Kahuta; Inauguration ceremony of the office of Safina Shaheen Advocate in Ghulam Rabbani Qureshi Law Chamber
غلام ربانی قریشی لاء چیمبر کہوٹہ میں میڈم سفینہ شاہین ایڈووکیٹ کے دفترکی افتتاحی تقریب
Kabir Ahmed JanjuaSeptember 7, 2022
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8ستمبر2022) غلام ربانی قریشی لاء چیمبر کہوٹہ میں میڈم سفینہ شاہین ایڈووکیٹ کے دفترکی افتتاحی تقریب،سینئر قانون دان راجہ ایم ستار اللہ ایڈوکیٹ،آصف ربانی قریشی سمیت کثیر تعداد میں وکلاء سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل غلام ربانی قریشی لاء چیمبر کہوٹہ میں میڈم سفینہ شاہین ایڈووکیٹ کے دفترکی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا تقریب کے مہمان خصوصی ممتازقانون دان راجہ ایم ستاراللہ ایڈووکیٹ،ایس ڈی پی او کہوٹہ مرزاطاہرسکندر اور چیئرمین غلام ربانی قریشی ویلفیئرفاونڈیشن کہوٹہ آصف ربانی قریشی نے افتتاح کیا،افتتاحی تقریب میں صدرکہوٹہ بار ایسوسی ایشن شکیل قریشی ایڈووکیٹ،گلفام خان ایڈووکیٹ،راجہ ہاشم تصور ایڈوکیٹ،حافظ واجد محمودستی ایڈووکیٹ، صدرپریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،ممتازشاعرجاوید احمد عباسی اور صابرعلی صدیقی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 8 September 2022) Ghulam Rabbani Qureshi Law Chamber opening ceremony of Madam Safina Shaheen Advocate’s office in Kahuta, senior jurist Raja M. Sattarullah Advocate, Asif Rabbani Qureshi including a large number of lawyers, political and social figures were present, according to details, Ghulam Rabbani Qureshi Law The opening ceremony of the office of Madam Safina Shaheen Advocate was held in Chamber Kahuta. The chief guest of the event was Raja M. Sattarullah, Advocate, SDPO Kahuta Mirza Tahir Sikandar, and Chairman Ghulam Rabbani Qureshi Welfare Foundation Kahuta. Asif Rabbani Qureshi inaugurated the event. Association Shakeel Qureshi Advocate, Gulfam Khan Advocate, Raja Hashim Fanwats Advocate, Hafiz Wajid Mahmood Satti Advocate, President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir, eminent poet Javed Ahmad Abbasi and Sabar Ali Siddiqui, and others participated.
ملک کی عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑی ہے 6ستمبر1965ملک کی تاریخ کی ایک سنہری تاریخ ہے
The people of the country stand shoulder to shoulder with their armed forces. September 6, 1965, is a golden date in the history of the country
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8ستمبر2022) کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار منیب سدوزئی مسلح افواج ہمارا فخر ہیں ہماری افواج کے جذبہ ایمانی کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ملک دشمن عناصر کسی خوش فہمی میں ناں رہیں ملک کی عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑی ہے 6ستمبر1965ملک کی تاریخ کی ایک سنہری تاریخ ہے جس میں ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت نے متحد ہو کر دشمن کے عزائم کو ناکام کردیا تھایہ تاریخ اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے کہ اس دن پوری قوم پاک فوج کی پشت پر تھی جس کے باعث اللہ نے ان کو عظیم فتح سے سرفراز فرمایاانہوں نے کہا کہ6ستمبر1965کو دشمن کو عبرت ناک شکست اور شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی یوم دفاع و شہدا کا مقصد شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور اس عزم کا اظہار کرنا ہے کہ تمام خطرات میں مادر وطن کا دفاع کیا جائے گا۔ 1965 میں آج ہی کے دن بھارتی فوجیوں نے پاکستان پر حملہ کرنے کیلئے رات کے اندھیرے میں بین الاقوامی سرحد عبور کی لیکن قوم نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ اپنے پیغام میں کہا کہ یوم دفاع جرات، بہادری، حب الوطنی سے لگن کی علامت ہے، افواج پاکستان نے جراتمندی سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا، افواج پاکستان نے پوری قوم کی مدد سے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی، دفاع وطن کی خاطر افسروں اور جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہدا کے خاندانوں کو ان کے حوصلے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
کرنل وسیم جنجوعہ کا تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دور ہ
Col Waseem Janjua visits various union councils of Tehsil Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8ستمبر2022) امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل وسیم جنجوعہ کا تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دور ہ حلقہ میں وفات پانے والوں کے گھروں میں جا کر تعزیت اور فاتحہ کی انہوں نے بزرگ صحافی صوفی محمد ایوب مرحوم بابائے صحافت کی بیوہ اور بہوکی فوتگی پر حاضری دی بنڈھیا یونین کونسل پنجاڑ میں سرپرست اعلی پریس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان کی والدہ اور بھابی جبکہ سیکرٹری اطلاعات اور سیاسی و سماجی نوجوان رہنما ندیم چوہان کی دادی اور والدہ کی ایصال ثواب کی اجتماعی دعائیہ تقریب میں شرکت کی، درانکوٹ میں سیاسی رہنما نصیر ستی نصیر احمد ستی (رہائشی بھلنگڑی) شکیل احمد ستی،قدیر ستی اور خورشید ستی کے والدِ کی نماز جنازہ درانکوٹ میں شرکت کی جبکہ منڈیالہ،کہوٹہ شہر اور دیگر دیہاتوں،یونین کونسلرز میں ہونے والی فوتگی والے گھروں میں جاکر مرحومین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیااور مرحومین کیلئیے فاتحہ اور بیمار مریضوں کی عیادت کی اس موقع پر بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ نے کرنل وسیم جنجوعہ سے ملاقات کی۔
پاکستان سیلاب کی صورت میں ایک بڑی آزمائش سے دو چار ہے
Pakistan is facing a big test in case of floods
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8ستمبر2022) کہوٹہ کی معروف سماجی شخصیت راجہ غیور اختر جنجوعہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان سیلاب کی صورت میں ایک بڑی آزمائش سے دو چار ہے ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرین افراد اور خاندانوں کی بلا امتیاز مدد کی جائے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرع کہوٹہ کی غیور عوام کی انتظامیہ اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے شب و روز کوشاں ہے۔ حکومت کے ساتھ این جی اوز اور مخیر حضرات کو بھی آگے بڑھ کر سیلاب متاثرین کا ہاتھ تھامنا ہو گاسیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض روکنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ سیلاب زدگان کیلئے ہنگامی بنیادوں پر خوراک اور رہائش کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کچھ ہی دنوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کے لیے جو مسئلہ سب سے زیادہ پریشانی کا باعث بن سکتا ہے وہ وبائی امراض کا پھوٹنا ہے جو کہ سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں شروع ہو چکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے سیلاب زدگان کے لئے ملنے والی بیرونی امداد کی تقسیم کے دائرہ کار کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں اور اعداد و شمار کو بھی روزانہ کی بنیاد پر جاری کریں، جس سے شفافیت کے ساتھ ساتھ عوامی اعتماد میں بھی اضافہ ہو گا۔