیم محمود ربانی نے تاجروں کے جذبہ ایثار کو سراہتے ہوئے متاثرین سیلاب کی مشکلات کے جلد خاتمے کے لیئے خصوصی دعا کی اور کہا کہ ملک بھر میں پھیلے متاثرین اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں ان کے گھر اور مویشی سیلاب میں بہہ گئے ہیں انہیں راشن کے ساتھ ساتھ ادویات اور بحالی کی اشد ضرورت ہے پوری قوم کو ان کی مدد کرنا ہو گی۔
راجن پور انتظامیہ نے آنے والے امدادی ٹرکوں کو زبردستی روک کر لوٹ مار کرنے والے ساٹھ سے زائد ڈنڈا بردار لوگوں کو گرفتار کرکے مختلف جیلوں میں بند کردیا
The Rajanpur administration arrested more than sixty people carrying sticks and locked them up in different jails, who forcibly stopped the aid trucks and looted them
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،14،ستمبر,2022)—جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور کے لاکھوں افراد کوہ سلیمان سے آنے والے کئی لاکھ کیوسک پانی کے سیلابی ریلے کے 24 ایام بعد بھی کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں پانی اترنے کی رفتار انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی گھروں کو واپسی میں مشکلات کا سامنا ہے راجن پور،فاضل پور،کوٹ مٹھن شہروں کے بااکل قریب مضافاتی سڑکوں پر آج بھی غلاظت بھرا پانی موجود ہے کئی بستیوں کے مرکزی دروازے کے باہر تک پانی آج بھی بہتا دکھائی دیتا ہے کئی سڑکوں پر آج بھی گاڑیوں کی امدورفت مکمل بند ہے اور ان سڑکوں پر امدورفت کا واحد ذریعہ آج بھی کشتیاں ہی ہیں زیرزمین نلوں کا پانی بھی متاثر ہوا ہے عام افراد الرجی نمونیا بخار گلے پیٹ سمیت متعددی امراض کا شکار ہیں جن میں بڑی تعداد کمسن بچوں اور معمر افراد کی ہے جنہیں خوراک کے ساتھ ساتھ فوری طبی امداد اور گھروں کو واپسی کے لیئے مدد درکار ہے راجن پور شہر میں پیرا سیٹا مول،پیناڈول،بروفین نایاب ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ارکان اسمبلی کو کوئی کردار نمایاں دکھائی نہیں دیتا۔ستر کلر میٹر دور کوہ سلیمان سے آنے والے پانی کے کئی لاکھ کیوسک ریلے کو روکنے اور اسے مختلف اطراف میں منتقل کرنے کی بجائے وہاں کے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد کو تبدیل کرکے پنجاب حکومت سرخرو ہو گئی ہے آج بھی شہر اور مضافات میں لوگ سڑکوں پر پناہ لیئے ہوئے ہیں نوائے وقت نے گزشتہ روز انڈس ہائی وے پر واقعہ ایک خیمہ بستی کا دورہ کیا تو وہاں ایک خاتون نے اپنے خیمے میں چوری کی شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ سیلاب سے میرا گھر منہدم ہو گیا بچوں کو لے کر شہر آئی یہاں سر چھپانے کو خیمہ تو مل گیا مگر میرا بچا کچا سامان کوئی رات کو خیمے سے چوری کرکے لے گیا ہے ادھر راجن پور انتظامیہ نے آنے والے امدادی ٹرکوں کو زبردستی روک کر لوٹ مار کرنے والے ساٹھ سے زائد ڈنڈا بردار لوگوں کو گرفتار کرکے مختلف جیلوں میں بند کردیا ہے۔
شہریوں نے بکرا چوروں کے تین رکنی کو پکڑ کر ان کی درگت بنائی پھر انہیں کلرسیداں پولیس کے حوالے کردیا
The citizens caught three members of the goat thieves and arrested them, then handed them over to the police
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،14،ستمبر,2022)—شہریوں نے بکرا چوروں کے تین رکنی کو پکڑ کر ان کی درگت بنائی پھر انہیں کلرسیداں پولیس کے حوالے کردیا ملزمان کا تعلق ڈھوک سہالہ سوہاوہ ضلع جہلم سے ہے کلر سیداں پولیس نے مویشی چوروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مسروقہ بکری برآمد کر لی۔ملزمان حسن رضا،زین عباس اور ثاقب عباس نے نواحی گاؤں کنوہا سے یاسر محمود نامی شخص کی قیمتی بکری چوری کر کے گاڑی میں ڈال کر فرار ہو رہے تھے کہ مقامی افراد نے تعاقب کر کے انہیں قابو کر لیا اور خوب دھنائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔کلرسیداں پولیس نے ملزمان سے ایک بکری برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
چوآ خالصہ میں لیڈی ڈاکٹر کے رہائشی کمرے سے نامعلوم ملزمان ہزاروں روپے کی نقدی اور آرٹیفیشل جیولری چوری کر کے فرار ہو گئے
Unknown suspects stole thousands of rupees in cash and artificial jewelery from the living room of a lady doctor in Choa Khalsa and escaped
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،14،ستمبر,2022)—چوآ خالصہ میں قائم سرکاری فلاحی مرکز میں تعینات ایک لیڈی ڈاکٹر کے رہائشی کمرے سے نامعلوم ملزمان ہزاروں روپے کی نقدی اور آرٹیفیشل جیولری چوری کر کے فرار ہو گئے۔لیڈی ڈاکٹر اپنی بیمار ماں کو دیکھنے گھر گئی ہوئی تھی اور جب واپس آئی تو گھر کا سامان بکھڑا پڑا تھا۔