DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; A 73-year-old man killed two female relatives by shooting in Kallar Seydan, later committed suicide after seeing the police coming.

کلرسیداں کے قریب 73 سالہ شخص نے دو رشتہ دار خواتین کوموت کے گھاٹ اتار دیا بعد ازاںپولیس کو آتا دیکھ کر خودکشی کر لی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،09،ستمبر,2022)—کلرسیداں کے قریب 73 سالہ شخص نے دو رشتہ دار خواتین کو یکے بعد دیگرفائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا بعد ازاں اس نے پولیس کو آتا دیکھ کر خود پر فائر کرکے خودکشی کر لی بربریت کا یہ واقعہ چوآخالصہ کے نواحی گاؤں سہوٹ کلیال میں جمعرات کی صبح چھ بجے پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق سہوٹ کلیال کے محمد رشید ولد نور محمد جمعرات کی صبح چھ بجے کے قریب رائفل لے کر گھر سے نکلا اور ملحقہ گھر میں داخل ہو گیا جہاں اس نے سابق کونسلر چوہدری محمد ریاست کی بیوہ مسمات (ز) کو اس وقت فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا جب وہ اپنے بستر میں لیٹی ہوئی تھی اس دوران پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ انسپکٹر چوہدری محمد ضمیر کی بیوہ (ش) نے اسے چھڑانے کی کوشش کی تو اس نے اس پر بھی فائرنگ کرکے اسے موت کی نیند سلا دیا جس کے بعد وہ کئی دیگر افراد پر بھی حملہ اور ہوا اور دیگر نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں اس کے بعد وہ کئی گھروں پر للکارتا ہوا ایک کمرے میں داخل ہو گیا اور کسی نے باہر سے کنڈی لگا دی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کلرسیداں پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس کو آتا دیکھ کر ملزم نے اپنی ہی رائفل سے خود پر فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اس طرح ایک ہی گھر میں چند منٹ کے اندر اندر تین افراد موت کی وادی میں چلے گئے ملزم نے دو خواتین کو قتل کرنے کے بعد معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ چوہدری الفت حسین کو بھی کال کرکے دو خواتین کو قتل کرنے کی اطلاع کے ساتھ انہیں بھی دھمکیاں دیں،تینوں نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ایک ہی فیملی کے سپرد کردی گئیں،قتل ہونے والی دونوں خواتین کے قریبی عزیز برطانیہ دوبئی ناروے ڈنمارک میں مقیم ہیں جبکہ ملزم کے اپنے بچے برطانیہ میں قیام پذیر ہیں جن کی آج وطن واپسی کے بعد نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 09, September, 2022)- A 73-year-old man shot dead two female relatives in Sahot Kalyal in Kallar Syedan, after which he committed suicide after seeing the police coming. This incident of barbarism took place at 6 o’clock in the morning on Thursday in the village of Sahot Kalyal in the suburbs of Choa Khalsa. According to the details, Muhammad Rasheed son of Noor Muhammad of Sahot Kalyal left the house with a rifle around 6 o’clock in the morning on Thursday and entered the adjoining house where he shot dead widow of former councilor Chaudhry Muhammad Riasat, while she was lying in her bed. He also shot the dead wife of late Ch Mohammad Zameer while she tried to stop him, after which he attacked many other people and others ran away to save their lives, after which he attacked several houses. Challengingly, he entered a room and someone locked the door from outside. As soon as the incident was reported, the Kallar Syedan police reached the spot. Seeing the police coming, Muhammad Rasheed ended his own life by shooting himself with his own rifle. The three bodies were handed over to the same family after the post-mortem. The relatives of the two murdered women are living in the UK, Dubai, Norway, and Denmark, while the accused’s children are staying in the UK.

دو خواتین کے قتل اور ملزم کی خودکشی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ سے رپورٹ طلب کرلی

Taking notice of the murder of two women and the suicide of the accused, SP asked for a report from SP Saddar Ahmed Zanir Cheema

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،09،ستمبر,2022)—سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کا کلرسیداں کے علاقے سہوٹ کلیال میں دو خواتین کے قتل اور ملزم کی خودکشی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ سے رپورٹ طلب کرلی ملزم رشید نے خواتین کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی،واقعہ کی اطلاع پر ایس پی صد راحمد زنیر چیمہ،ایس ڈی پی اوکہوٹہ اوردیگر افسران موقعہ پر موجود پہنچ گئے پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی اورسابقہ رنجش کی وجہ سے پیش آیا۔

کلرسیداں میں دو وزرائے اعظم کے انتخابی حلقوں کی تقسیم۔

Division of two Prime Ministerial constituencies in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،09،ستمبر,2022)—کلرسیداں میں دو وزرائے اعظم کے انتخابی حلقوں کی تقسیم۔دیہات اور یوسیز ادھر سے ادھرہو گئیں مگر کیا مجال کسی نے ان حلقہ بندیوں کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہو،تفصیلات کے مطابق گزشتہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کلرسیداں کے قانون گو حلقہ چوآخالصہ کو مری کہوٹہ کے انتخابی حلقہ سے الگ کرکے گوجر خان کے انتخابی حلقہ میں اور چوہدری نثار علی خان کے حلقہ سے قانون گو حلقہ ساگری کو نکال کر مری کی قومی اسمبلی کی نشست کا حصہ بنا دیا تھا چند ماہ قبل سیاسی زعما کی مشاورت سے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا گیاجس نے قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی تمام یوسیز کو سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے حلقہ انتخاب سے نکال کر واپس مری کی نشست سے منسلک کر دیا اور قانون گو حلقہ ساگری کی تمام یوسیز کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے حلقہ انتخاب سے نکال کر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے حلقہ گوجر خان سے منسلک کردیا گیا بظاہر اس پر عوامی حلقوں نے بہت شور مچایا مگر اس فیصلے کے خلاف کوئی ایک شخص بھی ہائی کورٹ تک نہیں گیا۔اسی طرح کلر سیداں کے قانون گو حلقہ چوآخالصہ کے سات پٹواری سرکلز کنوہا،دھمالی،چوآ خالصہ،منیاندہ،پنڈورہ پردو اور سموٹ کو پی پی سات کہوٹہ کلر سیداں سے نکال کر پی پی 8 گوجر خان کا حصہ بنا دیا گیا اسی قانون گو حلقہ چوآ خالصہ کے پانچ پٹوار سرکل دوبیرن,ممیام،پنڈ بینسو،نلہ مسلماناں،بناہل کو پی پی سات میں شامل کردیا گیا۔

مولانا محمد سلیمان نقشبندی انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں سہوٹ بگیال میں ادا کی گئی

Maulana Muhammad Sulaiman Naqshbandi passed away and the funeral prayer was offered in Sahot Bagyal village

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،09،ستمبر,2022)—سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے رہنما معروف عالم دین دارالعلوم انوار القرآن اور مدنی مسجد چوآخالصہ کے مہتمم ریٹائرڈ مدرس مولانا محمد سلیمان نقشبندی انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں سہوٹ بگیال میں ادا کی گئی جس میں علامہ محمد اقبال قریشی،راجہ ازرم حمید سیالوی،چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد، تنویر ناز بھٹی،قاری محمد اجمل قادری،چوہدری توقیر اسلم، محمد ظریف راجا،نمبردار اسد عزیز،تنویر اختر شیرازی،شیخ حسن سرائیکی،راجہ یامین عادل،اسحاق حیدری،احسان الحق قریشی،حاجی محمد شریف،سرفراز جنجوعہ،راجہ محمد خطاب،عقیل عابد قریشی، جمیل مغل،ماسٹر خطاب حسین اور ان کے شاگردوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پاکستانی محنت کش طالب حسین کا دوبئی میں دل کا دورج ل پڑنے سے انتقال ہو گیا

Talib Hussain of Nambal passed away in Dubai

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،09،ستمبر,2022)—پاکستانی محنت کش طالب حسین کا دوبئی میں دل کا دورج ل پڑنے سے انتقال ہو گیا نماز جنازہ دریائے جہلم کے غربی کنارے پر واقع ڈھوک کڑاتھہ بناہل میں ادا کی گئی۔

رابعہ بصری نے ایم سی کلر سیداں میں ایم او ریگولیشن، محمد ماجد نذیر نے ایم او فنانس کا چارج سنبھال لیا

Rabia Basri took charge of MO Regulation in MC Kallar Syedan, and Mohammad Majid Nazir took charge of MO Finance

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،09،ستمبر,2022)—رابعہ بصری نے ایم سی کلر سیداں میں ایم او ریگولیشن، محمد ماجد نذیر نے ایم او فنانس کا چارج سنبھال لیا ہے جبکہ شمائلہ خان کوایم او پلاننگ کا عارضی چارج دے دیا گیا ہے جو ہفتہ میں دو بار کلر سیداں میں دستیاب ہونگی۔

ڈی ایس پی ملک رفاقت حسین کو سرکل کہوٹہ کلر کا نیا ڈی ایس پی تعنیات

DSP Malik Raffakat Hussain has been appointed as the new DSP of Circle Kahuta Kallar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،09،ستمبر,2022)—ڈی ایس پی ملک رفاقت حسین کو سرکل کہوٹہ کلر کا نیا ڈی ایس پی تعنیات کیا ہے ان کے پیشرو کا تبادلہ وارث خاں راولپنڈی کردیا گیا ڈی ایس پی ملک رفاقت حسین کو سرکل کہوٹہ کلر کا نیا ڈی ایس پی تعنیات کیا ہے ان کے پیشرو کا تبادلہ وارث خاں راولپنڈی کردیا گیا

 

Show More

Related Articles

Back to top button