کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،11،ستمبر,2022)—جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے نائب امیر سید عزیز حامد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی متاثرین سیلاب کی خدمت خالصتا اللہ کی رضا اور انسانیت کے نام پر کرتی ہے ہم ووٹ کی بنیاد پر خدمت نہیں کرتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں سے راجن پور کے متاثرین سیلاب کے لیئے سامان کی ترسیل کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کلر سیداں جاوید اقبال،راجہ تنویر احمد کے علاؤہ انجمن تاجراں چوکپنڈوری کے چوہدری یاسر ولایت، حوالدار زعفران بھی موجود تھے۔سید وزیر حامد نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں متاثرین کی فوری مدد اور بحالی کا ہے کچھ لوگ آج بھی نفرت کی سیاست کو فروغ دینے میں مصروف ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے سرپرست چوہدری ابرار حسین اور صدر توقیر اعوان نے بتایا کہ عوام نے الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کو پچاس لاکھ کے نقد عطیات اور تیس لاکھ کا سامان مہیا کرکے الخدمت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔کلرسیداں سے سامان کے ٹرک راجن پور پہنچ چکے ہیں پیر کے روز سے الخدمت کلرسیداں راجن پور کے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے گی۔ لوگوں کو خوراک ادویات کے علاؤہ انہیں کھانا بھی پیش کریں گے۔انہوں نے انجمن تاجراں چوکپنڈوری کی جانب سے دس لاکھ 87 ہزار کی نقدی دو لاکھ کے سامان کی فراہمی پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 11, September 2022)- The Deputy Amir of Jamaat-e-Islami District, Rawalpindi Syed Aziz Hamid has said that Jamaat-e-Islami is serving flood victims purely for the sake of Allah and in the name of humanity. They do not serve on the basis of votes. He expressed these views while speaking on the occasion of the delivery of goods for the flood victims of Rajanpur. Chaudhry Yasir Wilayat, Havaldar Zafar of Anjuman Tajaran Chowk pindori were also present. Syed Wazir Hamid said that this is not the time for politics but for immediate help and rehabilitation of the victims. Some people are still busy promoting the politics of hatred. Chaudhry Abrar Hussain and President Tauqir Awan said that the people have expressed their full confidence in Al-Khidmat by providing cash donations of 55 lakhs and equipment worth 3 lakhs to Al-Khidmat Foundation. From Monday, Al-Khidmat Kallar Syedan organized a medical camp in the affected areas of Rajanpur will be Apart from food and medicines, they will also offer food to the people. He also thanked Anjuman Tajaran Chowk Pindori for providing goods worth 1.87 million in cash and 2 lakh.
کلرسیداں میں پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی قائد عمران خان سے اظہاد یکجہتی کے لیئے اتوار کی شب ریلی نکالی
Pakistan Tehreek-e-Insaaf held a rally on Sunday night in Kallar for unity with party leader Imran Khan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،11،ستمبر,2022)—کلرسیداں میں پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی قائد عمران خان سے اظہاد یکجہتی کے لیئے اتوار کی شب ریلی نکالی اور عمران خان مانئس فارمولا نا منظور امپورٹڈ حکومت نا منظور کے نعرے لگائے ریلی کا اہتمام پی ٹی آئی ایم سی اور تحصیل کی تنظیم نے کیا تھا ریلی کے شرکا نے مرید چوک سے مین چوک تک نعرے بازی کی نے عمران خان سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی جو مرید چوک سے شروع ہو کر مین چوک میں اختتام پذیر ہوئی ریلی میں مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی کے معاون خصوصی قدیر عباسی تحصیل صدر یاسر منصور تحصیل جنرل سیکرٹری امتیاز حسین لنگڑیال سٹی صدر سید سیماب حیدر شاہ میڈم نبیلہ انعام برجیس جیلانی عاقب علی، سید جنید عباس شاہ، محمد سفیر، سمیت کارکنوں نے شرکت کی۔ قدیر عباسی، یاسر منصور، سید سیماب حیدر شاہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آئین اور قانون کی پاسداری ہمارا فرض ہے سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ملکی آئین دیتا ہے قوم مانئس ون فارمولا قبول نہیں کرے گی، عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد نے عوام کو بیدار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران وزیراعظم پاکستان بنا تو ہر شہری اور بیرون ملک بسنے والوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے تھے ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری طور پر عام انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت سے خائف حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے مگر ہم انتخابات میں دوتہائی
اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام عمران مانئس فارمولا کسی صورت قبول نہیں کریں گے