DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Timber thieves cut down a tree worth at least two and a half lakh rupees in the darkness of night from Kahuta Panjar ridge (Jabrian).

کہوٹہ پنجاڑ ریج (جبریاں)سے لکڑی چوروں نے رات کی تاریکی میں کم ازکم دو سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا ایک درخت کاٹ دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6ستمبر2022)
کہوٹہ کے جنگلات “لکڑی چوروں “کے نرغے میں کہوٹہ کے جنگلات میں سے آئے روز کہیں ناں کہیں سے کوئی نہ کوئی چیڑ کا قیمتی درخت کاٹ دیا جاتا ہے گذشتہ روز کہوٹہ پنجاڑ ریج (جبریاں)سے لکڑی چوروں نے رات کی تاریکی میں کم ازکم دو سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا ایک درخت کاٹ دیا جو اہل علاقہ کی طرف سے بروقت اطلاع پر محکمہ جنگلات کہوٹہ اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر لکڑی چور کاٹا ہوا درخت گاڑی سمیت چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گے گاڑی کو لکڑی سمیت محکمہ جنگلات کے اہلکار اپنے ساتھ آفس لے جہاں انہوں نے بطور سزالدی ہوئی گاڑی 3ماہ کے لیے بند کر دی یاد رہے انسانی زندگی میں جنگلات کی اہمیت کا کوئی نعم البدل نہیں کیونکہ جنگلات ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں انتہائی اہم ہیں۔ آکسیجن کی کمی کو پورا کرتے ہوے ہر جاندار کو زندگی بخشتے ہیں بارشوں کا سبب بنتے ہیں سیلابوں کو روکتے ہیں ایک بڑا درخت 2 ٹن کے ائیر کنڈیشنڈ کے برابر ٹھنڈک پیدا کرتا ہے حتیٰ کہ ہماری زندگی جنگلات کے دم سے ہے مگر محکمے میں چھپی ہوئی کالی بھڑیں ان لکڑی چوروں کے خلاف کاروائی کر نے کے بجائے ان سے ہاتھ ملا لیتے ہیں جس کی وجہ سے چند ٹکوں کی خاطر یہ قدرتی جنگلات کا صفایا کر ارہے ہیں۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 6 September 2022)
Forests of Kahuta In the hands of “wood thieves”, every day some precious pine tree is cut down from somewhere in the forests of Kahuta. A tree worth two to two and a half lakh rupees was cut down. On timely information from the local people, the forest department officials reached the spot. After being seen by officials the wood thief, they left the cut tree along with the vehicle and fled. The forest officials took the vehicle for 3 months as a punishment.

غلام مرتضیٰ ستی اور کرنل محمد شبیر اعوان کا کہوٹہ کلر سیداں کا دورہ

Ghulam Murtaza Satti and Col Muhammad Shabbir Awan’s visit  Kahuta Kallar Syedan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6ستمبر2022)
پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون غلام مرتضیٰ ستی اورامیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان کا کہوٹہ کلر سیداں کا دورہ، ووٹروں، سپورٹروں، کارکنوں، ورکروں سے ملاقات فوتگی والے گھروں میں فاتحہ خوانی کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزپی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون غلام مرتضیٰ ستی اورامیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان نے ہمراہ سردار ارشد مجید اور عدیل افضل کے کہوٹہ کلر سیداں کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا انہوں نے اپنے اس دورے کے موقع پر اپنے ووٹروں، سپورٹروں، کارکنوں، ورکروں سے ملاقات کی اور فوتگی والے گھروں میں فاتحہ خوانی کی انہوں نے چھنی اعوان والے ملک نوید اور ملک عمیر کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت فاتحہ خوانی کی،منیاندہ کے مقام پر صدیق مہناس کی اہلیہ محترمہ وفات پر ان سے اظہار تعزیت کے بعد مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،یوسی لہڑی کے گاؤں سہر میں شہزاد حسین کی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،یوسی لہڑی کے گاؤں سہر میں اکبر حسین والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،نارہ کے مقام پر برگیڈئیر خوشنود علی کیانی کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت فاتحہ خوانی کی،راجہ قاری کی صحت یابی دریافت کی اور ان کے والد محترم راجہ اسلم کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کے بعد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی،نارہ کے مقام پر مرزا ارشاد احمد سے ملاقات اور ضمنی الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا،پی ٹی آئی کی نوجوان شخصیت فیصل چوہان سے ملاقات اور ضمنی الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا،نارہ بگھون کے مقام پر سردار جاوید احمد کے گھر گئے اور ضمنی الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا،کتھیل ہون کے مقام پر سردار محمد افضل کے گھر گئے اور ضمنی الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا۔

پاکستانی قوم کا سیلاب متاثرین کی امداد کا جذبہ قابل تحسین ہے

The spirit of the Pakistani nation to help the flood victims is commendable

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6ستمبر2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت مرزا محمد مسعود وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خوردنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت تمام اہل وطن کافرض ہے،تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر متاثرین کی بحالی کیلئے اپنا کردار اداکرنا چاہیے،پاکستانی قوم کا سیلاب متاثرین کی امداد کا جذبہ قابل تحسین ہے،حالیہ بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر میں بہت زیادہ لوگوں کو نقصان پہنچا یاہے انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے گھر تباہ ہوچکے ہیں سیلاب زدگان کی امداد وبحالی ہماراقومی و دینی فریضہ ہے ملک سیلاب کی زد میں ہے عوام فلاحی سرگرمیوں میں دل کھول کرمدد کریں سیلاب میں پھنسے بھائیوں کی بحالی ہم سب کی زمہ داری ہے۔ دینی و فلاحی تنظیمیں احسن طریقے سے سیلاب زدگان کی مدد کرکے انسانیت کی خدمت کررہی ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button