DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The affected individuals and families should be helped without discrimination due to flood disasters in the country

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرین افراد اور خاندانوں کی بلا امتیاز مدد کی جائے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4ستمبر2022)
چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان سیلاب کی صورت میں ایک بڑی آزمائش سے دو چار ہے ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرین افراد اور خاندانوں کی بلا امتیاز مدد کی جائے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرع کہوٹہ کی غیور عوام کی انتظامیہ اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے شب و روز کوشاں ہے۔ حکومت کے ساتھ این جی اوز اور مخیر حضرات کو بھی آگے بڑھ کر سیلاب متاثرین کا ہاتھ تھامنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان سیلاب متاثرین کی بحالی میں اپنا کردار بخوبی ادا کر رہی ہے۔ سیلاب کے ساتھ مہنگائی کا جن بھی بے قابو ہوتا جا رہا ہے۔ سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ غریب آدمی کی بساط سے باہر ہے۔ انتظامیہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 4 September 2022)
Chairman Zakat Usher Committee Tehsil Kahuta Inayatullah Sati said in his statement that Pakistan is facing a big test in case of floods and the victims of floods in the country should be helped without discrimination and he said that always The people of  Kahuta are working day and night along with the administration. He said that the Pakistan Army is playing its role well in the rehabilitation of the flood victims. Along with the flood, inflation is also getting out of control. A reasonable increase in vegetable prices is beyond the reach of the poor man. The administration should take action against the self-inflicted hikers.

حکمران عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیں

Leaders test the patience of the ruling people further

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4ستمبر2022)
نوجوان سیاسی وکاروباری شخصیت عدیل افضل نے اپنے بیان میں کہاکہ حکمران عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیں ڈالر سستا ہونے کے باوجود پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ظلم ہے حکمرانوں کا شوق حکمرانی عوام کو مہنگا پڑ گیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزیدکہا کہ حکمران مجبور اور بے بس عوام کے زخموں پر نمک پاشی کا کام کر رہے ہیں ڈالر کی قیمت کم ہونے اور آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری حاصل کر لینے کے باوجودپٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے جو کہ مہنگائی کے مارے عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف حکمران اس وقت سے ڈریں جب عوام تنگدستی سے مجبور ہو کر سڑکوں پر نکل آئیں گے

حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے آئی تھی لیکن عام آدمی کی زندگی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

The government came to give relief to the common man, but the life of the common man is becoming difficult

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4ستمبر2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین چوہدری شفقت محمو د نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت ریلیف دینے آئی تھی لیکن عوام کی زندگی مشکل بنادی پٹرول اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔ حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے آئی تھی لیکن عام آدمی کی زندگی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ 300 یونٹ تک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی واپسی خوش آئند ہے لیکن کاشتکار کے مسائل جوں کے توں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھاد اور ڈیزل کاشتکار کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے،ملکی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے لیکن کھاد مافیا کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔ کاشتکار پورے ملک میں خوراک فراہم کرتا ہے لیکن اسی کاشتکار کے منہ سے نوالہ چھینا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2 ہزار روپے من پر گندم کاشت کرکے کاشتکار اپنے خرچے کہاں سے پورے کرے گاحکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام شدید مشکالات کا شکار ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button