DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Allegations of water supply pipes being seen sold to scrapyard

بلدیہ کلرسیداں کی واٹر سپلائی اسکیم کے قیمتی پائپ ملازمین لے کر کباڑ خانے پہنچ گئے ایک شہری کی جانب سے موقع کی ویڈیو وائرل ہونے پر صورتحال ہی تبدیل ہو گئی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،06،ستمبر,2022)—بلدیہ کلرسیداں کی واٹر سپلائی اسکیم کے قیمتی پائپ ملازمین لے کر کباڑ خانے پہنچ گئے ایک شہری کی جانب سے موقع کی ویڈیو وائرل ہونے پر صورتحال ہی تبدیل ہو گئی تفصیلات کے مطابق بلدیہ کلر کی واٹر سپلائی اسکیم کے تین اہلکار اتوار کی چھٹی کے باوجود آٹھ انچ قطر کا بیس فٹ لمبا استعمال شدہ پائپ رکشے میں ڈال کر ایک مقامی کباڑیئے کے پاس پہنچ گئے جہاں ایک مقامی نوجوان نے اس کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا جہاں ملازمین اسے یہ کہتے سنے گئے ہیں کہ ہماری مرضی ہم پائپ فروخت کریں یا نہ کریں۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کئی لوگ اس میں کود پڑے اور وہ مختلف تاویلیں پیش کرتے رہے مگر اتوار کے روز پلمبر کو بھی اطلاع دیئے بغیر ملازمین پائپ لے کر کباریئے کے پاس کیوں گئے اس کا جواب کوئی دینے کو تیار نہیں البتہ پیر کے روز اس پائپ کو پانی کی ٹنکی کے ساتھ زیر زمین نصب کردیا گیا مقامی شہریوں نے اس واقعہ کی بلاتاخیر انکوائری کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بہت سے شکوک و شبہات دور ہو سکیں۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 06 September 2022)- The situation changed after a citizen’s video of the occasion went viral, taking the precious pipes of water supply scheme employees of Kallar Syedan municipality to the scrapyard. According to the details, three officials of the water supply scheme of the municipality Kallar put a twenty-foot-long used pipe of eight inches in diameter in a rickshaw and reached a local scrapyard, where a local youth made a video of it and posted it on social media. It was shared on the media where the employees were heard saying that it is our choice whether we should sell the pipe or not. After the video went viral, many people jumped into it and kept giving different interpretations. No one is ready to answer why the employees went to the scrpyard with the pipe, but on Monday, the pipe was installed underground along with the water tank. The local citizens have demanded an immediate inquiry into the incident so that many Doubts can be removed.

انجمن تاجران چوک پنڈوڑی کا الخدمت فاؤنڈیشن پر بھرپور اعتماد،10لاکھ 87 ہزار کی کیش۔دو لاکھ روپے مالیت کا راشن اور دیگر سامان متاثرین سیلاب کی مدد کے لیئے الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان کے حوالے کیا

Anjuman Tajran Chowk Pindori has full confidence in Al Khidmat Foundation after hading over 10 Lakh donation

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،06،ستمبر,2022)—انجمن تاجران چوک پنڈوڑی کا الخدمت فاؤنڈیشن پر بھرپور اعتماد،10لاکھ 87 ہزار کی کیش۔دو لاکھ روپے مالیت کا راشن اور دیگر سامان متاثرین سیلاب کی مدد کے لیئے الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان کے حوالے کیا اس موقع پر تاجر عہدیداران راجہ آفتاب حسین جنجوعہ،چوہدری محمد عباس، راجہ سہیل جہانگیر،چوہدرھ یاسر چوہان،نمبردار سہیل،حوالدار زعفران،شیخ امتیاز راجو،سردار گلفراز اور دیگر بھی موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ انجمن تاجراں نے جو فنڈز اور راشن جمع کیا تھا اسے الخدمت کے سپرد کرنے کا مقصد یہی ہے کہ یہ مستحقین تک پہنچ جائے گا۔یہ وقت سیاست کا نہیں متاثرین کی ترجیحی بنیادوں پر مدد کرنا ہے تاجر سمجھتے ہیں کہ الخدمت یہ کام بہتر انداز میں کر سکتی ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد توقیر اعوان نے کہا کہ ہمارا نصب العین متاثرین کو ریسکیو کے بعد انہیں خوراک کی فراہمی آباد کاری اور کاشتکاری کے لیئے ان کی معاونت کرنا ہے ہم سب مل کر انہیں اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے قابل بنا سکیں گے

اسلامی بینکاری ہماری ترجیح ضرورت ہے

Islamic bankingshould be a priority

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،06،ستمبر,2022)—اسلامی بینکاری ہماری ترجیح ضرورت ہے کمرشل بنکوں کے ساتھ ساتھ اسلامک بنکاری کو متعارف کرانے کا مقصد صارفین کو سود سے پاک بنکاری کی سہولت مہیا کرنا ہے ان خیالات کا اظہار رکن شریعہ بورڈ محمد اسلم نے کلرسیداں میں ایچ بی ایل اسلامک بنک کی برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت بنک منیجر راجہ نعمان رفیع نے کی تقریب میں ریجنل بزنس منیجر سید رضوان الحق،ایریا منیجر محمد شہزاد کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ محمد رفیع،چوہدری ارشد،شیخ محمد حنیف،سید جنید عباس شاہ کے علاؤہ تاجروں نے بھی شرکت کی۔ڈاکٹرعثمان زبیری نے کہا کہ اسلام میں سور حرام قرار دیا گیا ہے اسی وجہ سے اسلامی بنکاری کو عام کیا جا رہا ہے ہم قرض دے کر منافع نہیں لیتے بلکہ اسے سود ہی سمجھتے ہیں انہوں نے زور دیا کہ تاجر اسلامی بنکاری کی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

جو لوگ دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر کریڈٹ لینے کے چکر میں ہیں ان کیلیے عرض ہے کہ خود سے بھی کچھ کر لیں تاکہ عوام کو منہ دکھانیکے قابل ہو سکیں, اظہر محمود بھٹی

Those who are in the process of taking credit by placing plaques on the projects of others are requested to do something themselves so that they can show their face to the people, Azhar Mahmood Bhatti

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،06،ستمبر,2022)—پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی نے کہا ہے جو لوگ دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر کریڈٹ لینے کے چکر میں ہیں ان کیلیے عرض ہے کہ خود سے بھی کچھ کر لیں تاکہ عوام کو منہ دکھانیکے قابل ہو سکیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ دھان گلی تا کلر سیداں سڑک کا منصوبہ عوامی لیڈر سابق وزیراعظم پاکستان موجودہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا ہے اور انہوں نے اگست 2021 میں اپوزیشن میں رہتے ہوئے قومی اسمبلی میں اس کیلیئے آواز اٹھا?ی تھی مگر بدقسمتی سے اس وقت وہ ٹولہ اقتدار کے سنگھاسن پر براجمان تھا جس کا علاقا?ی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود سے دور کا بھی واسطہ نہیں تھا۔ پھر جب اپنی نااہلیوں اور متحدہ اپوزیشن کی حکمت عملی سے اپریل 2022 میں یہ ٹولہ اقتدار سے باہر ہوا تو سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلیے پنجاب میں حمزہ شہباز کی سربراہی میں قائم اتحادی حکومت کو کلر دھانگلی روڈ کو پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ بنانے اور فنڈز مختص کرنے کے لیئے خط تحریر کیا جس کے بعد گزشتہ جون میں پنجاب کے بجٹ میں اس منصوبے کو شامل کرکے بیس کروڑ کی رقم مختص کی جس پر پنجاب ہائی وے نے درخواستیں طلب کرلی ہیں اب جب اس منصوبے پر کام شروع ہونے جا رہا ہے تو تختی مافیا سرگرم ہو گیا کہ یہ ہمارا منصوبہ ہے ان کو یہ بات یاد رکھنا چاہییے کہ عوام ان کی اصلیت جان چکے ہے اس لیے ان کا کو?ی بھی پراپیگنڈہ اب کامیاب نہیں ہوگا۔ پی ٹی آئی نے 2021-22 کے بجٹ میں اسے دانستہ نظر انداز کیا تھا اب اسے دعویٰ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے حمزہ شہباز کی قیادت میں قائم صوبائی حکومت نے اس منصوبے کے لیئے فنڈز مختص کیئے پی ٹی آئی کا اس منصوبے سے کوئی تعلق نہیں ہے

شاہ باغ بازار میں چوری کی ایک اور واردات

Another incident of theft in Shah Bagh Bazar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،06،ستمبر,2022)—شاہ باغ بازار میں چوری کی ایک اور واردات ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے۔شاہد نذیر نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ وہ شاہ باغ میں کولنگ سنٹر کا کاروبار کرتا ہے صبح دوکان پر گیا تو تالا ٹوٹا ہوا تھا نامعلوم ملزمان چار لاکھ پانچ ہزار مالیت کے کمپریشر،کاپر وائر اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button