کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،05،ستمبر,2022)—منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے بیس لاکھ کے عطیات پر مشتمل اشیا ڈیرہ اسماعیل خان کے متاثرین سیلاب میں تقسیم کردیں اس سلسلے میں منہاج ویلفیئر تحصیل کلر سیداں کیزیر اہتمام امدادی کیمپ لگایا گیا جس میں 20 لاکھ کے عطیات جمع ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کلر سیداں کیرضا کاروں نے بہت محنت کر کے 300 گھرانوں کیلیئے خشک راشن جس میں آٹا گھی چاول دالیں محصالحہ جات خشک دودھ کھجوریں بسکٹ اور جوس دودھ پانی اور بچوں کے کھانے کی اشیا کے علاوہ کمبل،مچھر دانیاں،واٹر پروف ترپال،خیمے بڑی تعداد میں کپڑے اور ضرورت کی دیگر اشیاء شامل ہیں سیلاب زدہ ایریا ڈیرہ اسمعیل خان منہاج القران کی قائم کردہ خیمہ بستی میں تقسیم کر دی گئیں۔مقامی شہریوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کلر سیداں کی ان تھک محنت پر حافظ آصف محمود اکرام قادری،مناظر حسین ملک،اکرام چوہان،طاہر محمود،اسرار احمد اور یوتھ لیگ کے نوجوان رضاکاروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 05 September 2022)-Minhaj Welfare Foundation distributed two million worth of donated items to the flood victims of Dera Ismail Khan. In which donations of 20 lakhs were collected, the volunteers of Minhaj Welfare Foundation, Kallar Syedan, worked very hard to distribute dry rations to 300 families, including flour, ghee, rice, spices, dry milk, dates, biscuits and juice, milk, water and food items for children. Apart from blankets, mosquito nets, waterproof tarpaulin, tents, a large number of clothes and other necessary items have been distributed in the flood-affected area, Dera Ismail Khan Minhaj Al-Quran thanked to Hafiz Asif Mahmood Ikram Qadri, Manazir Hussain Malik, Ikram Chauhan, Tahir Mahmood, Israr Ahmed and youth volunteers of Youth League for their hard work.
پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان نے کلر سیداں میں سیلاب زدگان کی مالی امداد کیلئے کیمپ لگایا
PPP District Rawalpindi President Chaudhry Zaheer Sultan organized a camp for financial assistance to the flood victims
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،05،ستمبر,2022)— پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان نے کلر سیداں میں سیلاب زدگان کی مالی امداد کیلئے قائم امدادی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سیلاب زدہ علاقوں میں اپنی ڈیوٹی مقدس پیشہ سمجھ کر،کر رہی ہے۔معیشت سنبھل چکی ہے ہمیں پاکستان کا مفاد عزیز ہے۔عمران خان نے خیرات کے نام پر پیسے لے کر سیاست میں استعمال کئے۔ہمیں سیاست سے بالا تر ہو کر سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کرنا ہونگی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے ملک کو سیلاب جیسی آفت کا سامنا ہے،اس کڑے وقت میں اپنے متاثرہ پاکستانی بھائیوں کیساتھ کھڑا ہونا ہو گااور ان کی امداد اور بحالی کی خاطر بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آدھے سے زیادہ ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے مگر عمران خان سیاست کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر بروقت چھوٹے ڈیم بنالئے جاتے تو آج اتنی تباہی دیکھنے کو نہ ملتی۔کالا باغ ڈیم وقت کی اہم ضرورت اور معاشی ترقی کا ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاستدان پانی کی بجائے تیل سے بجلی پیدا کر کے بجلی کمپنیوں کو مالی فاہدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔تقریب سے ضلعی نائب صدر یونس وحید ایڈووکیٹ،عاطف اعجاز بٹ، نوید اختر مغل اور محمد فیاض کیانی نے بھی خطاب کیا۔
سموٹ قتل کیس کا مقدمہ درج چھ ملزمان نامزد
Six accused named in case of Smot murder case
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،05،ستمبر,2022)—سموٹ قتل کیس کا مقدمہ درج چھ ملزمان نامزد،مقتول معروف قانون دان محمد وقاص کیانی کا کزن تھا گاؤں گولین گوجر خان کے صفدر حسین نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنے بہنوئی طاہر ندیم کے پاس موجود تھا وہ کھیتوں میں ہل چلا تھا تھا کہ اسی اثنا تصور مسلح رائفل اور عاقب مسلح پستول دیگر چار ملزمان کے ہمراہ آئے اور للکارا کہ آج تمہیں بیٹے سے جھگڑے کا مزہ چکھاتے ہیں جس کے ساتھ ہی تصور اور عاقب نے رائفل اور پستول سے سیدھے فائر کرکے طاہر ندیم کو موت کے گھاٹ اتار دیا کلرسیداں پولیس نے چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مقتول طاہر ندیم کو آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،محمد صفدر کیانی،محمد وقاص کیانی،لالہ محمد رسول،چوہدری محمد جمیل،محمد ارشاد،چوہدری ظہیر محمود،ملک محمد جہانگیر،چوہدری طارق محمود اور دیگر نے شرکت کی۔
۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ذاتی دلچسپی سے پنجاب ہائی وے نے کلرسیداں دھانگلی سڑک کی بحالی کے کام کے لیے باقاعدہ نوٹس جاری کردیا
With the personal interest of Speaker National Assembly Raja Pervaiz Ashraf, Punjab Highway has issued a formal notice for the restoration work of the Kallar Syeddan Dhuangali road
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،05،ستمبر,2022)—کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ذاتی دلچسپی سے پنجاب ہائی وے نے کلرسیداں دھانگلی سڑک کی بحالی کے کام کے لیے باقاعدہ نوٹس جاری کردیا ہے۔ اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ماہ مئی میں چارج سنبھالتے ہی پنجاب حکومت کو کلرسیداں دھانگلی روڈ کو پنجاب کے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں شامل کرنے کا خط ارسال کیا ہے جس کے بعد چھ جون کو راجہ پرویز اشرف کے فرزندوں راجہ خرم پرویز اور شاہ رخ پرویز کی موجودگی میں سڑک کا ازسر نو سروے مکمل ہوا اور ماہ جون میں حمزہ شہباز کی حکومت میں اس منصوبے کو بجٹ کا حصہ بناتے ہوئے اس کے لیئے بیس کروڑ کی رقم مالی سال کے لیئے مختص کرتے ہوئے اسے پنجاب کی اے ڈی پی 23-2022 میں شامل کر لیا گیا گزشتہ روز پنجاب ہائی وے راولپنڈی نے منصوبہ پر پیش رفت کرتے ہوئے فرمز/کنٹریکٹرز کی پری کوالیفیکیشن کے لیے نوٹس جاری کردیا۔دلچسپی رکھنے والی فرمز/کنٹریکٹرز انفرادی یا جائنٹ وینچر میں بھی پرء کوالیفیکیشن مرحلے میں شریک ہوسکتی ہیں۔منصوبے کے لیے گروپ ون میں تخمینہ لاگت 750 ملین روپے اور گروپ ٹو میں 835 ملین روپے لگایا گیا ہے۔پنجاب ہائی وے کی جانب سے پیشرفت کے ساتھ ہی پی ٹی آئی بھی اس کا کریڈٹ لینے کے لیئے میدان میں کود پڑی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے منگلا آپ رائزنگ کے موقع پر دورہ دھانگلی میں روات سے دھانگلی دورویہ سڑک کی تعمیر کا اعلان کیا جس کب چند ہی ایام بعد چوہدری نثار علی خان نے کلرسیداں اسپورٹس گراؤنڈ میں روات سے کلر سیداں دوریہ سڑک کی تعمیر کا اعلان کیا اور پھر ہتھیلی پر سرسوں جمائی کہ بلاتاخیر ایک ارب سے زاھد کی لاگت سے روات سے کلرسیداں دورویہ شاہراہ تعمیر کردی مگر کلردھانگلی سڑک کھنڈارات کا نمونہ پیش کرتی رہی 2017 میں میاں نوازشریف نے بطور وزیراعظم نرڑھ کے جلسہ عام میں اس کی دورویہ تعمیر کا اعلان کیا عملدرآمد نہ ہوسکا شاہد خاقان عباسی نے بھی بطور وزیراعظم نرڑھ میں ہی اس کی تعمیر کا اعلان کیا مگر عملی بات ممکن نہ ہوسکی ہی ٹی آئی کے دور حکومت میں مری سے کلرسیداں ٹورازم ہائی وے کا بڑا منصوبہ تو شروع ہوا مگر کلردھانگلی روڈ پر توجہ نہ دی گئی تین برس قبل اس کی مرمت کے لیئے چھ کروڑ کی گرانٹ سے کام شروع ہوا جو ابھی تک مکمل نہ ہوسکا دو برس قبل پنجاب ہائی وے نے اس پراجیکٹ کو تیار کرکے فائل محکمانہ منظوری کے بعد اے ڈی پی میں شامل کرنے کے لیئے لاہور ارسال کیا مگر پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں اسے سرے سے شامل ہی نہ کیا۔وفاق اور پنجاب میں حکومتی تبدیلی کے فوری بعد راجہ پرویز اشرف کی ذاتی توجہ اور دلچسپی سے اسے اتحادی حکومت نے سال 2022-23 کے صوبائی بجٹ کا حصہ بناتے ہوئے اس کے لیئے فنڈز مختص کیئے جس کے بعد اب پنجاب ہائی وے نے اس کے لیئے نوٹس جاری کیا ہے مگر یہ بات طے ہے کہ اس کا کریڈٹ صرف راجہ پرویز اشرف کو ہی جاتا ہے وہ پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی قومی اسمبلی کے فلور پر اس سڑک کی تعمیر پر زور دیتے رہے ہیں۔
پیاز اور ٹماٹروں کے نرخوں میں فوری طور پر پچاس فیصد کمی
50% reduction in onion and tomato prices immediately
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،05،ستمبر,2022)—لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے،ایرانی پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کی خبر ملتے ہی پاکستانی ذخیرہ اندوزوں کی سانسیں پھول گئیں جنہوں نے ذخیرہ کیا پیاز اور ٹماٹر مارکیٹ میں پھیلا دیا جس سے پیاز اور ٹماٹروں کے نرخوں میں فوری طور پر پچاس فیصد کمی ہو گئی ہے اگلے دو تین ایام میں جب ایرانی پیاز اور ٹماٹر ملکی منڈیوں میں پہنچے گا تو اس کے نرخوں میں مزید کمی کا قوی امکان ہے۔