مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12ستمبر2022) پورے ملک کی طرح کہوٹہ میں بھی قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ریلی کا انعقاد۔ریلی کی قیادت تحصیل صدرپی ٹی آئی راجہ وحید احمد خان کی ریلی میں تحصیل کہوٹہ اور کہوٹہ سٹی کے تنظیمی عہدیداران اور کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی،کارکنان نے مائینس عمران خان فارمولے اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی،ریلی مٹور چوک کہوٹہ سے کلر چوک کہوٹہ تک نکالی گئی راستے میں دوکانداروں کی طرف سے ریلی ارکان پر گل پاشی بھی کی گئی ریلی سے صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ الطاف حسین،کرنل (ر) سعید احمدجنجوعہ،راجہ عامر جنجوعہ،راجہ عاطف ایڈووکیٹ،سردار صغیر ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب میں کہا کہ مائینس عمران خان فارمولا کسی صورت قبول نہیں عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے کسی نے بھی عمران خان کے خلاف غیر آئینی طریقہ استعمال کیا تو اس کی تمام تر زمہ داری موجودہ امپورٹڈ حکومت پر ہو گی ہماری برداشت کا امتحان نہ لیا جائے کارکن مقابلہ کرنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں اب انقلاب آئے گا۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 12 September 2022) Like the whole country, a solidarity rally was held in Kahuta with the leader of Pakistan Tehreek-e-Insaf Imran Khan. The rally was led by Tehsil President PTI Raja Waheed Ahmad Khan. Organizational officials of Tehsil Kahuta and Kahuta City and a large number of workers participated in the rally. The workers raised slogans against the Minus Imran Khan formula and the imported government. The rally was taken out from Mator Chowk Kahuta to Kallar Chowk Kahuta. Raja Waheed Ahmad Khan, President PTI Kahuta Raja Altaf Hussain, Colonel (R) Saeed Ahmad Janjua, Raja Amir Janjua, Raja Atif Advocate, Sardar Sagheer Advocate and others said in the address that Minus Imran Khan formula is not acceptable under any circumstances. Our red line is that if anyone uses an unconstitutional method against Imran Khan, all the responsibility will be on the current imported government. Our endurance should not be tested. The workers are sitting ready to fight. Now the revolution will come.
عبد المجید مغل کی طرف سے سیلاب زدگان کے لیے لاکھوں روپے کا امدادی سامان
Millions of rupees worth of relief goods donated for flood victims by Abdul Majeed Mughal
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12ستمبر2022) آل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر معروف سماجی شخصیت عبد المجید مغل کی طرف سے سیلاب زدگان کے لیے لاکھوں روپے کا امدادی سامان،بدین، دادو کراچی جا کر متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء اور کپڑے وغیرہ دیا جبکہ آئندہ ہفتے ان کی ٹیم سوات کو جائے گئی مخلوق کی خدا کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے سیلاب زدگان مصیبت کی اس گھڑی میں بے یارومددگار ہیں ایسے میں ان کی مدداللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا کا سبب بنے گی اجتماعی طورپر اللہ سے معافی مانگی جائے تا کہ جو پریشانی سیلاب کی صورت میں وطن عزیز پر آئی ہوئی ہے اللہ تعالیٰ اس سے ہمیں نجات عطاء فرمائے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کو دیکھ کر روناآتا ہے،متاثرین سیلاب کی مدد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،قوم مل جل کراس مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کی مددکرکے انہیں مشکل حالات سے نجات دلاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مخیر حضرات دل کھول کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں، سیلاب متاثرین ہمارے بھائی ہیں اور ہماری مدد کے منتظر ہیں حکومت ہنگامی بنیادوں پر سیلاب متاثرین کے لئے اقدامات کرے تاکہ سیلاب متاثرین کی فوری داد رسائی ہوسکے انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم بالخصوص حکمران اپنی ان نافرمانیوں کو نچوڑ کر اللہ کی بارگاہ میں سچے دل سے تو بہ کرے، اس کا وعدہ ہے کہ تو بہ کرنے والوں کی مشکلیں آسان کر دیتا ہے اور اپنے عذاب کو ان سے اٹھالیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سچے دل سے توبہ وقت کی ضرورت ہے، قوم عملی طورپر متاثرین کی بحالی کے لئے میدان عمل میں آئے۔
ملک کی ترقی، معاشی بہتری اور غربت میں کمی کیلئے تعلیم کو بہتر بنانے کے سوائے کوئی راستہ نہیں،
There is no way for the development of the country, economic improvement and reduction of poverty except to improve education
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12ستمبر2022) چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی ترقی، معاشی بہتری اور غربت میں کمی کیلئے تعلیم کو بہتر بنانے کے سوائے کوئی راستہ نہیں، ملکی ترقی میں طلباء کا اہم کردار رہا ہے،ترقی یافتہ ممالک میں مثبت آگہی کا کام طلباء انجام دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم جس خطے سے تعلق رکھتے ہیں وہاں غربت، ماحولیاتی آلودگی، موسمی تبدیلیوں سمیت مختلف چیلینجز کا سامنا ہے، اس لئے ہمیں ایک بہترین تربیت یافتہ افرادی قوت تیار کرنی ہوگی، جس کے لئے ان کی بنیادی تعلیم بہتر ہونی چا ہئے جبکہ ہمارے تدریسی نظام میں عالمی سطح کے سماجی، معاشی، سائنسی اور تاریخی موضاعات شامل ہونے چاہیے، جبکہ طلبا کو تجربات پر زیادہ توجہ دینی پڑے گی ہمیں بھی جدید موضاعات کو اپنی تدریس اور تحقیق میں شامل کرنا پڑیگا اور دنیا سے شانہ بشانہ چلنے کیلئے اپنے بچوں کی بنیادی تعلیم پر زیادہ توجہ دینی ہوگی، انہوں نے مزید کہا دنیا میں اب وہ کامیاب سمجھا جائیگا، جو اپنی تعلیم میں شامل موضوعات کی بنا پر اپنی زندگی کو آگے بڑھائیگا، اور وقت کی قدر کریگا، اس لئے ہمیں اپنی تعلیم میں تبدیلی لانی پڑے گی اور محنت سے اپنے قابلیت ثابت کرنی پڑے گی،پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور زرعی ترقی عام لوگوں کی ترقی کی ضامن ہے، جبکہ بہتر تعلیم ہی اس ملک کو بہترین ماہرین، ڈاکٹرز، انجنئرس، آئی ٹی ایکسپرٹس، بزنس مینجمینٹ، زرعی، وٹرینری ماہرین سمیت ہر فیلڈ کی تربیت یافتہ افرادی قوت فراہم کرسکتی ہے۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12ستمبر2022) پی ٹی آئی رہنماؤں غلام مرتضیٰ ستی اور کرنل محمدشبیر اعوان کا صحافی چوہدری الفت حسین سے اظہار تعزیت،پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA 57 غلام مرتضیٰ ستی اور حلقہ پی پی سیون کے امیدوار کرنل محمد شبیر اعوان نے سہوٹ کلیال میں معروف صحافی چوہدری الفت حسین کی ہمشیرہ محترمہ، خالہ محترمہ اور بہنوئی کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی جبکہ انہوں نے بھیائی مہر علی میں میجر راجہ قیوم کے بھائی راجہ خالد کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی۔