DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Mureed Awan Welfare Organization collected lakhs of rupees of aid and emergency supplies for the flood victims.
کہوٹہ شہر سے مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن (رجسٹرڈ)کے پلیٹ فارم سے سیلاب متاثرین کے لیے لاکھوں روپے امداداور ضروت کا سامان اگھٹا گیا کیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11ستمبر2022)
نوجوان سماجی شخصیت ملک کلیم حسین اعوان چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن (رجسٹرڈ)کا اپنی ٹیم کے ہمراہ چارشدہ میں متاثرین سیلاب میں امدادی سامان کی تقسیم،لاکھوں روپے مالیت کا کھانے پینے اور استعمال کا سامان تقسیم کیا عوام علاقہ کی طرف سے ملک کلیم حسین اعوان چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن (رجسٹرڈ) اور ان کی ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین،تفصیل کے مطابق نوجوان سماجی شخصیت ملک کلیم حسین اعوان چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن (رجسٹرڈ)نے کہوٹہ شہر سے مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن (رجسٹرڈ)کے پلیٹ فارم سے سیلاب متاثرین کے لیے لاکھوں روپے امداداور ضروت کا سامان اگھٹا گیا کیاانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ عوام نے جو اپنی امانت صدقات کی صورت میں ہمیں دی وہ میں نے حق داروں تک پہنچا دی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بہت بری صورت حال دیکھنے میں آئی ہے لوگ کئی دنوں سے کھلے آسمان تلے دن رات گزارنے پر مجبور ہیں مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن (رجسٹرڈ)کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان پہنچایا گیاہماری کوشش ہے کہ ان مشکل جگہوں پر امدادی سامان پہنچایا جائے جہاں لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور ان تک کسی بھی قسم کی کوئی امداد نہ پہنچ سکی ہوانہوں نے مزید بتایا کہ ہم لوگوں میں اشیاء خوردونوش، کپڑے، دوائیاں، خیمہ، چپل اور جو ضروریات زندگی میں چیزیں استعمال ہوتی ہیں وہ لوگوں تک پہنچارہے ہیں لہٰذا مخیر حضرات سے پر زور اپیل ہے کہ اس کارِخیر میں ہمارا ساتھ دیں اور اپنے ہم وطنوں کی زندگیاں بچانے میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ حافظ صغیر احمد چشتی امام مسجد الخلیل،ملک ریاض احمد، صوبیدار ملک رشید، صوبیدار ملک وزیر، صوبیدار ملک فاروق، ملک اقبال،راجہ عدیل، ملک جواد، ملک عاشر،ملک علی بھی موجود تھے۔




